نیتی آیوگ

صنعت اور ماہرین نے ایس ڈی جیز اور لائف کے لیے سفر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، سیاحت کے لیے گوا روڈ میپ کو نافذ کرنے پر تبادلہ خیال کیا


’’سیاحت کے لیے گوا روڈ میپ کو نافذ کرنا‘‘ سے متعلق نیتی آیوگ ورکشاپ

بیس سے زیادہ نجی اداروں، تھنک ٹینکس اور اکیڈمیا کی سرکردہ شخصیتوں کی شرکت 

Posted On: 04 NOV 2023 7:34PM by PIB Delhi

اپنی جاری جی  20 تھنک ٹینک ورکشاپ سیریز کے ایک حصے کے طور پر، نیتی آیوگ نے 04 نومبر 2023 کو ’’سیاحت کے لیے گوا روڈ میپ کو نافذ کرنے‘‘  سے متعلق ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا، جس میں انڈیا فاؤنڈیشن اور وزارت سیاحت، حکومت ہند، نے نالج پارٹنرز کے طور پر شرکت کی۔

سیاحت پر جی 20 کا اجلاس 21 جون 2023 کو گوا میں منعقد ہوا تھا، جس کا اختتام گوا اعلامیہ پر ہوا تھا۔ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک وسیلے کے طور پر، سیاحت کے لیے گوا روڈ میپ ایس ڈی جیز کو حاصل کرنے کی غرض سے سیاحت کو ایک محرک قوت کے طور پر استعمال کرنے کی جانب ایک اہم کوشش ہے۔ جی 20 نئی دہلی قائدین کے اعلامیہ (این ڈی ایل ڈی) نے سیاحت کے لیے گوا روڈ میپ اور ’ٹریویل فار لائف‘پروگرام کو پائیدار سماجی-اقتصادی ترقی کے ایک ذریعہ کے طور پر سیاحت کی پرورش کے لیے پالیسی بلیو پرنٹ کے طور پر اجاگر کیا۔

ورکشاپ کا مقصد گوا روڈ میپ کے نفاذ پر غور و خوض کرنا تھا، اور چار موضوعاتی اجلاسوں میں اس پر بات چیت کی گئی۔ مکمل اجلاس میں، محترمہ وی ودیاوتی، سکریٹری، وزارت سیاحت، حکومت ہند نے موضوعی خطاب کیا۔ نیتی آیوگ کے اعزازی وائس چیئرمین جناب سمن بیری نے مہمان خصوصی کے طور پر ورکشاپ کی صدارت کی اور دن بھر کی بات چیت کے پس منظر کو ترتیب دیتے ہوئے مختصر تبصرہ کیا۔ انہوں نے صنفی قیادت کی ترقی اور ناری شکتی کو تقویت دینے کے خطوط پر سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سیاحت کا پھیلاؤ اور اس کا انتظام عصری چیلنج ہیں، جن سے نمٹنا ہے اور نجی اور سرکاری شعبے کے درمیان اشتراک عمل سے اس کا عملی حل مل سکتا ہے۔

موضوعی اجلاس میں درج ذیل موضوعات پر بات چیت ہوئی – ’’سبز سیاحت: ایک پائیدار، ذمہ دار، اور لچکدار سیاحت کے شعبے کے لیے سیاحت کے شعبے کو سبز بنانا‘‘، ’’سیاحت کے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (ایم ایس ایم ایز): سیاحت کی پرورش، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس، اور نجی شعبہ سیاحت کے شعبے میں جدت اور تحرک پیدا کرنے کے لیے‘‘، ’’ڈیجیٹلائزیشن: سیاحت کے شعبے میں مسابقت، شمولیت اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی طاقت کو بروئے کار لانا‘‘ اور ’’سیاحتی مقامات کا تزویراتی انتظام اور ثقافتی ورثہ پر توجہ مرکوز کرنا۔ مذہبی سیاحت‘‘ وغیرہ۔

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت، ہندوستان کی تجارتی فروغ کی کونسل، ہندوستانی صنعت کی کنفیڈریشن، نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ، انڈین ہوٹلز کمپنی لمیٹڈ، انڈین وینچر اور وزارت جیسے بیس سے زیادہ سرکاری اداروں اور نجی اداروں، الٹرنیٹ کیپٹل ایسوسی ایشن، انڈین اسکول آف بزنس، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کانپور، اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا، یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا، جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی، میک مائی ٹرپ، ایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا، فیڈریشن آف ایسوسی ایشن اِن انڈین ٹورازم اور مہمان نوازی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ٹریول مینجمنٹ، نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس اور دیگر نے اس تقریب کو ایک بھرپور گفتگو بنانے کے لیے قیمتی بصیرت کے ساتھ حصہ لیا۔

بات چیت میں سیاحت کے شعبے کی پائیدار ترقی کو درپیش مختلف مسائل، مواقع اور چیلنجوں پر بات ہوئی۔ یہ دیکھا گیا کہ مقامی سیاحت آمدنی اور ثقافتی ترقی، دونوں کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ پینل میں شامل شخصیتوں  نے یہ بھی کہا کہ مقامی سیاحت، پائیدار سیاحتی سرکٹس کے خیال کو فروغ دے گی، مقامی معیشت کی حمایت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کی ضمانت بھی دے گی۔ ماحولیات کے تحفظ، سبز سیاحت اور پائیداری کے لیے ہماری وابستگی کے خلاف سیاحتی مقامات کے سیاحوں کی صلاحیت میں اضافے کو متوازن کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ورکشاپ نے اہم مسائل اور عملی نکات کی نشاندہی کی جو گوا روڈ میپ سے سامنے آئے ہیں۔ اس نے نئے چیلنجوں اور مواقع پر روشنی ڈالی، جیسے کہ ڈیجیٹل انقلاب یا زیادہ سے زیادہ ماحولیاتی ذمہ داری کی ضرورت، اور جس عجلت کے ساتھ ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ ورکشاپ کا اختتام گوا روڈمیپ کے جذبے کو آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ ہوا – ایک اجتماعی عمل کا جذبہ اور سیاحت کے شعبے کے لیے مشترکہ ذمہ داری جو ہمارے کرۂ ارض اور اس کے لوگوں کو پائیدار طور پر مدد فراہم کرسکے۔

ورکشاپ ایک نتیجہ خیز دستاویز تیار کرے گی، جس میں ہندوستان کے تناظر میں سیاحت کے لیے گوا روڈ میپ کو نافذ کرنے کے لیے آگے بڑھنے کے راستے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

******

ش  ح۔ ا ع ۔ م ر

U-NO. 688



(Release ID: 1974796) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu