کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس وصنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ نوجوان خاتون گریجویٹ نے زیادہ تر خصوصی شناختی ایوارڈ حاصل کئے اور کہا کہ ناری شکتی اب صحیح معنوں میں پورے ملک میں منعکس ہورہی ہے
جناب گوئل نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ کے 56ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں گریجویٹ کی ڈگری حاصل کرنے والوں کو تحریک دی
جناب گوئل نے گریجویٹ کی ڈگری حاصل کرنے والوں کو سماج کو واپس لوٹانے اور ملک کی تعمیر میں تعاون کرنے کی بھی تحریک دی
جنون اور پختگی کامیابی کی کلید ہے- جناب گوئل
Posted On:
02 NOV 2023 10:00PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت ، صارفین امور ، غذا اور عوامی تقسیم نظام اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر نے اس حقیقت پر مسرت کا اظہار کیا کہ خصوصی شناختی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں زیادہ تعداد خاتون گریجویٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناری شکتی اب صحیح معنوں میں ملک گیر سطح پر منعکس ہورہی ہے اور ہندوستان اب پوری دنیا کو خواتین کی ترقی میں قیادت کی نمائش کررہا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بات آج نئی دلی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ ا ٓف فارن ٹریڈ (آئی آئی ایف ٹی )کی 56 ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے ہندوستان کی ترقی میں خواتین کے رول کی ستائش کی اور خاتون گریجویٹ کو ملک کی خوشحالی میں تعاون دیتے ہوئے اپنا غیر معمولی کام جاری رکھنے کی تحریک دی ۔
جناب گوئل نے نوجوان گریجویٹس کو ان کی قابل ذکر حصولیابی کے لئے مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کے روشن مستقبل کو محفوظ رکھنے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے گریجویٹ کی ڈگری حاصل کرنے والوں کواپنی کامیابی کا استعمال سماج اور کم اختیارات حاصل شدہ افراد کی بہبود میں کرنے کے لئے متحرک کیا ۔ انہوں نے سماج کو واپس دینے اور ملک کی بھلائی میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے وزیراعظم جناب نریندرمودی کا حوالہ دیا اور کہا کہ ‘‘ ہندوستان کا مستقبل ، نوجوانوں کی ‘کرسکتے ہیں’ نسل کے ہاتھوں میں ہے ۔’’ وزیرمحترم نے تمام گریجویٹس کو اپنے کیریئر میں نڈر اور بے تکان بنے رہنے کی تحریک دی اور ا س بات پر زوردیا کہ جنون اور پختگی کا میابی کی کلید ہے۔ انہوں نے ان سے لیک سے ہٹ کر سوچنے اور روز مرہ کے مسائل کا جدید حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ کامیابی غیر معمولی جنون اور پختگی سے آتی ہے اور جو عام لوگوں کو بھی غیر معمولی نتائج حاصل کرنے میں اہم بناتی ہے۔
خلاء اور بندرگاہوں سمیت مختلف شعبوں میں ہندوستان کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر محترم نے زور دے کر یہ بات کہی کہ ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور ہندوستان کا ترنگا ہمارے فخر کی علامت ہے۔ وزیر محترم نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے بارے میں امید کا اظہار کیا اور معیشت کی مضبوط بنیادی باتوں پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی حرکت پذیر معیشت پوری دنیا کی توجہ حاصل کررہی ہے اور اختراعات اور قبولیت کے کئی مواقع فراہم کررہی ہے۔
جناب گوئل نے اپنے منتخب شدہ شعبوں میں اعلیٰ سطح کی ایمانداری اور اخلاقیات کو برقراررکھنے کی اہمیت پر زوردیا اور ڈگری یافتگان کو حقیقی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے ان اقدار کو برقرار رکھنے کا عہد لینے کی تحریک دی ۔
جناب گوئل آئی آئی ایف ٹی میں تین مرتبہ مہمان رہے اور انہوں نے اس ادارے کے تئیں اپنے جوش وخروش کا اظہار بھی کیا ،جس کے بارے میں ان کا ماننا ہے کہ یہ ہندوستان میں کامرس کے مستقبل کو شکل دے رہا ہے۔ انہوں نے آئی آئی ایف ٹی میں حاصل کی گئی تعلیم اور تربیت کی اہمیت پر زوردیا ، جو تمام ڈگری یافتگان کو ان کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں آنے والے لاتعداد چیلنجوں کا حل تلاش کرنے میں معاون ثات ہوگی۔ انہوں نے تقسیم اسناد کی تقریب کے لئے ریسکوڈ کی شکل میں روایتی ہندوستانی لباس کی بھی ستائش کی اور کہا کہ یہ سب کے لئے فخر کی بات ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ہندوستان ثقافت اور روایت کا عکاس ہے۔
اپنے خطاب میں جناب گوئل نے ایسے باصلاحیت نوجوان اذہان کی موجودگی پر مسرت ظاہر کی ، جو اس باوقار ادارے سے گریجویٹ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہرگریجویٹ ہندوستان کی تقدیر کو ایک شکل دینے میں اہم کردار ادا کرے گا اور ان کے کیرئیر میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر موصوف نے عالمی تنظیم تجارت ( ڈبلیو ٹی او ) اور آزادانہ تجارتی معاہدہ ( ایف ٹی اے ) بات چیت میں کامرس کے محکمے میں آئی آئی ایف ٹی طلبا کے لئے تربیت کے مواقع کو بڑھانے کی پہل کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے نافذ نصابی تعلیم کے ساتھ تجربے کو بڑھاکر گریجویٹ کی سطح کی تعلیم کے بعد طلبا کے لئے مواقع کی توسیع پر بھی بات کی ۔
********
ش ح۔ ج ق ۔رم
U-714
(Release ID: 1974979)
Visitor Counter : 70