وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 24-2023 کے لیے  9 نومبر 2023 تک مجموعی براہ راست ٹیکس کلیکشن


 مالی سال 2023-24  میں 9  نومبر 2023 تک مجموعی براہ راست ٹیکس کی وصولی 12.37 لاکھ کروڑ روپے رہی؛ 17.59فیصد کا سال بہ سال اضافہ

رقم کی واپسی سے  خالص براہ راست ٹیکس کی وصولی، 10.60 لاکھ کروڑ روپے رہی؛ 21.82فیصد کا سال بہ سال اضافہ

کارپوریٹ انکم ٹیکس کی وصولی میں  سال بہ سال خالص نمو 12.48فیصد رہی  اور ذاتی انکم ٹیکس کی وصولی میں سال بہ سال  خالص نمو 31.77فیصد رہی

مالی سال 24-2023 کے لیے 9 نومبر 2023 تک 1.77 لاکھ کروڑ روپے کی رقم کی واپسی کی کئی

Posted On: 10 NOV 2023 3:45PM by PIB Delhi

اس سال 9 نومبر 2023 تک براہ راست ٹیکس کی وصولی کے عارضی اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ مجموعی براہ راست ٹیکس کی وصولی 12.37 لاکھ کروڑ روپے رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی مجموعی وصولی سے 17.59 فیصد زیادہ ہے۔ رقم کی واپسی سے خالص براہ راست ٹیکس کی وصولی 10.60 لاکھ کروڑ  روپے رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کی خالص وصولی سے 21.82 فیصد زیادہ ہے۔ یہ وصولی مالی سال 24-2023  کے لیے براہ راست ٹیکسوں کے کل بجٹ تخمینوں کا 58.15فیصد ہے۔

جہاں تک کارپوریٹ انکم ٹیکس (سی آئی ٹی) اور پرسنل انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) کی مجموعی وصولی کے لحاظ سے شرح نمو کا تعلق ہے، سی آئی ٹی کی شرح نمو 7.13 فیصد ہے جبکہ پی آئی ٹی کے لیے یہ شرح 28.29 فیصد (صرف پی آئی ٹی)/27.98 فیصد  [پی آئی ٹی  بشمول سیکیورٹیز ٹرانزیکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی)] ہے ۔ ریفنڈ کی ایڈجسٹمنٹ کے بعد، سی آئی ٹی  کلیکشنز میں خالص نمو 12.48فیصد ہے اور پی آئی ٹی کلیکشنز میں 31.77فیصد  (صرف پی آئی ٹی31.26فیصد (پی آئی ٹی بشمول ایس ٹی ٹی) رہی ہے۔

یکم  اپریل 2023 سے  9 نومبر 2023  تک کی مدت کے دوران 1.77 لاکھ کروڑ روپے  کی رقم  واپس کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا  گ۔ن ا۔

U- 899

                          


(Release ID: 1976158) Visitor Counter : 133