وزارت دفاع

وشاکھا پٹنم نیوی میراتھن کے دوران وشاکھاپٹنم  کا جوش اور مسکراہٹیں نظر آئیں

Posted On: 05 NOV 2023 7:07PM by PIB Delhi

وشاکھا پٹنم نیوی میراتھن کے 8ویں ایڈیشن کا انعقاد مشرقی بحری کمان نے بروز اتوار 05 نومبر 2023 کو شہر کے آر کے بیچ روڈ پر کیا جس میں میگا ایونٹ کے لیے 12000 سے زائد رجسٹریشن کرائے گئے۔ اس تقریب میں بچوں، نوجوانوں، بزرگ شہریوں، اور مختلف زمروں میں پورے بھارت اور بیرون ملک سے بحریہ کے اہلکاروں کی زبردست شرکت دیکھی گئی۔ شرکاء کے علاوہ شہریوں، طلباء اور رضاکارن کی ایک بڑی تعداد صبح 4 بجے سے ہی قطار میں کھڑی تھی، جو ساحل سمندر کے خوبصورت راستے پر دوڑنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی تھی۔

مکمل میراتھن کو وائس ایڈمیرل راجیش پنڈھارکر، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف مشرقی بحری کمان نے 500 سے زائد شرکاء کے ساتھ جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ نصف میراتھن کو وائس ایڈمیرل جی سری نواسن، ڈی جی این پی ویزاگ نے 1600 سے زائد رنرس کے ساتھ جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ 2700 سے زائد رنرس کے ساتھ 10 کلو میٹر کی دوڑ کو ڈاکٹر روی شنکر کمشنر پولیس نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ 5 کلو میٹر کی دوڑ میں 7000 سے زائد رنرس کی شرکت درج کی گئی اور وائس ایڈمیرل سمیر سکسینہ، چیف آف اسٹاف نے  اسے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

رنرس کے لیے ہائیڈریشن اور ریفریشمنٹ پوائنٹس، سہولت اسٹیشنوں ، تفریح اور لطف اندوز ہونے کے لیے بھرپور انتظام تھا۔ مناسب میڈیکل پوائنٹس اور موبائل میڈیکل اکائیوں کے ساتھ دوڑنے والوں کو اچھی طرح سے تعاون فراہم کیا گیا۔ انعامات کی تقسیم وی ایم آر ڈی اے پارک  میں ایک پررونق تقریب میں کی گئی، جس میں دوڑنے والوں اور تماشائیوں نے شرکت کی۔ ایف او سی آئی این سی، ای این سی تقریب کے مہمان خصوصی تھی۔

مردوں کے اوپن زمرے میں سکندر تڑاکھے 2 گھنٹے 30 منٹ، دیپک کمبھار ، ایک گھنٹہ 06 منٹ، اور سونو کشوا 31 منٹ میں بالترتیب میراتھن، ہاف میراتھن اور 10 کلو میٹر کی دوڑ میں فاتح قرار پائے۔ خواتین کے زمرے میں آسا ٹی پی نے 3 گھنٹے 08 منٹ، للیان رٹو نے ایک گھنٹہ 24 منٹ اور لنکا میری گریس نے 44 منٹ میں میراتھن، ہاف میراتھن اور 10 کلو میٹر کی دوڑ میں کامیابی حاصل کی۔ تقریب میں موجود بحریہ کے سینئر افسران، ضلع کلکٹر ڈاکٹر ملیکارجن اور نامور اہلکاروں نے ایوارڈس پیش کیے۔

بھارتی بحریہ اس تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے شہر اور ویزاگ کے لوگوں، ضلعی انتظامیہ، سٹی اور ٹریفک پولیس، تمام تر شرکاء ، رضاکاران، معزز مہمانان اور اسپانسر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ یہ واقعی میلوں لمبی دوڑ اور خوشیوں سے بھرا دن تھا۔

***

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:703



(Release ID: 1974919) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi