بھاری صنعتوں کی وزارت
ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے ‘‘سالانہ صلاحیت سازی منصوبہ (اے سی بی پی)’’ کا آغاز کیا
بی ایچ ای ایل کے کامیاب شراکت داروں میں سے نمایاں کارک پیش کرنے والوں کو مبارکباد دی گئی
“بی ایچ ای ایل سمواد 3.0 تحقیق سے خود انحصاری تک، بی ایچ ای ایل کی ایک اور پہل‘‘
Posted On:
09 NOV 2023 9:30PM by PIB Delhi
بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل) نے بھاری صنعتوں کی وزارت(ایم ایچ آئی) کے زیراہتمام کامیابی کے ساتھ ‘‘ بی ایچ ای ایل سمواد 3.0 تحقیق سے خود انحصاری تک، بی ایچ ای ایل کی ایک اور پہل’’ آج بھارت منڈپم میں مقامی سپلائرز کو فروغ دینے کے لیے گھریلو کاروباری شراکت داروں، صنعتی انجمنوں ، تعلیمی برادری اور تحقیقی اداروں کے ساتھ اپنے مکالمے کا تیسرا ایڈیشن کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔
اس عظیم الشان تقریب میں بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹرمہندر ناتھ پانڈے نے 2024-2023 کے لیےبھاری صنعتوں کی وزارت( ایم ایچ آئی) کا ‘سالانہ صلاحیت سازی کا منصوبہ(اے سی بی پی)’ شروع کیا جس میں وزارت کے اندر توجہ مرکوز کرنے والی صلاحیت سازی کے اقدامات کے ساتھ کلیدی اسٹریٹجک شعبوں کا خاکہ پیش کیا گیا تاکہ مشن کرمایوگی (قومی پروگرام برائے سول سروسز کیپسٹی بلڈنگ(این پی سی ایس سی بی) پلان) کا وزیر اعظم کا وژن پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ حکمرانی حاصل کرنے کے مقصد سے تمام سطحوں پر صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آج ہم ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آتم نر بھر بھارت کے پانچ ستون (معیشت، بنیادی ڈھانچہ، نظام، متحرک تناسب آبادی اور طلب) نے نہ صرف ہماری مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط کیا ہے بلکہ غیر ملکی اشیاء پر ہمارا انحصار کم کرنے میں بھی مدد کی ہے، جو کہ قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے بھی اہم ہے۔
بی ایچ ای ایل کی اندرون ملک دیسی تکنیک سے سامان تیار کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے بی ایچ ای ایل کی طرف سے بی ایچ ای ایل سمواد کے نام سے دسمبر 2020 سے اٹھائی گئی پہل قدمی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اپنے خطاب میں جناب کامران رضوی، سکریٹری ہیوی انڈسٹری(ایچ آئی) نے بتایا کہ وزارت بھاری صنعت کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک ماحولیاتی نظام فراہم کرنے کی سمت میں بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے ملک میں صنعتی منظر نامے کی تشکیل میں بی ایچ ای ایل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی جس نے درآمدات پر ہندوستان کا انحصار کم کرنے میں مدد کی ہے اور بی ایچ ای ایل سمواد جیسے اقدامات آتم نر بھر بھارت کے تئیں ان کی وابستگی کی گواہی دیتے ہیں۔
نئی ٹیکنالوجی کے ابھرنے اور اس کے ساتھ ساتھ موجودہ تکنیکی صلاحیتوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب رضوی نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی دنیا میں تقریباً ہر روز نئی ٹیکنالوجیز تیار ہو رہی ہیں، اور نئی مہارتیں سیکھنا اور موجودہ رجحانات کا علم حاصل کرنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔ انہوں نے حکومتی پلیٹ فارم کے بارے میں بھی بتایا، جہاں ہنر مندی میں بہتری لانے( اسکل اپ گریڈیشن) کے لیے 1000 سے زائد کورسز پیش کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سالانہ صلاحیت سازی منصوبہ (اے سی بی پی) اس سمت میں صحیح قدم ہے۔
جناب وجے متل، جوائنٹ سکریٹری ہیوی انڈسٹری(ایچ آئی) نے بی ایچ ای ایل کے ساتھ اس کے کامیاب شراکت داروں کے ساتھ مل کر اہم منصوبوں اور پروگراموں کی مقامی کاری کے حوالے سے کی گئی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ ہر اہلکار کے کردار کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ‘‘کوئی بھی سلسلہ اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے جتنا اس کی کمزور ترین کڑی’’۔ وزارت کی طرف سے ‘‘انڈسٹری 4.0’’ اور ‘‘الیکٹرک وہیکلز’’پر دو منفرد وسرجن پروگرام وزارت کے اہلکاروں کے لیے علم میں اضافے کے پروگرام کے حصے کے طور پر منعقد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مکمل بات چیت کے بعد، تربیت کے لیے مختلف ماڈیول تیار کیے گئے ہیں اور بھاری صنعتوں کی وزارت( ایم ایچ آئی) کے لیے خاص میدانوں کے ساتھ مخصوص نصاب تیار کیا گیا ہے۔
بی ایچ ای ایل کے کامیاب شراکت داروں میں سے نمایاں ترین کارکردگی پیش کرنے والوں (سپلائرز/وینڈرز)، جنہوں نے آتم نر بھر بھارت میں اپنا اہم کردار ادا کیا، وزیر موصوف کے ذریعہ ان کا خیرمقدم کیا گیا۔
اس تقریب میں سی ایم ڈی، ایم ایچ آئی ، اور بی ایچ ای ایل کے دیگر بورڈ ممبران کے سینئر حکام، محکمہ اخراجات، وزارت اسٹیل، ڈی پی آئی آئی ٹی، مقامی دکانداروں، صنعتی انجمنوں، تعلیمی اداروں اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
*****
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.878
(Release ID: 1976060)
Visitor Counter : 130