سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، گاندھی نگر میں6 اور 7 نومبر 2023 کو منعقدہ ڈی ایس آئی آر- سی آر ٹی ڈی ایچ کانکلیو-2023 کے اختتامی اجلاس کا انعقاد


 اجلاس  کا انعقاد سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، سائنسی اور صنعتی تحقیق کے شعبے کے تعاون کے ساتھ کیا گیا

Posted On: 08 NOV 2023 5:20PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت محکمہ سائنسی اور صنعتی تحقیق(ڈی ایس آئی آر) 2014-15 میں شروع کیے گئے اپنے پروگرام مشترکہ تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی  کا مرکز(سی آر ٹی ڈی ایچ)‘ کے ذریعے، ایم ایس ایم ای کلسٹروں کو انتہائی ضروری معاون ماحولیاتی نظام فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے، جو بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار (ایم ایس ایم ای )کے لیے ضروری جدت طرازی کی حوصلہ افزائی اور اس کے لئے درکار سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام ہندوستان کی مجموعی معیشت میں بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار( ایم ایس ایم ای) کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور اس لیے اس پروگرام کے تحت  سائنسی ترقی، تکنیکی اختراعات اور سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں تحقیق و ترقی بنیادی ڈھانچے کی تخلیق پر توجہ مرکوز  کی جاتی ہے۔

عوامی مالی اعانت سے چلنے والے تحقیقی اداروں میں قائم کردہ سی آر ٹی ڈی ایچ نے نہ صرف قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے بلکہ اپنے متعلقہ فریقوں کے ذریعہ  حاصل کی گئی کامیابیوں کی  متاثر کن کہانیاں بھی پیش  کی ہیں۔ یہ کوششیں ‘‘آتم  نربھر بھارت’’ کے وژن کو فعال طور پر آگے بڑھا رہی ہیں اور ‘‘ووکل فار لوکل’’ کی رفتار کو تقویت دے رہی ہیں۔ ان شاندار اور مسلسل کامیابیوں کو سامعین کی بڑی تعداد کے ساتھ شیئر کیا جانا چاہیے،  جس میں ان لوگوں کو بھی شامل کیاجائے ،جو فی الحال سی آر ٹی ڈی ایچ نیٹ ورک سے منسلک نہیں ہیں۔ اس کے پیش نظر، ڈی ایس آئی آر نے 6 اور 7 نومبر 2023 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، گاندھی نگر میں دو روزہ ڈی ایس آئی آر- سی آر ٹی ڈی ایچ کانکلیو 2023 کا انعقاد کیا ہے جس میں تمام تعاون یافتہ  مشترکہ تحقیق  اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے مراکز (سی آر ٹی ڈی ایچ ایس )نے شرکت کی اور اپنی کامیابیوں کا مظاہرہ کیا۔

 ڈی ایس آئی آر- سی آر ٹی ڈی ایچ کانکلیو 2023 کا افتتاح 6 نومبر 2023 کو پروفیسر امیت پرشانت، ڈین ،تحقیق و ترقی آئی آئی ٹی، گاندھی نگر کے خطبہ استقبالیہ کے ساتھ کیا گیا، جہاں پروفیسر پرشانت نے ہندوستان میں بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار( ایم ایس ایم ایز) کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے  تعلیمی برادری  اور صنعتی دنیا کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ . ڈاکٹر سجتا چکلانوبیس، سائنسدان جی اینڈ ہیڈ-سی آر ٹی ڈی ایچ، ڈی ایس آئی آر نے اپنے افتتاحی خطاب میں اختراع کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ  بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار( ایم ایس ایم ایز) اختراعی ماحولیاتی نظام کا ستون ہونے کے ناطے ہندوستان کو عالمی تحقیق وترقی اور مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے میں حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار( ایم ایس ایم ایز)  کے چیلنجوں سے نمٹ کر اقتصادی ترقی کو بڑھایا جا سکتا ہے، روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں اور عالمی سطح پر ہندوستان کی صلاحیتوں کو ظاہر کیا جا سکتا ہے۔

ڈی ایس آئی آر- سی آر ٹی ڈی ایچ  کانکلیو 2023 میں دو رپورٹوں کی نقاب کشائی کی گئی۔ ڈی ایس آئی آر کی طرف سے تیار کی گئی پہلی رپورٹ یعنی ‘ سی آر ٹی ڈی ایچ کے دس سال ، بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار( ایم ایس ایم ایز) کو بااختیار بنانا اور تحریکی تبدیلی' میں سی آر ٹی ڈی ایچ ایس اور اس کے اسٹیک ہولڈرز کی سرگرمیوں اور قابل ذکر کامیابیوں کی نمائش کی گئی۔ دوسری رپورٹ یعنی ‘چنتن شیویر رپورٹ - سی آر ٹی ڈی ایچ بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار( ایم ایس ایم ایز)  کو بااختیار بنانے’ ڈی ایس آئی آر کی طرف سے ٹی ایس آئی آر کے زیر اہتمام پانچ چنتن شیورز کے لیے بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار( ایم ایس ایم ایز)  کی جامع بات چیت، مکالمے اور کلیدی چیلنجوں کو مرتب کرنے کی ایک کوشش ہے۔

افتتاحی  اجلاس  مہمان اعزازی، ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری،  ڈی ایس آئی آر اور ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر کے لائیو ویڈیو خطاب کے ساتھ شروع ہوا۔ سکریٹری، ڈی ایس آئی آر نے تعلیمی ادارے کی مدد سے بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار( ایم ایس ایم ایز)   کو مزید ‘آتم نر بھر’ بنانے میں سی آر ٹی ڈی ایچ پروگرام کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

افتتاحی سیشن ڈی ایس آئی آر- سی آر ٹی ڈی ایچ نمائش کے افتتاح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ نمائش میں پوسٹرز، انفرادی  سی آر ٹی ڈی ایچ  ایس کے آڈیو ویژول اور مختلف سی آر ٹی ڈی ایچ ایس کے تیار کردہ پروڈکٹس/ ابتدائی نمونوں (پروٹو ٹائپس) کے ساتھ اس کے متعلقہ اسٹار اپس/ بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار( ایم ایس ایم ایز)   سی آر ٹی ڈی ایچ ایس کے ساتھ سی آر ٹی ڈی ایچ میں لگائے گئے۔ نمائش کے دوران ان سی آر ٹی ڈی ایچ ایس کی دیگر سرگرمیوں اور کامیابیوں کو بھی دکھایا گیا۔ نمائش نے دوسرے سی آر ٹی ڈی ایچ ایس کے ساتھ نیٹ ورکنگ کا موقع فراہم کیا اور انہیں دیگر سی آر ٹی ڈی ایچ ایس کی مختلف کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا۔ نمائش نے مختلف بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار( ایم ایس ایم ایز) / اسٹارٹ - اپس کو دوسرے بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار( ایم ایس ایم ایز)   /اسٹارٹ- اپس کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع بھی دیا جو سی آر ٹی ڈی ایچ ایس میں  حمایت یافتہ / انکیوبیٹڈ ہیں۔

دو دن کی تقریبات کے دوران پانچ تکنیکی سیشنوں میں ڈاکٹر جمین واسا (صدر، گجرات کیمیکل ایسوسی ایشن اور چیئرمین میسرز واسا فارما کیم پرائیویٹ لمیٹڈ احمد آباد)، ڈاکٹر ایچ جی کوشیا (کمشنر، فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن،) نے کلیدی خطبہ دیا۔ حکومت گجرات)، ڈاکٹر ویرانچی شاہ (قومی صدر، آئی ڈی ایم اے اور ڈائریکٹر، میسرز ساگا لیبارٹریز، احمد آباد)، جناب  گوتم داس (بانی اور سی ای او، میسرز اورجن کلینٹیک اور سابق ڈائریکٹر، سٹی بینک انڈیا)، جناب آنند بھائی پٹیل (ڈائریکٹر، گجرات اپولو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، مہسانہ) اور جناب ہیرنمے مہانتا (سی ای او، آئی-ہب احمد آباد) کے ذریعہ کلیدی خطبات پیش کئے گئے۔ تکنیکی سیشنوں میں متعلقہ سی آر ٹی ڈی ایچ اور ایم ایس ایم ای کے مستفید ہونے والوں کے کوآرڈینیٹروں کے ذریعہ پریزنٹیشن بھی تھی۔

کانکلیو میں مختلف بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار( ایم ایس ایم ایز) ، انڈسٹری ایسوسی ایشنز، اسٹارٹ اپ، طلباء اور محققین نے شرکت کی اور اس میں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے بات چیت اور بامعنی نیٹ ورکنگ کا نتیجہ خیز تبادلہ دیکھنے میں آیا۔ کنکلیو میں  ڈی ایس آئی آر سے ڈاکٹر رنجیت بیروا اور ڈاکٹر سمن مزومدار کی شرکت  بھی دیکھنے میں آئی ، جنہوں نے کوآرڈینیٹرز اور ممکنہ بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار( ایم ایس ایم ایز)    اور اسٹارٹ اپ کے درمیان خیالات کے تبادلے میں سہولت فراہم کی۔

کانکلیو کا اختتام ڈاکٹر سجتا چکلانوبیس کے پیغام اور ڈاکٹر وپن سی شکلا کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔ اس کانکلیو نے سی ایس آئی آر- آئی ایم ایم ٹی ، بھونیشور میں اگلے سال کے کنکلیو کے لیے بھی راہ ہموار کی۔

********

ش ح۔  س ب۔ رض

U. No.841



(Release ID: 1975813) Visitor Counter : 77


Read this release in: Telugu , English , Hindi