صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی ادارہ صحت نے2015کے بعد سے ٹی بی کے واقعات میں 16 فیصد اور ٹی بی سے اموات میں 18 فیصد کمی کرنے کی بھارت کی کامیابی کا اعتراف کیا


ٹی بی کے واقعات میں  یہ کمی ، عالمی سطح پر ٹی بی کے واقعات میں کمی کی رفتار سے تقریباً دوگنی ہے اور علاج کی کوریج میں بہتری کا تخمینہ ٹی بی کے 80 فیصد کیسز تک پہنچ گیا ہے

گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ، نی کشے  مترا ابھیان کے تحت اہم پیش رفت

Posted On: 08 NOV 2023 7:18PM by PIB Delhi

عالمی ادارہ صحت نے 7 نومبر 2023 کو اپنی گلوبل ٹی بی رپورٹ جاری کی ۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت نے معاملوں کی نشاندہی کو بہتر بنانے میں زبردست پیش رفت کی ہے اور ٹی بی پروگرام پر کوویڈ 19 کے اثرات کو ختم  کیا ہے۔ علاج کی کوریج ٹی بی کے تخمینے کے 80 فیصد تک بہتر ہوگئی ہے ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

بھارت کی کوششوں کے نتیجے میں 2022 میں (2015 سے) ٹی بی کے واقعات میں 16 فیصد کمی آئی ہے، جس رفتار سے عالمی سطح پر ٹی بی کے واقعات میں کمی آ رہی ہے (جو 8.7 فیصد ہے)۔ اسی مدت کے دوران بھارت اور عالمی سطح پر ٹی بی سے ہونے والی اموات میں بھی 18 فیصد کمی آئی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی سے ہونے والی اموات کی شرح کو 2021 میں   4.94 لاکھ سے کم کرکے  2022  میں  3.31 لاکھ کردیا ہے، جو 34 فیصد سے زیادہ کی کمی ہے۔

گلوبل ٹی بی رپورٹ 2022 میں عالمی ادارہ صحت  اور وزارت صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند نے بھارت کے لیے اعداد و شمار کو "عبوری" کے طور پر شائع کرنے پر اتفاق کیا تھا اور اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ عالمی ادارہ صحت اعداد و شمار کو حتمی شکل دینے کے لیے وزارت کی تکنیکی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

اس کے بعد عالمی ادارہ صحت اور وزارت صحت و خاندانی بہبود کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان 50 سے زیادہ میٹنگیں ہوئیں ، جس میں ملک کی ٹیم نے تیار کردہ تمام نئے شواہد ، اندرون ملک ریاضیاتی ماڈلنگ پیش کی جس میں نی-کشے  پورٹل کے اعداد و شمار بھی شامل ہیں جو ان کے علاج کے دوران ٹی بی کے ہر مریض کے لائف سائیکل پر مبنی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے پیش کردہ تمام اعداد و شمار کا گہرائی سے جائزہ لیا اور نہ صرف اسے تسلیم کیا بلکہ ملک کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔ اس سال گلوبل ٹی بی رپورٹ نے بھارت کے لیے نظر ثانی شدہ تخمینوں کو تسلیم کیا ہے اور شائع کیا ہے جس میں بوجھ کے تخمینوں ، خاص طور پر ٹی بی سے متعلق اموات کے اعداد و شمار میں کمی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کیسوں کا پتہ لگانے کی تیز تر حکمت عملی کے نتیجے میں 2022 میں اب تک کے سب سے زیادہ معاملوں کی اطلاع ملی ہے ، جس کے دوران ، ٹی بی کے 24.22 لاکھ سے زیادہ معاملوں کو مطلع کیا گیا تھا ، جو کووڈ سے پہلے کی سطح سے کہیں زیادہ تھا۔ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے اور ان میں اضافہ جیسے خصوصی فعال کیس فائنڈنگ مہم، مالیکیولر ڈائیگناسٹک کو بلاک لیول تک بڑھانا، آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرز کے ذریعے اسکریننگ خدمات کی مرکزیت اور نجی شعبے کی شمولیت کے نتیجے میں گمشدہ معاملوں میں فرق کو نمایاں طور پر کم کیا گیا ہے۔

پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان کو ملک بھر میں زبردست پذیرائی ملی ہے اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ سے زیادہ نی کشےمترا 11  لاکھ سے زیادہ ٹی بی مریضوں کو اپنانے کے لیے آگے آئے ہیں۔ 2018 میں شروع ہونے کے بعد سے 95 لاکھ سے زیادہ ٹی بی مریضوں کو 2613 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔ اموات میں مزید کمی اور علاج کی کامیابی کی شرح میں بہتری کو یقینی بنانے کے لیے فیملی کیئر گیور ماڈل اور امتیازی دیکھ بھال جیسے نئے مریضوں پر مرکوز اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت نے قومی صحت مشن کے تحت نافذ کیے جانے والے قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام میں اضافی وسائل کی سرمایہ کاری کے ساتھ ٹی بی کے خاتمے کی کوششوں کو ترجیح دینے کے لیے جرات مندانہ قدم اٹھائے ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 830


(Release ID: 1975751) Visitor Counter : 111


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Gujarati