کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانوں کی وزارت ہندوستان کے بین الاقوامی تجارتی میلہ  2023 میں حالیہ غیر معمولی اقدامات کی نمائش کرے گی


کان کنی پویلین میں ’’ کنیکٹنگ بیونڈ مائننگ‘‘ تھیم کو دکھایا جائے گا

اہم پرکشش چیزوں میں ورچوئل رئیلٹی ایکسپئرینس، کڈز زون، پویلین کے اندر انٹرایکٹو ڈیجیٹل کمیونی کیشن اور ری سائیکلنگ پر ورکشاپ شامل ہیں

Posted On: 10 NOV 2023 3:49PM by PIB Delhi

ہندوستان کے کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں جاری غیر معمولی اصلاحات کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، کانوں کی وزارت نئی دہلی کے پرگتی میدان میں  14 سے 27 نومبر 2023 تک منعقد ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلہ - 2023 (آئی آئی ٹی ایف) میں ’’کنیکٹنگ بیونڈ مائننگ‘‘ تھیم کے ساتھ ایک جدید ترین مائننگ پویلین کی نمائش کرے گی۔

پرگتی میدان کے ہال نمبر 5 میں 506 مربع میٹر کے رقبے میں قائم کیے جانے والے، مائننگ پویلین کی اہم پرکشش چیزوں میں کانوں کا قریبی نظارہ پیش کرنے والا ورچوئل رئیلٹی ایکسپئرینس، انٹرایکٹو گیمز کے ذریعے کانوں اور معدنیات کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لیے کڈز زون، پویلین کے اندر انٹرایکٹو ڈیجیٹل کمیونی کیشن اور ری سائیکلنگ پر ورکشاپ شامل ہوں گی۔

اس اقدام کا مقصد عام لوگوں کو ہماری روزمرہ کی زندگیوں میں کانوں کے اہم کردار کے بارے میں روشناس کرانا ہے، جو ہمارے کھانے کی پلیٹوں کی مشمولات سے لے کر بجلی کی پیداوار، موبائل فون کی بیٹریوں اور یہاں تک کہ ادویات کی تیاری تک ہر چیز کو متاثر کرتی ہے۔ کانیں اور معدنیات ہماری روزمرہ کی زندگی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

معدنیات انسانی ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ نہ صرف بہت سی صنعتوں کے لیے خام مال کے طور پر کام کرتے ہیں، بلکہ کم کاربن اخراج والی معیشت کی طرف عالمی منتقلی اور قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجیز کے لیے بھی انتہائی اہم اور ناگزیر ہیں، جو ’نیٹ زیرو‘ کے عزم کو پورا کرنے کے لیے درکار ہوگی۔

حال ہی میں حکومت نے اہم معدنیات کی ایک فہرست کی نشان دہی کی ہے، جس میں نئے دور کے معدنیات جیسے لیتھیم، کوبالٹ اور ٹائٹینیم شامل ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں جیسے الیکٹرانکس، ٹیلی کام، ٹرانسپورٹ اور دفاع کی جدید ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہیں۔

حالیہ برسوں میں، حکومت نے کان کنی کے شعبے کو نجی شراکت داری اور خاص طور پر معدنیات کی تلاش کے لیے کھولنے کی خاطر اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ آج، ملک میں تلاش کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے بہت سے تسلیم شدہ نجی ایکسپلوریشن ایجنسیوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

مائننگ پویلین، کنیکٹنگ بیونڈ مائننگ کا مقصد کان کنی سے متعلق مسائل کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں اصلاحات لانے، تلاش میں پیش رفت، نیلامی اور اس کے نتیجے میں ریاستوں کی آمدنی میں اضافہ اور ڈسٹرکٹ منرل فنڈ (ڈی ایم ایف) کے ذریعے کان کنی کے علاقوں کی ترقی کے بارے میں حکومت کی کوششوں کے تئیں ناظرین کے اندر بیداری پیدا کرنا ہے۔ ۔

پویلین میں ایک خاص کڈز زون اور وی آر زون کا مقصد بچوں کو ان کے لیے مختلف قسم کے کھیل اور مقابلوں کے اہتمام کے ذریعے انھیں کانوں اور کان کنی کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔ معدنیات کے بارے میں وضاحت کے ساتھ دلچسپ معلومات پیش کی جائیں گی ۔ مختلف گروپوں میں 200 بچوں کے لیے ورکشاپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ مزید برآں، عام لوگوں کے لیے سیلفی زون کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

کانوں کی وزارت کے تحت منسلک / خود مختار / ماتحت دفاتر جیسے جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی)، انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف راک میکینکس (این آئی آر ایم)، جواہر لال نہرو ایلومینیم ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر (جے این اے آر ڈی ڈی سی)، نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ (نالکو)، ہندوستان کاپر لمیٹڈ (ایچ سی ایل) اور منرل ایکسپلوریشن اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ (ایم ای سی ایل) سائنسی طریقے پر تیار اور دلکش عکاسیوں کے ذریعے اپنی کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔ مندرجہ بالا تنظیموں کے علاوہ کان کنی/معدنیات کے شعبے کے بڑے نجی شعبے کے ادارے جیسے آدتیہ برلا گروپ کی ہنڈالکو انڈسٹریز لمیٹڈ، ویدانتا گروپ کمپنی کا ہندوستان زنک اور جے ایس ڈبلیو گروپ، پندرہ روزہ آئی آئی ٹی ایف 2023 میں ہمارے کان کنی کے شعبہ میں حالیہ اختراعی اصلاحات کو اجاگر کرنے کے لیے حصہ لیں گے۔

آئی آئی ٹی ایف، بی 2 بی اور بی 2 سی دونوں اجزاء کے ساتھ، جنوبی ایشیائی خطے میں سب سے بڑے مربوط تجارتی میلوں میں سے ایک ہے۔ آئی آئی ٹی ایف کے فارمیٹ میں کاروباری، سماجی، ثقافتی اور تعلیمی جہتوں کو شامل کیا گیا ہے، جس میں ناظرین، نمائش کنندگان، میڈیا پرسنز، مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد، سماجی کارکنان، این جی اوز وغیرہ کو ایک ساتھ لانے کا کام کیا جاتا ہے، یہ سب اپنے مقاصد کو تلاش کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ ملکی اور غیر ملکی خریدار اپنی ضروریات کی تکمیل کرتے ہیں۔

آئی آئی ٹی ایف 2023 کے پہلے پانچ دن، 14 سے 18 نومبر تک، خصوصی طور پر کاروباری دنوں کے لیے مخصوص ہیں، جبکہ یہ میلہ  19 سے 27 نومبر تک عام لوگوں کے لیے کھلا رہے گا۔ میلے کے اوقات روزانہ صبح 10:00 بجے سے شام 7:30 بجے تک ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م ۔ م ر

Urdu No. 900


(Release ID: 1976185) Visitor Counter : 95


Read this release in: Kannada , English , Hindi