شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کی وزارت کی طرف سے 2 سے 31 اکتوبر 2023 کے درمیان خصوصی مہم 3.0 کی کامیابی سے تکمیل
تمام عوامی شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے
تقریباً 42,000 مربع فٹ۔ دفتر اور بیرونی جگہ کی باز آبادی کے اقدامات کئے گئے
فائلوں کا جائزہ لینے کے عمل میں 100فیصد ہدف حاصل کیا گیا اور 12,651 فائلوں کو ختم کر دیا گیا
کچرے کا نمٹارہ کرتے ہوئے 1.51 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی گئی
Posted On:
10 NOV 2023 10:29AM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کی وزارت نے زیر التواء معاملاتکے لیے خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم3.0 )کے تحت کامیابی کے ساتھ مختلف سرگرمیاں مکمل کی ہیں۔ اس خصوصی مہم کے دوران، جس میں شہری ہوابازی کی وزارت اور اس سے منسلک، ماتحت اور خود مختار اداروں نے ملک بھر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، کلیدی شعبوں میں نمایاں نتائج برآمد ہوئے۔
- زیر التوا معاملات کا مؤثر طریقے سے نمٹارا: مہم کے تحت، وزارت نے اپنی منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں کے ساتھ مل کر مہم کے دوران نمٹانے کے لیے درج ذیل التوا میں پڑے معاملات کی نشاندہی کرکے ان کا نمٹارا کردیا ہے۔
ارکان پارلیمنٹ کے تمام ریفرنسز نمٹائے گئے ہیں۔
92 فیصد پارلیمانی یقین دہانیوں کی منظوری دی گئی ہے۔
تمام ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات نمٹا دیے گئے ہیں۔
عوام کی تمام شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔
پی ایم او کے تمام ریفرنسز کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
93 فیصد عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹا دی گئی ہیں۔
ii) اصولوں/ طریقہ عمل میں آسانی: 41 قواعد/ کام کاج کے طور طریقوں کو آسان بنایا گیا تاکہ کام کو آسانی سے چلایا جا سکے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دیا جا سکے۔
iii) جگہ کا موثر استعمال: تقریباً 42,000 مربع فٹ آفس اور دفتر کے باہر کی جگہوں کی باز آبادی کا دوبارہ دعوی کیا گیا ہے، جس کی بنا پر کام کاج کے زیادہ خوشگوار اور نتیجہ خیز ماحول میں حصہ لینے کا موقع فراہم ہوسکا۔
iv) فائلوں کا نظم و نسق: وزارت نے اپنی منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں کے ساتھ فائلوں کا جائزہ لینے کا 100فیصد ہدف کامیابی سے حاصل کیا ہے اور 12,651 فائلوں کو کامیابی کے ساتھ ختم کر دیا گیا ہے۔ مزید، 3,285 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔
v) آمدنی کی حصولیابی : اسکریپ اور بیکار مواد کو ٹھکانے لگانے کے نتیجے میں 1,51,48,755 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
vi) سوشل میڈیا کے ساتھ رابطہ کاری : وزارت، اپنی منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں کے ساتھ، سوشل میڈیا پر وزارت کی کوششوں اور پیش رفت کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس کے انتظامی کنٹرول کے تحت وزارت اور دفاتر کے سرکاری ہینڈلز سے 600 سے زیادہ ٹویٹس کیے گئے ہیں۔
vii) صفائی ستھرائی: 786 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی جب کہ ہدف بھی 786 مقامات کا تھا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ کام کا بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے جس کے نتیجے میں ملازمین کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لیے کام کی جگہ پر کارکردگی اور بہتر تجربہ حاصل ہو سکے۔
مہم کی سرگرمیوں اور پیش رفت کا وزارت میں اعلیٰ ترین سطح پر باقاعدگی سے جائزہ لیا گیا اور ان سرگرمیوں اور پیش رفت کی نگرانی کی گئی اور اسی کے ساتھ ساتھ وزارت کے اعلیٰ سطحی افسران کی طرف سے اس سلسلے میں رہنمائی فراہم کی گئی۔
اس مہم کے دوران بہترین طرز عمل بھی اپنائے گئے۔ چند بہترین طریقوں کی جھلک درج ذیل ہے:
ایم سی ڈی اسکولوں کو دیی گئی الماریاں: مختلف ایم سی ڈی اسکولوں اور ان کے علاقائی دفاتر کو کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر، نئی دہلی کے ذریعہ 50 تجدید شدہ اسٹیل کی الماریاں فراہم کی گئی ہیں جن میں 15 ایم سی ڈی اسکول اور ان کے زونل دفاتر شامل ہیں۔
ایس یو جی اے ایم (پائیدار گرین ہوائی اڈے مشن) ٹیکنالوجی کے میدان میں پہل قدمی:
توانائی کے بندوبست کے نظام (انرجی مینجمنٹ سسٹم) کی تعمیر
پری کنڈیشنڈ ایئر یونٹس
مصروفیت کے سینسر اور روشنی کو دھیما کرنے کرنے آلات ( ڈِمرز)
توانائی کی بچت کرنے والےایچ وی اے سی سسٹمز
تمام اے اے آئی ہوائی اڈوں پر دسمبر 2024 تک قابل تجدید توانائی پر کام شروع کردیئے جانے کا امکان ہے۔ کل 54 ہوائی اڈوں پر ان کی تمام سرگرمیوں اور کام کاج کو 100فیصد قابل تجدید توانائی پر تبدیل کر دیا گیاہے۔
یوگا روم تیار کرنے کے لیے خالی جگہ کا استعمال: ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)کے مختلف علاقائی ہیڈکوارٹرز اور ہوائی اڈوں جیسے کہ آر ایچ کیو (این ای آر) گوہاٹی، آر ایچ کیو(ای آر) کولکتہ، آر ایچ کیو(ایس آر) چنئی، پر صفائی مہم کے نتیجے میں خالی ہونے والی جگہوں پر یوگا روم تیار کیے گئے ہیں۔ کولکتہ ایئرپورٹ، اگرتلہ، کانگڑا، دیوگھر، بھونیشور اور اورنگ آباد ایئرپورٹ وغیرہ۔
آر ایچ کیو –ایس آر، چنئی میں یوگا روم
کولکتہ ایئرپورٹ پر بنایا گیا یوگا روم ۔
********
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.881
(Release ID: 1976067)
Visitor Counter : 88