وزارت خزانہ
ڈی ایف ایس اور اس سے منسلک تنظیموں نے خصوصی مہم 3.0 کے لیے مقرر کردہ اہداف حاصل کیں
26,958 صفائی مہم/جگہوں/دفاتر کو صاف کیا گیا اور 7,04,990 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی ساتھ ہی ردی کو ٹھکانے لگانے کے ذریعہ 3,08,86,053 روپے روپے کی آمدنی ہوئی
8,031 عوامی شکایات کا ازالہ
2,071 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹائی گئیں
Posted On:
07 NOV 2023 8:37PM by PIB Delhi
محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس)، وزارت خزانہ نے، زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم) 3.0 کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کرلیا ہے، جو 2 اکتوبر 2023 کو شروع ہو کر 31 اکتوبر 2023 کو ختم ہوئی۔
ڈی ایف ایس، پبلک سیکٹر بینک، پبلک سیکٹر انشورنس کمپنیوں اور دیگر پبلک سیکٹر کے مالیاتی اداروں جیسے نابارڈ، ایس آئی ڈی بی آئی، ایکسم بینک، این ایچ بی، آئی آئی ایف سی ایل وغیرہ کی تمام تنظیموں نے خصوصی مہم 3.0 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مہم کے اہداف طے کرنے کے لیے، مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کھراڈ نے ڈی ایف ایس کا دورہ کیا اور خصوصی مہم 3.0 کے روڈ میپ کو حتمی شکل دی جس پر ڈی ایف ایس اور مالیاتی ادارے صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیروی کرنے جا رہے ہیں۔ ڈی ایف ایس اور اس کی تنظیموں کے تمام عہدیداروں/ افسران کو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے مزید حساس بنایا گیا۔ سکریٹری، ڈی ایف ایس نے مہم کے حصہ کے طور پر تمام افسران اور تنظیموں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کی۔
ڈی ایف ایس اور اس کی تنظیموں کی خصوصیات اور کامیابیاں:
- صفائی مہم/جگہوں/دفاتر کو صاف کیا گیا: 26,958
- جگہ خالی کی گئی: 7,04,990 مربع فٹ
- ردی کو ٹھکانے لگانے سے حاصل شدہ آمدنی: 3,08,86,053 روپے
- عوامی شکایات کا ازالہ: 8,031
- عوامی شکایات کی اپیلوں کا ازالہ: 2,071
پبلک سیکٹر کے 12 بینکوں اور 43 علاقائی دیہی بینکوں نے پنشن شکایات ہفتہ منعقد کیا۔ کیمپوں میں شکایات کے اندراج اور ازالے کے علاوہ پنشنر کو کیمپوں کے دوران آن لائن لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے اور ڈور اسٹیپ بینکنگ کی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔ ملک بھر میں تقریباً 12,182 سے زیادہ برانچوں میں 1.65 لاکھ پنشنرز سے رابطہ کیا گیا۔
صارفین اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے، کچھ بینکوں نے اپنے سفر کے بارے میں ایسی ویڈیوز پیش کیں جسے انہوں نے آزادی سے پہلے کے دور میں شروع کیا تھا۔
تنظیموں کی طرف سے کی جانے والی تمام سرگرمیاں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر باقاعدگی سے پوسٹ کی جاتی تھیں۔ مہم کے دوران 1100 سے زائد پوسٹ کی گئیں۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، تنظیموں کے صارفین، عملے کے اراکین، سینیئر انتظامیہ اور تنظیموں کے سربراہ نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر مہم کے دوران کیے گئے اچھے کام کے بارے میں بات کی۔
تعریفی ویڈیوز کے لنک درج ذیل ہیں:
**********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 794
(Release ID: 1975521)
Visitor Counter : 124