ارضیاتی سائنس کی وزارت

ارضیاتی  سائنس کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا

Posted On: 10 NOV 2023 4:58PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنس کی وزارت نے پرتھوی بھون، نئی دہلی میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر (ایچ کیو) اور ملک کے مختلف مقامات پر دس اداروں میں کئی سرگرمیوں کے ذریعے خصوصی مہم 3.0 کا کامیابی سے اختتام کیا۔

حکومت ہند کی خصوصی مہم 3.0 کا آغاز 2 اکتوبر 2023 کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا تھا۔ یہ 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہا  اور اس نے سوچھتا  (یعنی صفائی ستھرائی) سے متعلق کاموں جیسے عوامی شکایات، اسکریپ  اور غیر استعمال شدہ/بند فائلوں کے معاملات کو نمٹانا  اور صفائی ستھرائی مہم، بشمول دفتری جگہوں کو بہتر بنانے کو گڈ گورننس کے لیے ادارہ جاتی بنانے پر توجہ مرکوز کی۔ یہ  کام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھ بھارت ویژن سے مطابقت رکھتا ہے۔

خصوصی مہم 3.0 کی تیاری کے طور پر، ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سیکرٹری،  ڈاکٹر ایم روی چندرن نے ستمبر 2023 میں ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سینئر حکام کے ساتھ ارضیاتی سائنس کی وزارت  کے ہیڈ کوارٹر  کے احاطے کی حالت کا جائزہ لیا۔ ارضیاتی سائنس کی وزارت اور اس کے اداروں نے خصوصی مہم 3.0 کے حصے کے طور پر اکتوبر 2023 میں  62 صفائی  ستھرائی مہمات چلائیں۔ ان سے 7,375 مربع فٹ جگہ خالی کرنے میں مدد کی۔ عوامی خدمت کے جذبے سے اور جن بھاگداری (یعنی عوامی شراکت داری) کے خیال کو آگے بڑھاتے ہوئے، ارضیاتی سائنس کی وزارت نے اسکولوں، ساحلوں، بس اسٹاپوں، ہسپتالوں کے احاطے، تالابوں، پارکوں وغیرہ میں صفائی  ستھرائی مہم کے لئے  بھی سہولت فراہم کی۔ اسکریپ کے نمٹان سے وزارت کے لیے پانچ لاکھ چار ہزار تین سو تینتیس روپے (  5,04,333 روپے) کی آمدنی ہوئی۔

تصاویر: مختلف مقامات پر ارضیاتی سائنس کی وزارت کی صفائی ستھرائی کی چند مہمات کی جھلکیاں: (اوپر) ساحل (بائیں)  تالاب (درمیان اور دائیں)، (نیچے) پارک (بائیں)، ہسپتال (درمیان) اور دفتری احاطے (دائیں)

صفائی ستھرائی  مہم کے ایک حصے کے طور پر، وزارت نے فٹ انڈیا موومنٹ میں شرکت کرتے ہوئے ٹیبل ٹینس، کیرم، شطرنج اور یوگا جیسی انڈور سرگرمیوں کے ساتھ ایک پرانے اسٹور روم کو ایک فعال ملازمین کے تفریحی کمرے میں تبدیل کیا۔ تفریحی کمرے کا مقصد وزارت کے ملازمین اور عملے کے درمیان ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے جذبے، کارکردگی اور ہمدردی کو بڑھانا ہے۔ یہ دوپہر کے کھانے کے اوقات میں اور شام کو دفتر کے بعد کے  اوقات میں دو گھنٹے کام کرتا ہے۔ اس کا افتتاح ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن نے 30 اکتوبر 2023 کو کیا تھا۔

تصاویر: ارضیاتی سائنس کی وزارت کے  ہیڈکوارٹر میں ایک پرانے اسٹور سے تیار کیا گیا تفریحی کمرہ: ارضیاتی سائنس کی وزارت  کے سکریٹری (بائیں) کے ذریعہ افتتاح اور سہولت کی جھلک (درمیان اور دائیں)

دفتر کے کچرے کو جمع کرنے اور الگ کرنے پر زور دینے کے لیے ارضیاتی سائنس کی وزارت کے ہیڈکوارٹر میں 3  آرز (ری ڈیوس، ری یوز  اور ری سائیکل) کیوسک قائم کیا گیا۔ شہری مقامی اداروں نے تربیت اور مدد فراہم کی  اور منتخب سیلف ہیلپ گروپس نے کچرے سے  تیار کی گئیں  مصنوعات کی نمائش کی، بیداری پیدا کی اور خواتین کو بااختیار بنانے، ہنر مندی کے فروغ اور  صنعت کاری کو فروغ دیا۔

تصاویر: ارضیاتی سائنس کی وزارت کے ہیڈکوارٹر میں کچرے کے  فروغ کو فروغ دینے کے لیے 3  آرز ( ری ڈیوس، ری یوز اور ری سائیکل)کے سلسلے میں تربیت (بائیں) اور سیلف ہیلپ گروپس (دائیں) کے ذریعے ایک کیوسک کے قیام پر زور دیا گیا

ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم کے دوران، وزارت نے 9,577 فزیکل اور 524 الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لیا، جن میں سے 2,662  کی چھٹائی کی گئی اور  20 کو ختم کیا گیا۔ عوامی شکایات کے تمام زیر التوا معاملات (38 درخواستیں اور 17 اپیلیں) اور ارکان پارلیمنٹ کے تمام حوالوں (6) کو حل کیا گیا۔

خصوصی مہم 3.0 کی اپ ڈیٹس اور پیشرفت کو ایس سی ڈی پی ایم پورٹل (https://scdpm.nic.in/) پر اپ ڈیٹ کیا گیا اور ارضیاتی سائنس کی وزارت ہینڈلز @moesgoi پر 121 سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے عوام تک پہنچایا گیا۔ ان میں ٹویٹر اور فیس بک پر 33، انسٹاگرام پر 30 اور کو پر 25 پوسٹس شامل ہیں۔ @moesgoi کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے خصوصی مہم 3.0 کی مشترکہ رسائی ( یکم  نومبر 2023 تک) 45,000 سے زیادہ تھی، جس سے  کامیاب  رسائی  اور بیداری کا  پتہ چلتا ہے۔

تصویر: ارضیاتی سائنس کی وزارت سوشل میڈیا @moesgoi پر خصوصی مہم 3.0 کی پوسٹس (بائیں) اور رسائی (دائیں) کے اعدادوشمار

 

ارضیاتی سائنس کی وزارت پرتھوی بھون، لودھی روڈ، نئی دہلی میں واقع ہیڈکوارٹر، پانچ خود مختار ادارے: پونے میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹیریولوجی، حیدرآباد میں انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز، گوا میں نیشنل سینٹر فار پولر اینڈ اوشین ریسرچ، چنئی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی  اور کیرالہ میں نیشنل سینٹر فار ارتھ سائنس اسٹڈیز؛ دو ماتحت دفاتر: نئی دہلی میں ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے دو ذیلی دفاتر ، اور نوئیڈا میں درمیانے درجے کے موسم کی پیشن گوئی کا قومی مرکز؛ تین منسلک دفاتر: نئی دہلی میں سائزمولوجی کا قومی مرکز، کوچی میں سینٹر فار میرین لیونگ ریسورسز اینڈ ایکو لوجی  ( سی ایم ایل آر ای) اور چنئی میں ساحلی تحقیق کے لیے قومی مرکز اور بورہول جیو فزکس ریسرچ لیبارٹری (بی جی آر ایل)، کراڈ، مہاراشٹر پر مشتمل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا  گ۔ن ا۔

U- 903

                          



(Release ID: 1976224) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi