کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اے پی ای ڈی اے نے ہندوستانی زرعی مصنوعات کے برآمدی فروغ کے لیے لولو ہائپر مارکیٹ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


بین الاقوامی منڈیوں میں ہندوستانی زرعی مصنوعات کو فروغ دینے میں مدد کے لیے مفاہمت نامہ

Posted On: 06 NOV 2023 5:04PM by PIB Delhi

 خلیج تعاون ممالک (جی سی سی ) کو زرعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے، زرعی اور ڈبہ بند غذائی مصنوعات برآمدات  کی ترقی کی  اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)، وزارت تجارت، حکومت ہند نے عالمی خوردہ کمپنی لولو  ہائپر مارکیٹ ایل ایل سی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔  جس کا مقصد برانڈ انڈیا کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے، 3 نومبر 2023 کو نئی دہلی میں ورلڈ انڈیا فوڈ (ڈبلیو اائی ایف)  2023 میں اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین، ابھیشیک دیو اور لولو گروپ کے چیئرمین-کم-منیجنگ ڈائریکٹر، مسٹر یوسف علی ایم اے کے درمیان دستخط کیے گئے۔

مفاہمت نامے کے ساتھ، اے پی ای ڈی اے جی سی سی میں جواروں  سمیت ہندوستانی زرعی مصنوعات کو فروغ دے گا، کیونکہ لولو گروپ انٹرنیشنل (ایل ایل سی )جی سی سی ، مصر، ہندوستان اور مشرق بعید میں 247 لولو اسٹورز اور 24 شاپنگ مالز کے ساتھ اپنی موجودگی رکھتا ہے۔ لولو گروپ مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی خوردہ چین  ہے۔

ایم او یو لولو ہائپر مارکیٹ ریٹیل چین کے ساتھ اے پی ای ڈی اے کی طے شدہ مصنوعات کے لیے ترغیبی  سرگرمیوں میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔ ایم او یو دستاویز کے مطابق، لولو گروپ اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس میں زرعی اور ڈبہ بند غذائی منصوعات کی اے پی ای ڈی اے باسکٹ میں مصنوعات کی وسیع رینج کو فعال طور پر فروغ اور نمائش کرے گا۔

اے پی ای ڈی اے کی مصنوعات کو نمایاں طور پر نمائش  کرنے اور ان کی مرئیت کو بڑھانے کے لیے لولو گروپ کے اسٹورز کے اندر ایک مخصوص شیلف اسپیس  (خصوصی حصے یا گلیارے) مختص کیے جائیں گے۔

اے پی ای ڈی اے اور لولو گروپ انٹرایکٹو ایونٹس، نمونے لینے/چکھنے کی مہم، پھلوں اور سبزیوں کے لیے مخصوص موسم کی مہم، نئی مصنوعات کی لانچنگ اور ہمالیائی/شمال مشرقی ریاستوں سے پیدا ہونے والی مصنوعات، نامیاتی مصنوعات وغیرہ کے فروغ کے ذریعے صارفین کے ساتھ مشغول ہوں گے۔

اے پی ای ڈی اے نے لولو گروپ کے ساتھ اروناچل پردیش مارکیٹنگ بورڈ، شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، جموں اور میگھالیہ زرعی مارکیٹنگ بورڈ کے مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے میں بھی سہولت فراہم کی جس کا مقصد ہمالیائی اور شمال مشرقی ریاستوں سے برآمدات کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

ترغیبی  سرگرمیاں منزل مقصود ملک میں صارفین کو نسلی، منفرد اور جی آئی ٹیگ والی زرعی مصنوعات کے فوائد کے بارے میں معلومات اور بیداری کی زیادہ سے زیادہ ترسیل کو قابل بنائیں گی۔ پروڈکٹ کی پیشکش کو بہتر بنانے کے لیے صارفین سے مزید فیڈ بیک کی کوشش کی جائے گی۔

مفاہمت نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ اے پی ای ڈی اے اور لولو گروپ اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک آف اسٹورز کے ذریعے زرعی مصنوعات کی برآمد میں سہولت فراہم کرنے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے، اس طرح ہندوستانی زرعی مصنوعات کی عالمی رسائی اور صارفین تک رسائی کو وسعت ملے گی۔

اے پی ای ڈی اے اور لو لو گروپ دونوں مشترکہ طور پر برآمد پر مبنی پروموشنل پروگراموں جیسے خریدار فروخت کنندہ میٹنگز (بی ایس ایم)، آر بی ایس ایم/بی ٹو بی میٹنگز، تجارتی میلوں/روڈ شوز کو بیرون ملک ہندوستانی مشنز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر سہولت فراہم کریں گے۔

لولو گروپ مختلف درآمد کرنے والے ممالک کی ضروریات کے مطابق مصنوعات کی لیبلنگ میں اپنی مدد فراہم کرے گا، مفاہمت نامے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق تجارتی معاملات اور قابل اطلاق شرائط کا باہمی طور پر فیصلہ کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 732

                        


(Release ID: 1975102) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi