کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت کوئلہ نے تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی فہرست سازی کے لیے درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کردی

Posted On: 09 NOV 2023 4:35PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے کوئلہ لوڈ کرنے کی جگہوں   پر کوئلے کے نمونوں کو جمع کرنے، تیاری کرنے، تجزیہ کرنے اور دستاویزات کے لیے ذمہ دار تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ ایجنسیوں (ٹی پی اے ) کے لیے اہلیت کی درخواست (آرایف کیو) جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔ اس آرایف کیو میں پورے ملک کے لئے  شرائط و ضوابط درج ہیں ۔ تاریخ 17:00 بجے، 30 نومبر 2023 تک بڑھا دی گئی ہے۔

توسیع کے پیش نظر، تجربہ کار اداروں کو آر ایف کیو کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرنے والے لنک  starrating.coal.gov.in/tpa_cco کا استعمال کرتے ہوئےدرخواست جمع کرانے کی دعوت دی جاتی ہے ۔

آن لائن جمع کرانے کے پورٹل کے ساتھ تکنیکی مدد کے لیے، ہیلپ ڈیسک  nic-coal[at]nic[dot]in سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے جناب  جوگندر سنگھ (او ایس ڈی) سی سی او سے 9491145117 اور 8309411420 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

کول کنٹرولرز آرگنائزیشن (سی سی او)، جو وزارت کوئلہ کے تحت  کام کرنے والا ایک اہم دفتر ہے، کولری کنٹرول رول 2004 (2021 میں ترمیم شدہ) کے تحت کو ئلہ /لگنائٹ سیمز/کانوں کی درجہ بندی، معیار کی نگرانی اور دیگر ذمہ داریوں کی نگرانی کرتا ہے۔

**********

(ش ح۔ق ت۔ع آ)

U-858


(Release ID: 1975905) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada