وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے نئی دہلی میں 3 سے 5 نومبر 2023 تک منعقدہ ورلڈ فوڈ انڈیا پروگرام 2023 میں محکمہ برائے مویشی پروری  اور ڈیری کے پویلین کا افتتاح کیا


محکمہ نے مویشی  اور ڈیری  کے سیکٹر میں اپنی اہم اسکیموں، پروگراموں، نئے اقدامات اور جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کی

Posted On: 06 NOV 2023 3:05PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی  پروری  اور ڈیری کے مرکز وزیر جناب پرشوتم روپالا نے نئی دہلی میں 3 سے 5 نومبر 2023 تک منعقد ہونے والے ورلڈ فوڈ انڈیا پروگرام  2023 میں محکمہ  برائے مویشی پروری  اور ڈیری کے پویلین کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں محکمہ برائے مویشی پروری   اور ڈیری نے بطور شراکت  دار شرکت کی۔ ما ہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کے وزیر مملکت جناب ڈاکٹر ایل مروگن بھی  پروگرام کے افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔ ورلڈ فوڈ انڈیا پروگرام  کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 3 نومبر 2023 کو کیا تھا۔ صدر  جمہوریہ ہند محترمہ  دروپدی مرمو  اس پروگرام  کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔

پویلین میں مویشی پروری  اور ڈیری کے محکمے نے  مویشی  پروری اور ڈیری کے سیکٹر میں اپنی بڑی اسکیموں، پروگراموں، نئے اقدامات اور جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کی۔ پویلین میں 20 اسٹالز لگائے گئے تھے، جن میں قومی ڈیری  ترقیاتی  بورڈ، اسٹارٹ اپس اور مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے اسٹالز شامل ہیں ۔ پویلین کے اہم پرکشش مقامات ’’سیلفی پوائنٹ‘‘ اور اسٹارٹ اپس اور کمپنیوں کی جانب سے مختلف جدید مصنوعات کی لائیو نمائش کی گئی۔ نمائش نے  مویشی پروری اور ڈیری کے سیکٹر میں تکنیکی ترقی کو فروغ دینے اور اس  کی ترقی میں سہولت بہم پہنچانے کے  حوالے سے  محکمے کے عزم کو اجاگر کیا۔

ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 کے افتتاحی دن، محکمہ برائے مویشی پروری  اور ڈیری  کی سکریٹری  محترمہ  الکا اپادھیائے نے گول میز مباحثے میں حصہ لیا۔ اس بحث میں خوراک کی ڈبہ بندی  اور اس سے منسلک شعبوں میں کام کرنے والی 70 سے زیادہ ممتاز کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے سی ای اوز نے شرکت کی۔

چار نومبر کو محکمہ نے ’’خواتین کی قیادت کو فروغ دینا: مویشی پروری  اور ڈیری  کے شعبے میں موثر تبدیلی کے لیے مساوات کو بڑھانا  اور بااختیار بنانا‘‘ کے عنوان سے ایک معلوماتی اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس اجلاس  کا مقصد  خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت  میں خاص طور پر دودھ، گوشت اور انڈوں کی بنیادی پیداوار میں خواتین کی اہمیت اور قابل قدر شراکت پر زور دینا تھا۔

 

اس اجلاس کی نظامت محکمہ برائے مویشی پروری و ڈیری   (ڈی اے ایچ ڈی) کی  ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ورشا جوشی نے کی اور ممتاز مقررین میں مویشی پروری کے کمشنر   ڈاکٹر ابھیجیت مترا ؛ فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن، آئی سی اے آر کی پرنسپل سائنٹسٹ - سنٹرل انسٹی ٹیوٹ فار ویمن ان ایگریکلچر بھونیشور سے ڈاکٹر جیوتھی مستری، سدھی ونائک پولٹری بریڈنگ فارم اینڈ ہیچریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے بانی ڈاکٹر بسوناتھ ساہو، شیجاپرسن کی چیئرپرسن، پروڈیوسنگ کمپنی ڈاکٹر انجو دیشپانڈے، رگنیکو-بیوٹیفائنگ لائف کی بانی پوجا کول اور شری دیوی کنتاپلی  شامل تھیں۔اس معلومات اجلاس نے اس شعبے کی ترقی اور پیشرفت میں خواتین کی بامعنی شرکت کا اعتراف  کرنے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع ۔ن ا۔

U- 724



(Release ID: 1975044) Visitor Counter : 82