ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
جناب دھرمیندر پردھان نے مہاتما گاندھی نیشنل فیلوز پروگرام کے جلسۂ تقسیم اسناد کی تقریب سے ورچوئل طور پر خطاب کیا
9 آئی آئی ایمس کے581 مہاتما گاندھی فیلوز کے لیے اس جلسہ ٔتقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا
Posted On:
31 OCT 2023 8:30PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ یعنی صنعت کاری کے مرکزی وزیر، جناب دھرمیندر پردھان نے آج مہاتما گاندھی نیشنل فیلوز پروگرام کے جلسہ تقسیم اسنادکی تقریب سے ورچوئل طور پر خطاب کیا، جو ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت اور 9 باوقار انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایمس) کی مشترکہ پہل ہے۔ یہ دن ان فیلوز کی زندگیوں میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جنہوں نے اس سخت اور کایہ پلٹ کردینے والے اوریکسر تبدیلی لانے والے اس پروگرام کو مکمل کیا ہے۔
جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،جناب دھرمیندر پردھان نے اعلان کیا کہ 581 فیلوز کو، ان کی آئی آئی ایم میں دو سال کی تعلیم کی بنیاد پر کریڈٹ دیا جائے گا۔پبلک پالیسی اور مینجمنٹ میں ان کے سرٹیفکیٹس کو باضابطہ طور پر ان کے اکیڈمک بینک آف کریڈٹ میں ریکارڈ کیا جائے گا۔ یہ نیشنل کریڈٹ فریم ورک کے نفاذ کی داغ بیل ڈالنے والے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے جس کاتصور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے تحت پیش کیا گیا ہے۔
وزیرموصوف نے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت اور سبھی 9 آئی آئی ایمس کو‘قومی اتحاد کے دن’ کے موقع پریہ جلسہ تقسیم اسناد منعقد کرنے کے لیے دلی ستائش کی۔ انہوں نے اس دو سالہ فیلوشپ پروگرام کو مکمل کرنے پر آئی آئی ایمس کے پبلک پالیسی اور مینجمنٹ کے تمام فیلوز کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نیشنل فیلوز، جدید دور کے وشوکرما ہیں، جو 21ویں صدی کے خد وخال وضع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ انہیں بہت زیادہ توقعات اور غیر متزلزل یقین ہے کہ یہ نوجوان دوست، ترقی یافتہ ہندوستان کے حصول کوحقیقت بناکردکھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی غرض سے اپنی صلاحیتوں کو مشن کے طور پراختیار کریں گے۔
2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے جرأتمندانہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی افرادی قوت میں اضافہ کریں، اسے از سر نو ہنر مندبنائیں اوران کی ہنرمندی میں اضافہ کریں ۔ ہمارا مقصد ہندوستان کو ہنر مند افرادی قوت کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایم جی این ایف پروگرام سے ابھرنے والے نوجوان اسکل انڈیا ڈیجیٹل پورٹل کے سفیر بنیں گے۔
یہ اب تک کا پہلا موقع ہے کہ جب 9 آئی آئی ایمس (بشمول احمد آباد، بنگلور، لکھنؤ، جموں، کوزی کوڈ، ناگپور، رانچی، ادے پور، اور وشاکھاپٹنم) نے حکومت ہند کے لیے ایک ایسے پروگرام کو مشترکہ طور پر تعاون فراہم کرنے میں معاونت کی ہے جو ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سبھی حکومتیں، مرکزی حکومت کی طرف سے معلومات کے ساتھ عام اوریکساں تعلیم اور اس میں شرکت کو یقینی بناتا ہے۔
پروگرام کے منفرد ڈیزائن نے فیلوز کو موضوعاتی شعبوں جیسے اقتصادیات، مینجمنٹ، پبلک پالیسی،تحقیق، فائنانس میں درست علمی بصیرت فراہم کی ہے اور ان سے حاصل علم کا اطلاق ،ضلع کی سطحوں پر بعض منفرد پروگراموں کی حکمت عملی تیارکرنے اور ان کے نفاذ کے لیے کیا گیا ہے۔ فیلوز کو حکومت ہند کی طرف سے پہلے اور دوسرے دونوں سالوں میں ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کی قوت کا ایک ثبوت ہے جو ہم آہنگی کے ساتھ ایک ساتھ آ رہا ہے۔ یہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت پیش کردہ تعلیم کے پیشہ ورانہ/اسٹریمز کے درمیان ایک ارتباط بھی ہے۔
فیلوز کے جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب ، فیلوز کےمتعلقہ مقامات پر منعقد کی گئی۔ چیئرپرسن، ا ین سی وی ای ٹی کے چیئر پرسن ڈاکٹر نرملجیت سنگھ کلسی، اعلی تعلیم کے محکمہ کے سکریٹری، جناب کے سنجے مورتی ، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری، جناب اتل کمار تیواری، سینئر اقتصادی مشیر، جناب نیلم بج شرن، اےآئی سی ٹی ای کے چیئرمین، پروفیسر ٹی جی سیتارام، متعلقہ آئی آئی ایم کے پروگرام ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹرز اور فیلوز نے اس ورچوئل خطاب میں شرکت کی۔
اکتوبر 2021 میں شروع کئےگئے، مہاتما گاندھی نیشنل فیلوشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت 657 فیلوز کو9 آئی آئی ایمس کے اشتراک کے ساتھ ساتھی تعلیمی اداروں کے طور پر ہندوستان کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے ۔ اس کا عالمی بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے ہنرمندی کے حصول اور ذریعہ معاش کے فروغ کے لیے معلومات فراہم کرنے(سنکلپ) پروگرام کے تحت تصور کیا گیا ہے، مہاتما گاندھی نیشنل فیلوشپ کا مقصد نوجوان، پرعزم اور متحرک افراد کے ایک گروپ کی نشاندہی اور تربیت کرنا ہے جو ضلع کی مقامی معیشت کو درخشاں بنانے میں مدد کرنے اور ہنرمندی کے فروغ کے عمل کو مستحکم بنانے میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس کے منفرد ڈیزائن کے سبب فیلوز کو آئی آئی ایم میں تعلیمی آموزش کو ذہن نشین کرنے اور فیکلٹی مینٹرشپ کے تحت ان چیلنجوں کو سمجھنے اور ان رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی ہے جو ضلع کے ماحولیاتی نظام کو روزگار، معاشی پیداوار میں اضافہ کرنے اور ترقی کو فروغ دینے میں پیش آتی ہیں ۔
اپنی فیلوشپ کے دوران، فیلوز کو جن اضلاع میں تعینات کیا گیا تھا، وہاں انہوں نے جدیداواختراعی پروجیکٹس کو نافذ کرنے میں زبردست پیش رفت کی۔ اوراس کے ساتھ ساتھ انہوں نے قومی/بین الاقوامی اہمیت کی حامل تقاریب جیسے کہ روزگار میلوں اور جی 20 ورکنگ گروپ کے اجلاسوں میں بھی گراں قدر تعاون کیا۔ ان کی حصولیابیوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے، ورچوئل تقریب کے دوران‘اسٹوریز آف چینج’ یعنی ‘تبدیلی کی داستانیں’ نام سے فیلوز کی حصولیابیوں کے بارے میں ایک رپورٹ بھی جاری کی گئی۔
اس کے علاوہ،فیلوز نے ان پہل قدمیوں اور پروگراموں کو سرگرمی کے ساتھ نافذ کیا جن کا مقصد ان لوگوں کے لیے تربیت اور ہنر مندی کے مواقع فراہم کرنا تھا جن کی رسمی تعلیم تک رسائی محدود ہو سکتی ہے۔ روابط قام کرنے کے اس پروگرام میں ان پسماندہ برادریوں، دیہی علاقوں اورمحروم نیز پسماندہ افراد تک توسیع کی گئی جنہیں ٹیکنالوجی کواختیار کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
*****
ش ح۔ع م۔ف ر
(U: 805)
(Release ID: 1975573)
Visitor Counter : 50