سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نے آٹھواں یوم آیوروید منایا

Posted On: 10 NOV 2023 1:41PM by PIB Delhi

آٹھواں یوم آیوروید منانے کے لیے  اپنی سواستک پہل کے حصے کے طور پر، سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونی کیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) نے سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن آیورویدک سائنسز (سی سی آر اے ایس)  کے تعاون سے ’’طرز زندگی سے متعلق امراض میں آیوروید کا کردار‘‘ کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد 9 نومبر 2023 کو کیا۔ سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے چیف سائنٹسٹ جناب آر ایس جیا سومو نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور اپنے تعارفی کلمات پیش کیے۔ جناب جیاسومو نے آیوروید کو ہماری روزمرہ کی زندگیوں میں ضم کرنے کی اہمیت ، خاص طور پر موجودہ ناموافق ماحولیاتی حالات کے تناظر میں، پر روشنی ڈالی ۔ سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے سائنسدان ڈاکٹر پرمانند برمن نے سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی کی ریسرچ آفیسر (آیوروید) اور پروگرام کی مقرر ڈاکٹر ساکشی شرما  کا تعارف کرایا۔ اپنے کلیدی خطاب میں، ڈاکٹر شرما نے بیماریوں سے صحت یاب ہونے کے عمل پر اچھی صحت کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، انھوں نے روایتی علم کی اہمیت اور پہلے، کسی کے طرز زندگی کا جائزہ لیے بغیر دواؤں کا سہارا لینے کے مروّجہ عمل کے بارے میں اپنے خدشے کا اظہار کیا۔ اس دلنشیں خطاب میں آیوروید کے مختلف پہلوؤں جیسے پرکرتیز، آیوروید کلاک، غذائی طور طریقوں اور تناؤ سے متعلق صحت کے مسائل کو کم کرنے کے لیے حکمت عملی کو شامل کیا گیا۔ لیکچر کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر میں  پرنسپل سائنٹسٹ اور پی آئی/کوآرڈنیٹر- سواستک ڈاکٹر چارو لتا نے شکریہ کی تحریک پیش کی اور مقررین و سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام ایک مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کے ساتھ ہوا، جس کو سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے پرنسپل سائنس داں ڈاکٹر سمن رے نے کوآرڈنیٹ کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011OJE.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NXPT.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م ۔ م ر

Urdu No. 892

                          



(Release ID: 1976129) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil