محنت اور روزگار کی وزارت

محنت اور روزگار کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کے اختتام پر اہم سنگ میل حاصل کیے

Posted On: 07 NOV 2023 6:23PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت نے زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم) 3.0 کے تحت کامیابی کے ساتھ مختلف سرگرمیاں مکمل کر لی ہیں۔ اس مہم سے، جس میں ملک بھر میں پھیلی وزارت کی منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں نے زبردست جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، کلیدی شعبوں میں نمایاں نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

 

قابل ذکر حصولیابیاں:

 

i) زیر التوا معاملات کو مؤثر طریقے سے نمٹانا: مہم کے تحت، وزارت نے اپنی منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں کے ساتھ مل کر درج ذیل زیر التوا معاملات کو نمایاں طور پر کم کیا ہے۔

 

  1. ارکان پارلیمنٹ کے 139 میں سے 102 حوالہ جات کو نمٹایا گیا
  2. 12 پارلیمانی یقین دہانیوں میں سے 5 کو منظوری دی گئی
  3. ہدف بنائے گئے 37 ریاستی حکومتوں کے بر خلاف 64 حوالہ جات نمٹا دیے گئے (172.97 فیصد)
  4. ہدف شدہ 45,284 عوامی شکایات کے مقابلے میں 63,364 کو نمٹایا گیا (139.93 فیصد)
  5. ہدف بنائے گئے 288 پی ایم او حوالہ جات کے بر خلاف 466 کو منظوری دی گئی (161.81 فیصد)
  6. ہدف شدہ 3,818 کے بر خلاف 3092 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹا دی گئیں (123.48 فیصد)
  7. کام کو ہموار طریقے سے چلانے کے لیے قواعد میں نرمی کی بنیاد پر ہدف 2 قواعد میں سے 5 قواعد میں نرمی برتی گئی (250 فیصد)

 

ii) جگہ کا مؤثر استعمال: 1,75,580 مربع فٹ آفس اور آؤٹ ڈور اسپیس میں سے تقریباً 3,00,000 مربع فٹ کو دوبارہ خالی کیا گیا اور اسے خوبصورت بنایا گیا (172.30 فیصد)

 

iii) فائلوں کا نظم و نسق: وزارت نے اپنی منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں کے ساتھ فائلوں کا جائزہ لینے کا 100 فیصد ہدف کامیابی سے حاصل کیا ہے اور 2,27,354 فائلوں کو کامیابی کے ساتھ ختم کیا گیا۔ اس کے علاوہ، 14,610 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور ان میں سے 4,330 ای فائلوں کو خصوصی مہم 3.0 کے حصے کے طور پر بند کر دیا گیا۔

 

iv) منافع پیدا کرنا: ردی اور ناقابل استعمال مواد کو ٹھکانے لگانے سے 51,68,091 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

 

v) سوشل میڈیا مصروفیت: وزارت اپنی منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں کے ساتھ سوشل میڈیا پر وزارت کی کوششوں اور پیشرفت کی وسیع پیمانے پر تشہیر کے لیے سرگرم عمل ہے۔

 

vi) صفائی: بہتر کام کا ماحول فراہم کرنے اور اس طرح ملازمین کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لیے کام کی جگہ پر کارکردگی اور بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے 2,254 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی ہے۔

 

2. مہم کی سرگرمیوں اور پیشرفت کا وزارت میں اعلیٰ ترین سطح پر باقاعدگی سے جائزہ لیا گیا اور ان کی نگرانی کی گئی اور وزارت میں اعلیٰ سطح کے افسران کی طرف سے ہدایات فراہم کی گئیں۔

 

3. اس مہم کے دوران بہترین طرز عمل بھی اپنائے گئے۔

 

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 791



(Release ID: 1975485) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi