سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی آئی ایم میں چلڈرن سائنس فیسٹیول کا افتتاح کیا
انہوں نے نوجوان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا
Posted On:
06 NOV 2023 4:06PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلاء اور سی ایس آئی آر کے نائب صدر ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا ہے۔
مرکزی وزیر آج یہاں سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن (سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم ) کے زیر اہتمام "چلڈرن سائنس فیسٹیول" کا افتتاح کرنے کے بعد بات کر رہے تھے۔
ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش میں اسٹالز کا بھی جائزہ لیا اور طلباء کے تیار کردہ مختلف قسم کے سائنس ماڈلز کا مشاہدہ کیا۔ جموں خطہ کے اسکولوں کے طلباء نے صحت اور تندرستی، پانی کے بندوبست ، فضلہ کے انتظام اور زمین کے تحفظ جیسے موضوعات کے تحت سلوگن بھی لکھے ہیں۔
اسکول کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ کس طرح جگیاسا پروگرام وزیر اعظم نریندر مودی کے نئے ہندوستان اور سائنسی کمیونٹی اور اداروں کی سائنسی سماجی ذمہ داری (ایس ایس آر) کے وژن سے متاثر ہے۔ جگیاسا ایک طالب علم – سائنسدانوں کو جوڑنے والا پروگرام ہے جسے سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) نے کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن (کے وی ایس) کے تعاون سے نافذ کیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسکولوں اور کالجوں کے طلباء کے لیے اس طرح کی رسائی کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے سی ایس آئی آر –آئی آئی آئی ایم کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں سائنسی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دیتی ہیں اور نوجوان ذہنوں میں جدت طرازی اور کاروبار کا جذبہ بیدار کرتی ہیں۔ انہوں نے چلڈرن سائنس فیسٹیول کے دوران منعقد کئے گئے مختلف مقابلوں کے جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، سی ایس آئی آر جگیاسا پروگرام کے تحت بچوں کے لیے ہندوستان کی پہلی ورچوئل سائنس لیب کا آغاز کیا گیا، جس نے ملک بھر کے سائنسدانوں کے ساتھ طلباء اور سائنسدانوں کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا، ورچوئل لیب کے قیام کا بنیادی مقصد آن لائن انٹرایکٹو میڈیم کی بنیاد پر اسکول کے طلباء کے لیے معیاری تحقیقی نمائش اور اختراعی تدریس فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا، نئی سہولت سے کیندریہ ودیالیوں، نوودیا ودیالیوں اور مختلف ریاستوں کے بورڈز کے سرکاری اسکولوں کے طلباء کو بے حد فائدہ پہنچے گا اور انہیں نوجوان صلاحیتوں کو پہچاننے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں مدد ملے گی۔
آج چلڈرن سائنس فیسٹیول میں جموں خطہ کے مختلف اضلاع سے حکومت جموں و کشمیر کے زیر انتظام تقریباً 55 اسکولوں، کیندریہ ودیالیوں، نوودیا ودیالیوں، آرمی پبلک اسکولوں، بھارتیہ ودیا مندر اسکولوں وغیرہ کے 350 سے زائد طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے جیسے سائنس ماڈلز (تھیمز: صحت اور تندرستی؛ پانی کا بندوبست؛ فضلہ کا انتظام؛ زمین کا تحفظ)، سائنس/کرنٹ افیئرز کوئز مقابلہ، 'سوچھ بھارت مشن' پر پوسٹر مقابلہ اور 'بھارت کے خلائی مشن' پر سلوگن لکھنے کے مقابلے شامل تھے۔ سیوا بھارتی کے طلباء، ایک این جی او جو معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقات کے بچوں کو مفت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی ہے۔ ان طلباء نے 'ویسٹ ٹو ویلتھ' تھیم کے تحت تیار کردہ مختلف مصنوعات کی نمائش کی۔
اس سے قبل سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم جموں ،کے ڈائیریکٹر ڈاکٹرزبیر احمد نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں اس تقریب کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چلڈرن سائنس فیسٹیول کا بنیادی مقصد نوجوانوں کے ذہنوں میں سائنسی جذبے کو جگانا ہے۔ انہوں نے سامعین کو مطلع کیا کہ سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم ، جموں،باقاعدگی سے مختلف یوتھ کنکلیو اور اسٹارٹ اپ ایکسپو کا انعقاد کر رہا ہے، جو کہ آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے طور پر اور جموں و کشمیر کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی حمایت اور فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔ڈاکٹر زبیر نے یہ بھی بتایا کہ تعاون اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کےلئے سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم کے تین انکیوبیشن مراکز ہیں جیسے ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر (بائیونیسٹ ڈی بی آئی، انکیوبیٹر اور اٹل انکیوبیشن سینٹر (اے آئی سی۔
تقریب میں موجود معززین میں ، گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے پرنسیپل ،پروفیسرڈاکٹر آشوتوش گپتا۔ سنٹرل یونیورسٹی آف جموں کے وائس چانسلر سنجیو جین، ، جموں کےجے کے اے ایس،اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اشوک کمار شرما، کے وی سنگٹھن، جموں کے ڈپٹی کمشنر ناگیندر گوئل بھی شامل رہے۔ آڈیٹوریم میں مرکزی پروگرام کی نظامت رجنی کماری نے کی جبکہ چیف سائنٹسٹ اور سرینگر برانچ کے سربراہ انجینئر عبدالرحیم نے شکریہ کے کلمات ادا کئے ۔
تقریب کا انعقاد ڈائریکٹر سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم ، جموں ،ڈاکٹر زبیر احمد، کی سرپرستی میں کیا گیا اور سینئر پرنسپل سائنٹسٹ اور نوڈل آفیسر جگیاسا پروگرام، سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم کوآرڈینیشن ڈاکٹر آشا چوبےنے اس میں اشتراک کیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر ارکان میں شامل تھے: ڈاکٹر ششانک سنگھ، ڈاکٹر دھیرج ویاس، ڈاکٹر تصدق عبداللہ، ڈاکٹر سمت جی گاندھی (سینئر پرنسپل سائنسدان)، ڈاکٹر دیپیکا سنگھ اور سوربھ سرن (پرنسپل سائنسدان)، جناب وکرم سنگھ (سینئر سی او اے)، جناب راجیش گپتا، ایڈمنسٹریٹو آفیسر اور جناب دلیپ گہلوت، اسٹور اینڈ پرچیز آفیسر۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا م۔
U- 728
(Release ID: 1975059)
Visitor Counter : 114