نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور کے محکمے نے خصوصی مہم 3.0 مکمل کی
Posted On:
07 NOV 2023 6:38PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کا اہتمام کیا۔ مہم میں محکمہ کو مؤثر اور ذمہ دار حکومت کے ایک حصے کے طور پر پیش کرنے کے مقصد کے ساتھ زیر التوا معاملات کو کم کرنے، اور دفاتر میں کام کی جگہ کا ایک سازگار اور خوشگوار تجربہ پیدا کرنے کے لیے صفائی پر توجہ مرکوز کی گئی۔
خصوصی مہم 3.0 کے تحت، محکمے نے دفاتر میں کارکردگی اور جوابدہی کو بڑھانے کے مقصد سے زیر التوا معاملات کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی۔
ذاتی طور پر پہل کرتے ہوئے سکریٹری (نوجوانوں کے امور) محترمہ میتا راجیولوچن نے تمام متعلقہ لوگوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ پوری دلجمعی کے ساتھ مہم میں لگ جائیں۔ محکمہ میں سوچھتا کو فروغ دینے کے لیے سکریٹری (نوجوانوں کے امور) نے اس محکمہ کے تمام عہدیداروں کو سوچھتا کا عہد دلایا کہ وہ صاف ستھرے اور کوڑے سے پاک ہندوستان کی تشکیل میں اپنا تعاون کرنے کو یقینی بنائیں۔ نتیجتاً تمام سیکشن اور تنظیموں نے اپنی جگہوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔
زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے سلسلے میں، نوڈل آفیسر کی سربراہی میں ٹیم کے ذریعہ پیش رفت کی نگرانی کی گئی۔ نتیجے کے طور پر، ہر قسم کے معاملات میں 90 فیصد سے زیادہ اہداف حاصل کیے گئے۔ مہم نے تمام ملازمین میں بھر پور توانائی پیدا کی ہے تاکہ مہم مکمل ہونے کے بعد بھی اسے برقرار رکھا جا سکے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
07-11-2023
U: 792
(Release ID: 1975491)
Visitor Counter : 92