وزارت آیوش

‘سب کی  صحت کے لیے آیوروید’ مہم کی عالمی کامیابی، 10 نومبر کو پنچکولہ میں 8ویں ‘یوم ِآیوروید ’ پر منایا جائے گا: ڈاکٹر منجپارہ مہندر بھائی

Posted On: 08 NOV 2023 8:03PM by PIB Delhi
  • آیوش کےمرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے، 10 اکتوبر 2023 کو ایک ماہ طویل عالمی مہم کا آغاز کیا۔
  • اس کا بنیادی مقصد آیوروید کو عالمی سطح پر لے جانا اور اسے عام لوگوں کے طرز زندگی کا حصہ بنانا نیز آیوروید کے ذریعے انسانوں، جانوروں، پودوں اور ماحولیاتی بہبود کے جامع  نظریہ کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔
  • دنیا کے تقریباً 100 ممالک کے طلباء، کسان اور عام لوگ 'سب کی صحت کے لیے آیوروید' مہم میں شامل ہوئے۔
  • تقریباً 12 کروڑ لوگوں نے آج تک یوم ِآیورویدمہم کی حمایت کی ہے، تقریباً 14 لاکھ لوگوں نے مہم کی 15 ہزار سے زیادہ شرکت کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
  • 'سب کی  صحت کے لیے آیوروید' مہم کی ڈیجیٹل رسائی اب تک تقریباً 90 ممالک تک پہنچ چکی ہے۔

 چندی گڑھ میں منعقد 'میٹ دی پریس‘ پروگرام میں آیوش اور خواتین اور بچوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی نے صحافیوں کے ساتھ  یومِ آیورویداور یوم آیوروید کی تیاریوں اورپچھلے 9 سالوں میں آیوش وزارت کی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 100 ممالک کے کسانوں، طلباء اور عام لوگوں نے ‘سب کی صحت کے لیے آیوروید’ مہم میں شمولیت اختیار کی اور اب تک تقریباً 12 کروڑ لوگوں نے‘سب کی صحت کے لیے آیوروید مہم’ کو اپنا تعاون اور حمایت دی  ہے۔ مہم میں لگ بھگ 14 لاکھ لوگوں نے تقریباً 15 ہزار عوامی شرکت کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اس مہم نے دنیا کے تقریباً 90 ممالک میں اپنی ڈیجیٹل رسائی درج کرائی ہے۔ ‘سب کی صحت کے لیے آیوروید’ مہم کا عوامی پیغام ،عالمی عوامی شرکت کے ساتھ ایک بین الاقوامی عوامی تحریک بن گیا ہے۔

 

 

‘سب کی صحت کے لیے آیوروید’ کی عالمی مہم کی کامیابی، ہریانہ کے پنچکولہ میں 10 نومبر 2023 کو 8ویں  یومِ آیوروید کے موقع  پر  منائی جائے گی۔ آیوش کے مرکزی وزیر شری سربانند سونووال نے 10 اکتوبر 2023 کو دہلی سے اس عالمی مہم کا اعلان کیا تھا۔ ہر سال دھنونتری جینتی کے موقع پر، آیوش کی وزارت کی طرف سے ‘یوم ِآیوروید’  کا اہتمام کیا جاتا ہے۔‘ سب کی صحت کے لیے آیوروید’ کے عالمی پیغام کے ساتھ، یہ مہم نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں ایک ماہ تک کامیابی سے چلائی گئی۔

آیوش کی وزارت سے وابستہ مختلف تنظیموں نے، مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کسانوں، نوجوانوں اور عوام کو ‘سب کی صحت کے لیے آیوروید’ مہم سے جوڑا ہے۔ ملک بھر سے کسان میٹنگوں، مذاکروں اور ورکشاپوں کے ذریعے ایک ایک کر کے آیوروید ڈے مہم میں شامل ہوئے۔ نوجوانوں کو اس مہم سے جوڑنے کے لیے، ملک گیر بائیکرز ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے 11 شہروں میں نوجوانوں کی ٹیمیں 'سب کی صحت کے لیے آیوروید' مہم کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئیں اور لوگوں تک آیوروید ڈے کا پیغام پہنچایا۔ آیوش کی وزارت نے رضاکارانہ تنظیموں وغیرہ کے ذریعے سفارت خانوں اور ریاستی حکومتوں میں میٹنگیں منعقد کرکے، صحت کی دیکھ بھال کے کیمپ اور ریلیاں منعقد کرکے، اس مہم کو کروڑوں لوگوں تک پہنچایا۔ 'آیورویدک ڈے' کے انعقاد کے لیے نوڈل ایجنسی سی سی آر اے ایس (سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز)، نے دنیا بھر کے لوگوں کو ایک  ویب سائٹ کے ذریعے ‘ سب کی صحت کے لیے آیوروید’ مہم سے مربوط کرنے کے لیے ایک مائیکرو ویب سائٹ www.ayurvedaday.org.in تیار کی ہے۔

اس مہم کو کامیاب بنانے میں آیورویدک سائنسز میں تحقیق کے لیے سینٹرل کونسل، آر سی ایف سی (علاقائی کم سہولیات کا مرکز)/ایس  ایم پی بیز (اسٹیٹ میڈیسنل پلانٹ بورڈ) اور آئی سی اے آر (زرعی تحقیق  کی ہندوستانی کونسل)، دہلی اور پٹیالہ کے  سنٹرل آیورویدک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے آرآئی ) ، لکھنؤ، ناگپور، جے پور، وجے واڑہ (وشاکھاپٹنم)، ترواننت پورم اور احمد آباد میں نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (آر اے آر آئی )، ڈاکٹر اے لکشمی پتی نیشنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور کیپٹن سرینواس مورتی سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، چنئی اور این آئی ایم ایچ  (طبی ورثے کا قومی ادارہ ) حیدرآباد وغیرہ نے اپنا تعاون فراہم کیا۔

یومِ آیوروید کی عالمی مہم کی اختتامی تقریب، ہریانہ کے پنچکولہ میں 9 اور 10 نومبر کو منعقد ہو رہی ہے۔ آیوش  کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال 9 نومبر کو اس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ 10 نومبر کو ہریانہ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر جناب گیان چند گپتا، یوم آیوروید کی مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے، جبکہ آیوش  کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال مہمان خصوصی ہوں گے۔ آیوش کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارہ مہندر بھائی بھی اس دو روزہ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی موجود ہوں گے۔

********

  ش ح۔اع ۔رم

U-837     



(Release ID: 1975794) Visitor Counter : 68


Read this release in: Hindi , English