بجلی کی وزارت
آر ای سی نے ٹیلی کام ، آئی ٹی اور ریلوے سگنلنگ میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے ریل ٹیل کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
09 NOV 2023 6:00PM by PIB Delhi
آر ای سی لمیٹڈ نے 9 نومبر 2023 کو ریل ٹیل کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیےجس کی رو سے ریل ٹیل کے ذریعہ اگلے 5 سالوں میں انجام دیئے جانے والے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے لیے تیس ہزار کروڑ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ان منصوبوں میں ڈیٹا سینٹر کی مصنوعات اور خدمات، ٹیلی کام اور آئی ٹی مصنوعات اور خدمات، ریلوے اور میٹرو منصوبے، اور کاوچ ٹرین تصادم کی روک تھام کا نظام سمیت وسیع پیمانے پر شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں ، ایم او یو جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی افریقہ میں دو طرفہ ملکی تبادلہ خیال اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے حصے کے طور پر تیز رفتار ریل ، میٹرو ، آئی ٹی نیٹ ورک اور ریلوے نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن سے متعلق غیر ملکی منصوبوں کی مالی اعانت کے امکانات تک پھیلا ہوا ہے ۔
آر ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (انفرا اینڈ لاجسٹکس) جناب ٹی ایس سی بوش اور ریل ٹیل کے کمپنی سکریٹری جناب جسمیت سنگھ مروہ نے آر ای سی کے سی ایم ڈی جناب وویک کمار دیوانگن ، جناب سنجے کمار، سی ایم ڈی، ریل ٹیل۔ جناب اجوئے چودھری، ڈائریکٹر (فنانس)، آر ای سی۔ جناب وی کے سنگھ، ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، آر ای سی۔ جناب منوج ٹنڈن، ڈائریکٹر (پروجیکٹ) ریل ٹیل۔ جناب انشول گپتا، مشیر، ریل ٹیل اور آر ای سی اور ریل ٹیل کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ مفاہمت نامے پر دستخط کے بعد انھوں نے تعاون کے مواقع پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور قابل تجدید توانائی، اسمارٹ میٹرنگ اور دیگر منصوبوں جیسے نئے شعبوں کی تلاش پر اتفاق کیا جہاں ریل ٹیل اور آر ای سی (اپنے مکمل ملکیتی ماتحت ادارے آر ای سی پی ڈی سی ایل کے ذریعے) ہاتھ ملا سکتے ہیں۔
آر ای سی لمیٹڈ، وزارت بجلی کے تحت 1969 میں قائم ہونے والا ایک مہارتن سی پی ایس ای، پاور انفراسٹرکچر سیکٹر کے لیے طویل مدتی قرض اور دیگر مالیاتی مصنوعات فراہم کرتا ہے جس میں پیداوار، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن، قابل تجدید توانائی اور الیکٹرک وہیکلز، بیٹری اسٹوریج، گرین ہائیڈروجن وغیرہ جیسی نئی ٹکنالوجیاں شامل ہیں۔ حال ہی میں آر ای سی نے نان پاور انفراسٹرکچر سیکٹر میں بھی تنوع پیدا کیا ہے جس میں سڑکیں اور ایکسپریس وے، میٹرو ریل، ہوائی اڈے، آئی ٹی مواصلات، سماجی اور تجارتی بنیادی ڈھانچہ (تعلیمی ادارہ، اسپتال)، پورٹس اور الیکٹرو مکینیکل (ای اینڈ ایم) مختلف دیگر شعبوں جیسے اسٹیل، ریفائنری وغیرہ کے سلسلے میں کام شامل ہیں۔ آر ای سی کی لون بک 4,74,275 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
ریل ٹیل ، وزارت ریلوے کے تحت "منی رتن (کیٹیگری -1)" سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ، ملک کے سب سے بڑے غیر جانبدار ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور آئی سی ٹی سلوشنز اور خدمات فراہم کرنے والوں میں سے ایک ہے ، جو ملک کے متعدد قصبوں اور شہروں اور دیہی علاقوں کا احاطہ کرنے والے پورے بھارت آپٹک فائبر نیٹ ورک کا مالک ہے۔ آپٹک فائبر کے 61000 سے زیادہ آر کے ایم کے ایک مضبوط قابل اعتماد نیٹ ورک والے ریل ٹیل کے پاس دو ایم ای آئی ٹی وائی پینل ٹیئر تھری ڈیٹا سینٹرز بھی ہیں۔ ریل ٹیل خدمات کا ایک بنڈل پیش کرتا ہے جیسے ، ایم پی ایل ایس وی پی این ، ٹیلی پریزنس ، لیز لائن ، ٹاور کو لوکیشن ، ڈیٹا سینٹر خدمات ، پروجیکٹ مینجمنٹ ، آئی ٹی اور آئی سی ٹی کنسلٹنسی وغیرہ۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 868
(Release ID: 1975989)
Visitor Counter : 114