وزارت دفاع
دوبئی ایئر شو 2023 میں بھارتی بحریہ کی ٹکڑی شامل
Posted On:
08 NOV 2023 8:08PM by PIB Delhi
بھارتی فضائیہ(آئی اے ایف) کی ایک ٹکڑی 13 سے 17 نومبر 2023 تک دوبئی میں ہونے والے دو سالہ ایئر شو میں حصہ لینے کے لیے دوبئی کے المختوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اُتری ہے۔ آئی اے ایف ٹکڑی میں اندرونِ ملک تیار دو پلیٹ فارمس – ہلکا جنگی طیارہ (ایل سی اے) تیجس اور جدید ترین ہلکا ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) دُھرو شامل ہیں۔ حالانکہ ایئر شو کے دوران تیجس جامد اور ہوائی ڈسپلے دونوں کا حصہ ہوگا؛ سارنگ ہیلی کاپٹر ڈسپلے ٹیم اپنے ایروبیٹکس اور مہارت کی نمائش پیش کرے گی۔ 2021 کے ایڈیشن میں بھی حصہ لینے کے بعد تیجس اور سارنگ ڈسپلے ٹیموں کے لیے دوبئی ایئر شو میں مجمع کو مسحور کرنے کا یہ مسلسل دوسرا موقع ہے۔
بھارتی فضائیہ کی ٹکڑی کی نمائش اس کے سی-17 گلوب ماسٹر III نقل و حمل طیارے کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔ ٹیمیں سب سے پہلے 13 نومبر کو افتتاحی تقریب میں نمائش پیش کریں گی اور اس کے بعد دنیا کی دیگر فضائی ڈسپلے ٹیموں کےساتھ ایئر اسپیس ساجھا کریں گی۔ یہ تیجس اور دُھرو جیسے اندرونِ ملک تیار پلیٹ فارموں کی شراکت داری کے توسط سے بھارتی ہوابازی صنعت کے ذریعہ کی گئی تیز رفتار ترقی کو ظاہر کرنے کا بھی ایک موقع ہے۔
***
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:834
(Release ID: 1975776)
Visitor Counter : 108