سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنسی اور صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر) کےمحکمہ  میں خصوصی مہم 3.0

Posted On: 06 NOV 2023 6:53PM by PIB Delhi

سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمہ(ڈی ایس آئی آر) نے 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک ڈی ایس آئی آر ڈاکٹر ( محترمہ ) این کلیسیلوی کی فعال رہنمائی میں کامیابی سے خصوصی مہم 3.0 چلائی۔ یہ مہم 2 اکتوبر 2023 کو سی ایس آئی آر ہیڈکوارٹر، انوسندھان بھون، نئی دہلی میں ‘شرمدان’ کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت( آزادانہ چارج) نے شروع کی۔ 2 اکتوبر 2023 کو ڈی ایس آئی آر ( مقامی ) اور سی پی ایس ای یعنی سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ (سی ای ایل) اور نیشنل ریسرچ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آر ڈی سی) اور ملک بھر میں سی ایس آئی آر کی تمام 37 لیباریٹریوں  میں ‘شرمدان’  کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں افسران/ عملے نے صفائی میں حصہ لیا۔ مہم کے آغاز میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)  ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ انقلابی ‘‘ری سائیکلنگ آن وہیلز اسمارٹ- ای آر پروجیکٹ’’ کو جھنڈی دکھا کر روانہ  کیا  گیا۔ یہ پروجیکٹ اسمارٹ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک فضلہ کو جمع اور ری سائیکل کرنے کا ایک نیا اقدام ہے۔

WhatsApp Image 2023-11-03 at 11.12.58 AM.jpeg WhatsApp Image 2023-11-03 at 11.12.58 AM (4).jpeg

WhatsApp Image 2023-11-03 at 11.12.58 AM (1).jpeg WhatsApp Image 2023-11-03 at 11.12.58 AM (6).jpeg

  1. سکریٹری، ڈی ایس آئی آر کی فعال قیادت اور جوائنٹ سکریٹری،  ڈی ایس آئی آر کی  گہری  نگرانی میں جو خصوصی مہم 3.0 کے نوڈل آفیسر بھی  ہیں، یہ مہم مجموعی طور پر بہت کامیاب رہی۔ خصوصی مہم 3.0 کے تحت 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران، التوا کو کم کرنے اور دفتر کے احاطے میں اور اس کے ارد گرد مجموعی طور پر صفائی کو بڑھانے اور کام کے ماحول کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
  2. محکمہ سائنسی اور صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر)  نے بالترتیب ایم پی ریفرنسز، پی ایم او ریفرنس، عوامی شکایات اور ریکارڈ مینجمنٹ کے زیر التواء 100 فیصد ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا ہے۔ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ مہم کے پورے دورانیے کے لیے طے کیے گئے کچھ پیرامیٹرز کے حوالے سے اہداف ابتدائی ہفتوں میں ہی حاصل کیے گئے اور مہم کے دوران   ان  تمام کاموں پرنظر ثانی کی گئی۔

WhatsApp Image 2023-11-03 at 5.33.19 PM.jpeg WhatsApp Image 2023-11-03 at 5.32.06 PM.jpeg

WhatsApp Image 2023-10-30 at 5.26.21 PM.jpeg WhatsApp Image 2023-11-06 at 4.57.50 PM.jpeg

  1. مہم کے ایک حصے کے طور پر 10,646 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 1882 فزیکل فائلوں کی صفائی کی گئی، 56 صفائی مہمیں چلائی گئیں، اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے کل 18,610/- روپے کی آمدنی ہوئی اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے اور فائلوں کو ختم کرنے کے ذریعے کل رقبہ 1590 مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی۔ ڈی ایس آئی آر اور اس کے اداروں نے خصوصی مہم 3.0 کے دوران 37 ٹویٹس اور  02 پی آئی بی  بیانات جاری کیے۔ ‘پہیوں پر ری سائیکلنگ’ وزارت کی ایک پہل ہے جس کا افتتاح 2 اکتوبر 2023 کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا تھا، اسے خصوصی مہم 3.0 کے تحت سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کے بہترین طریقوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

********

ش ح۔ ج ق۔ رض

U. No.764


(Release ID: 1975326)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi