بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب سربانند سونووال نے سمندری معیشت کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستان کے ٹیلنٹ پول کو بحال کرنے پر زور دیا


جناب سونووال نے انٹرنیشنل میری ٹائم انسٹی ٹیوٹ میں طلباء کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کی، قوم کے معمار بننے کےلیے ’امرت کال‘  کے موقع سے استفادہ کرنے کی اپیل کی

Posted On: 06 NOV 2023 8:23PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج انٹرنیشنل میری ٹائم انسٹی ٹیوٹ (آئی ایم آئی) کا دورہ کیا اور طلباء کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کی، ساتھ ہی ساتھ آج نوئیڈا، اتر پردیش میں واقع انسٹی ٹیوٹ میں بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RONY.jpg

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا، "ہندوستان ایک مشکل لیکن پرجوش دور میں داخل ہو رہا ہے ،جہاں ہم سب اپنے وسائل کا استعمال کر سکتے ہیں اور ہندوستان کو ایک خود انحصار اور 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے  ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ کے شاندار وژن کو حاصل کرنے کے لیے ملک کے معمار بن سکتے ہیں ۔ ہندوستان کا سمندری سفر ، جو کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے لائف لائن ہے، اس بات کو یقینی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے کہ ترقی کے راستے ہموار رہیں۔ ہندوستان کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور اسے اعلیٰ سمندری مہارتوں، بہترین بحری انفراسٹرکچر اور ایک زبردست سمندری تجارت کے ساتھ اپنانا چاہئے۔ ایک موثر بحری شعبے کے ساتھ، ہندوستان علاقائی اور عالمی سمندری شعبے میں وسیع مواقع کو بہتر طریقے سے تلاش کرنے میں مسلسل پیش رفت کرنے کے لیے تیار ہے۔ بحری شعبے میں ہمارے ملک کے نوجوانوں کے لیے ہماری تربیت اعلیٰ درجے کی ہونی چاہیے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے ٹیلنٹ پول کو بحال کریں اور اپنی سمندری صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں تاکہ ہندوستان کی ترقی اوراسے  خوشحال بنانے کے مواقع کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005EZ45.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0066CG7.jpg

وزیرموصوف  نے انسٹی ٹیوٹ کے انفراسٹرکچر کا بھی دورہ کیا اور ان کا جائزہ لیا ،جس میں کیمپس کی سہولیات، شپ سمیلیٹر روم، فائر فائٹنگ سائٹ، سوئمنگ پول وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے ساتھ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے حکام اور آئی ایم آئی گروپ کے اہلکار بھی  موجودتھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

747​​​​​​​


(Release ID: 1975248) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Assamese