کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کوالٹی کونسل آف انڈیا نے ‘‘ پائیدار تجارت اورمعیارات پر تیسرے بین الاقوامی اجلاس ’’ کی میزبانی کی
کوالٹی کونسل آف انڈیا کے ذریعہ تیارشدہ ‘ ہندوستانی اچھی زرعی روایتیں (آئی جی اے پی )’ اسکیم اب گلوبل جی اے پی کے مساوی ہے
کوالٹی کونسل آف انڈیا پائیدار معیارات کے ماحولیاتی نظام میں تعاون کے لئے افریقی آرگنائزیشن کے ساتھ اشترا ک کرے گی
Posted On:
02 NOV 2023 5:04PM by PIB Delhi
کامرس وصنعت کی وزارت کے تجارت کو فروغ دینے اور داخلی تجارت کے محکمے (ڈی پی آئی ایل ٹی ) کے ایک بااختیار ادارے کوالٹی کونسل آف انڈیا ( کیو سی آئی ) نے آج نئی دلی میں ‘ پائیدارتجارت اور معیارات پر بین الاقوامی اجلاس ( آئی سی ایس ٹی ایس )’ کی میزبانی کی ۔اس دورو زہ آئی سی ایس ٹی ایس کا انعقاد نجی پائیدار معیارات پر ہندوستانی قومی پلیٹ فارم کے ذریعہ کیا گیا ہے اور اس کی میز بانی کیو سی آئی کی جانب سے پائیدار معیارات پر مشترکہ قومی فورم (یو این ایف ایس ایس ) کے تعاون سے کی گئی ہے۔
اس اجلاس میں تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے اور معیارات میں تال میل قائم کرنے کے لئے کیوسی آئی اور معیارات طے کرنے سے متعلق افریقی تنظیم ( اے آر ایس او ) کے مابین ایک باہمی معاہدہ ہوا ،جس سے عالمی تجارت کا پس منظر بہتر ہوگا۔قومی تکنیکی ورکنگ گروپ ( این ٹی ڈبلیو جی ) میکانزم کے توسط سے گلوبل جی اے پی کے ذریعہ انڈ جی اے پی کی بینچ مارکنگ اورقومی تشہیری ضابطوں (این آئی جی ) کا قیام بھی آئی سی ایس ٹی ایس کے دوران ہوا ۔جس سے تقریباََ بارہ ہزار کسانوں کے مستفید ہونے کی امید ہے۔باہمی شراکت داری کو جاری رکھتے ہوئے ہندوستان نے رضاکارانہ پائیدار معیارت پر تعاون کے لئے برازیل ، میکسیکو اور اب افریقی علاقائی معیارات سے متعلق تنظیم کے ساتھ معاہدے پردستخط کئے ۔
اوپن نیٹ ورک فار ڈجیٹل کامرس (او این ڈی سی ) پہل کی ڈجیٹل کاری پہل ای- کامرس انقلاب کو بڑھاوا دینے کی اس کی عہد بندی کے عین مطابق ہوگی ،جس سے ڈجیٹل عہد میں تجارت اور بھی زیادہ آسان اور بہتر ہوجائے گی۔ اس سے اشیاء ، مصنوعات کی خوبیوں ، گنتی کے طریقوں ، اعلانات کی شکلوں کے بارے میں آئی ای سی / آئی ایس او معیارات میں ضرورت تعاون ملے گا، رازداری اور اعتماد کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔اس سے تمام شراکت داروں کو مکمل ڈاٹا خاتمیت کے لئے مساوی درجوں کے درمیان مواصلت غیرمرکوز سسٹم کی سہولت ملے گی۔ او این ڈی سی نیٹ ورک نے فروخت کار ایپ پر بلارکاوٹ اداروں کو شامل کرنے کے لئے ان کی ڈجیٹل تیار ی کا جائزہ لینے کی غرض سے او این ڈی سی نے کیو سی آئی کی شناخت کی ۔
اس اجلاس میں جناب جیکسے شاہ ، چیئر مین ، کیو سی آئی ، ڈاکٹر ہرش وردھن سنگھ چئیر مین انڈیا پی ایس ایس پلیٹ فارم اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے سابق ڈی ڈی جی ، جناب راجیش مہیشوری ، سکریٹری جنرل کیو سی آئی ، ڈاکٹر ورپی اسٹکی چیف ڈویژن آف فیئر پروڈکشن ، پائیدار معیارات اور تجارت ، یو این آئی ڈی او ، جناب چارلس گچاہی ،ایکو مارک افریقہ ، سی اے سی او اور سی او سی او کوارڈی نیٹر (اے آر ایس او ) اور جناب سینٹیاگو فرنانڈیز ڈی کورڈوبا تجارت وترقی پر اقوام متحدہ کانفرنس ( یو این سی ٹی اے ڈی ) کے سربراہ وی ایس ایس پروگرام سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
********
ش ح۔ ج ق ۔رم
U-718
(Release ID: 1974994)
Visitor Counter : 94