وزارت دفاع

چانکیا دفاعی مذاکرات 2023 اختتام پذیر - باہمی تعاون کے ساتھ تحفظ کے لیے فریم ورک کی تشکیل

Posted On: 04 NOV 2023 6:39PM by PIB Delhi

چانکیا ڈیفنس مذاکرات 2023، ایک دو روزہ اہم تقریب تھی، جو ہندوستانی فوج کے ذریعہ سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز (سی ایل اے ڈبلیو ایس) کے تعاون سے، 4 نومبر کو جنوبی ایشیا اور ہند-بحرالکاہل میں تحفظاتی چیلنجوں سے متعلق تبادلہ خیال کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ 3 اور 4 نومبر کو مانیک شا سینٹر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں، چھ مختلف اجلاس منعقد ہوئے، جس میں توجہ’ہندوستان اور ہندوستان بحر الکاہل خطے کی خدمت - جامع سیکورٹی کے لیے تعاون‘ کے موضوع کے اردگرد مرکوز رہی۔  اس مذاکرات میں، قدیم حکمت عملی کے ماہر چانکیا کی فہم و فراست سے متاثر ہو کر، عالمی اور علاقائی سلامتی کے مسائل پر اہم بات چیت کا آغاز کیا گیا، جس میں جنوبی ایشیائی اور ہند-بحرالکاہل کی سلامتی کی حرکیات، خطے میں باہمی تعاون کے لیے ایک لائحہ عمل، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کی اصلاح،  دفاع اور سلامتی، ہندوستانی دفاعی صنعت کی باہمی تعاون کی صلاحیت کو بڑھانے کے طریقے اور ہندوستان کے لیے جامع ڈیٹرنس حاصل کرنے کے اختیارات پر خصوصی زور دیا گیا۔

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑ نے اس موقع پر شرکت کی اور 3 نومبر 2023 کو ایک خصوصی خطاب کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے عالمی سلامتی اور امن کو درپیش عصری چیلنجوں کا جائزہ لینے کے لیے اس مثالی فورم کے قیام کے لیے ہندوستانی فوج کو مبارکباد دی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ چانکیا دفاعی مذاکرات، جنوبی ایشیا اور ہند-بحرالکاہل میں سلامتی کی پیچیدگیوں کے گہرائی سے تجزیہ کرنے کے لیے ایک موزوں پلیٹ فارم ثابت ہو گا، جو بالآخر خطے میں اجتماعی سلامتی کے حل کی راہ ہموار کرے گا۔

انہوں نے ایک کثیر جہتی نقطہ نظر کے ذریعے امن کے حصول اور اسے نظریہ، وکالت، رسائی، قائل اور مکالمے کے ساتھ ساتھ چوکس اور تیار رہنے کے علاوہ برقرار رکھنے کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔  انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ’’جنگ کے لیے تیار رہنا امن کا راستہ ہے۔‘‘  مزید اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایک قوم کی طاقت، سب سے زیادہ مؤثر دفاع اور روک تھام کے طور پر قائم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت حاصل کرکے ہی امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے سلامتی کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے کسی ملک کی نرم طاقت اور اقتصادی طاقت کو لازمی اجزاء کے طور پر استعمال کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اے آئی، روبوٹکس، کوانٹم، سیمی کنڈکٹرز، بائیوٹیکنالوجی، ڈرون اور ہائپرسونک جیسی گہری ٹیکنالوجیوں  کے ظہور پر روشنی ڈالتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ ’’ان ڈومینز کی مہارت اور کمال مستقبل کی جامع خصوصیات ہونے اور نہ ہونے کا تعین کرے گی۔ ‘‘

ٹیکنالوجی کے پہلو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکنالوجی، جنگ کے کردار کو بدل رہی ہے اور اس طرح کی تبدیلیوں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مسلسل استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خلاء، سائبر اور برقی مقناطیسی اسپیکٹرم میں ہندوستان کی صلاحیتیں، زمین، سمندر اور ہوا کے روایتی ڈومینز کی تکمیل کر رہی ہیں۔

فوجی سربراہ (سی او اے ایس) جنرل منوج پانڈے نے مکمل اجلاس سے خطاب کیا۔ سی او اے ایس نے ذکر کیا کہ عالمی منظر نامے میں بے مثال کاوشوں نے واقعات اور نئے رجحان کے اختیارات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی، جغرافیائی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے، جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھا اور جیو پولیٹکل، اس شعبے میں مقابلے کے لیے ایک نئے جامع میدان کے طور پر ابھر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کے عزم، لچک اور متنوع صلاحیتوں کو وبا کے دوران ایک سخت امتحان میں ڈالا گیا تھا اور ہماری قوم نے اس طوفان سے اچھی طرح مقابلہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری قوم کی چست، لچکدار، صارفین سے چلنے والی معیشت نے ہمیں روس- یوکرین تنازع کی معاشی بدحالی کا مقابلہ کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر ہندوستان کی ایک قابل اعتماد آواز ہے، جو منفرد ہے اور جو  ہندوستانی اخلاقیات سے منسلک ہے، نیز عالم جنوب کے خدشات کو بیان کرنے میں مؤثر ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان کے دفاعی تعاون کو وسعت دی جارہی ہے۔ ہندوستان کی کثیرالجہتی مصروفیت کی کوششوں میں فوجی سفارت کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ دوستانہ غیر ملکی شراکت دار، ممالک کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے دائرہ کار اور پیمانے کو بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے دفاعی ہارڈویئر میں خود کفالت حاصل کرنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا، جسے ہندوستانی دفاعی صنعت کی بحالی کے ذریعے فعال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چانکیا دفاعی مذاکرات کا نتیجہ، عالمی مسائل کو حل کرنے کے لئے باہمی تعاون کی کوششوں کو فروغ دینا ہے اور ہندوستان کے پڑوسی، ہند-بحرالکاہل کے اندر، عالمی پیمانے پر حفاظت کو یقینی بنانے کے نقطہ نظر کے ساتھ، جامع تحفظ کے عمل کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم خیال ممالک کے درمیان اس ڈائیلاگ جیسے سیکورٹی ڈسکس، مشترکہ مفادات اور ان اقدار کی وجہ سے اہمیت رکھتے ہیں جو ہندوستان ان کے ساتھ اشتراک کرتا ہے، جیسے جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی وغیرہ۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ہندوستان کا نقطہ نظر تمام اقوام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام، سب کی برابری، تنازعات کے پرامن حل، طاقت کے استعمال سے گریز اور بین الاقوامی قوانین، قواعد و ضوابط کی پاسداری پر زور دیتا ہے۔

جناب ڈاکٹر اروند ورمانی (نیتی آیوگ)، جناب پروفیسر اجے کمار سود (پی ایس اے ٹو گورنمنٹ آف انڈیا)، جناب سفیر وی مصری (نائب این ایس اے)، جناب وجے کے گوکھلے، سفیر اشوک کے کانتھا، ایڈمرل سنیل لانبا (ریٹائرڈ)، لیفٹیننٹ جنرل پرکاش مینن (ریٹائرڈ)، لیفٹیننٹ جنرل سبرت ساہا (ریٹائرڈ) اور لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا (ریٹائرڈ) جیسے سرکردہ مقررین نے اپنی بصیرت سے نوازا، اس طرح مکالموں کو مزید تقویت ملی۔ امریکہ، آسٹریلیا، فرانس، جاپان، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، فلپائن اور نیپال سمیت دنیا بھر کے ممالک کے بین الاقوامی وفود نے متنوع نقطہ نظر اور باہمی تعاون کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیا۔

جناب وجے کے گوکھلے نے پہلے دن اپنا کلیدی خطبہ دیتے ہوئے دنیا میں جاری تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی توازن اب مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ انہوں نے سب کو یکساں طور پر بااختیار بنانے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی، جو اب صرف مغرب کے لیے مخصوص نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ابھرتے ہوئے عالمی نظام میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے بھارت کو امریکہ اور چین سمیت سبھی کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

اجلاس  I- پڑوسی اوّل؛ جنوبی ایشیا کی تشخیص: پہلے اجلاس کی صدارت سفیر اشوک کے کانتھا نے کی۔ لیفٹیننٹ جنرل راکیش شرما (ریٹائرڈ)، سفیر شمشیر ایم چودھری (بنگلہ دیش)، جناب اسانگا ابیاگوناسیکیرا (سری لنکا) اور جناب چرن جنگ تھاپا (نیپال) نے اجلاس کے دوران گفتگو کی اور بحث میں حصہ لیا۔ بات چیت میں جنوبی ایشیا میں ممکنہ مستقبل کے چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے لیے خطے کے لیے آئندہ کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس اجلاس میں بھارت-چین مسابقت کے مضمرات اور جنوبی ایشیا میں حیاتیاتی معاشی نمو کے رہنما کے طور پر بھارت کے امکانات کا تجزیہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں جنوبی ایشیا کے پرامن اور خوشحال مستقبل کو ممکن بنانے کے لیے انسانی ہجرت، نسلی تقسیم، وسائل کی تقسیم، سیاسی اختلافات اور آب و ہوا کی تبدیلی، جیسے غیر روایتی اور عصری سلامتی کے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس II- ہند بحر الکاہل؛ فیصلہ کن سرحد: دوسرے اجلاس کی صدارت بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا (ریٹائرڈ) نے کی۔ ڈاکٹر ٹرائے لی براؤن (آسٹریلیا)، وائس ایڈمرل امرولا آکٹیوین (انڈونیشیا)، محترمہ لیزا کرٹس (امریکہ) اور جناب سوربھ کمار (انڈیا) نے بات چیت کی اور بحث میں حصہ لیا، جنھوں نے ہند بحر الکاہل میں بدلتی ہوئی طاقت کی حرکیات پر عمیق تبادلہ خیال کی۔ ایک اقتصادی پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کے کردار، خطے میں چین کے اثر و رسوخ اور خطے کی تقدیر کی تشکیل میں آسیان ممالک کی اہم شمولیت پر زور دیتے ہوئے، محترمہ لیزا کرٹس نے کہا کہ ہند بحر الکاہل بڑھتے ہوئے مسابقت کا خطہ بن رہا ہے۔ اس کواڈ کے تئیں، ایک غیر فوجی اتحاد کا ایک کامیاب کثیر الجہتی تنظیم کے طور پر ابھرنے کا امکان ہے۔ جناب سوربھ کمار نے ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے ہندوستان کے وژن کی خصوصیات اور ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم کے طور پر کواڈ کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

اجلاس  III- تحفظ کے لیے باہمی تعاون: تیسرے اجلاس کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل پرکاش مینن (ریٹائرڈ) نے کی۔ اس میں ڈاکٹر ستورو ناگاو (جاپان)، محترمہ وانی سرراجو راؤ (انڈیا) کے علاوہ ڈاکٹر آر ڈی کاسترو (فلپائن) اور ڈاکٹر پیکو ملہیت (فرانس) نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہند-بحرالکاہل میں تاریخی تعلقات سے اخذ کردہ ممکنہ تحفظاتی اتحادوں پر روشنی ڈالی اور مستقبل کے اتحاد کو عالمی میدان میں پیش کرتے ہوئے، خاص طور پر خطے کی چھوٹی اقوام کی سلامتی کے لیے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیرالجہتی صف بندی کی اہمیت پر زور دیا ۔ ہندوستان-امریکہ کے مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے، محترمہ وانی ایس راؤ نے ڈبلیو ٹی او میں تجارتی تنازعات کے حل، اعلیٰ تعلیمی روابط اور دفاعی تعاون میں اضافہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ دفاعی شراکت داری دو طرفہ ہے علاقائی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کواڈ ایک کثیر فریقی پلیٹ فارم ہے جو ایچ اے ڈی آر ، سمندری تحفظ، صحت کے تحفظ وغیرہ سمیت مشترکہ مفادات کے مسائل کا قابل عمل حل فراہم کرتا ہے۔

دوسرے دن کا آغاز سفیر کنول سبل کے خصوصی خطاب سے ہوا، جنھوں نے جاری عالمی معاملات کے درمیان ہندوستان کے لیے اختیارات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کو خاموش بیٹھنے کے بجائے، جامع خود مختاری کو برقرار رکھنا چاہئے اور تمام ہم خیال ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا چاہئے۔

ڈائیلاگ کے دوسرے دن  کے لیے کلیدی خطاب نیتی آیوگ کے ڈاکٹر اروند ورمانی نے دیا جنھوں نے ابھرتے ہوئے عالمی نظام میں ایک ذمہ دار طاقت بننے کے لیے ہندوستان کے وژن کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بھارت کو، امریکہ اور چین کی طرح سپر پاور بننے کے ساتھ، 21ویں صدی کے وسط تک ایک عظیم طاقت کا درجہ حاصل کرنے کا تصور کیا۔

اجلاس IV- ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کس طرح دفاع اور سلامتی کو متاثر کرتی ہے: چوتھے اجلاس کی صدارت حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود نے کی۔ اجلاس میں ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں کے اہم پہلوؤں پر بات چیت اور مباحثے کا مشاہدہ کیا گیا، جس میں سرکردہ مقررین کے ذریعہ ان موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ خلا، سائبر اسپیس، مصنوعی انٹلیجنس اور بگ ڈیٹا کو شامل کیا گیا جس میں ڈاکٹر امامہشورن آر (سابق ڈائریکٹر ہیومن اسپیس فلائٹ سنٹر، بنگلور)، پروفیسر وی کامکوٹی (آئی آئی ٹی مدراس)،  اور پروفیسر میانک وتسا (آئی آئی ٹی جودھپور) شامل تھے۔ اجلاس نے دفاع اور سلامتی پر نئی ٹیکنالوجیوں کے اثرات کا جائزہ لیا، تاکہ آنے والے سالوں کے لیے ایک واضح تصویر بنانے میں مدد ملے۔ اس میں چیلنجوں اور خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجیوں کی صلاحیتوں کو شامل کیا گیا ہے، جس میں ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں اور عالمی تکنیکی ترقی کے پیش نظر، کثیر ڈومین تنازعات کے لیے تیاری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، تاکہ دفاعی حکمت عملیوں کے ساتھ اختراعات کو مربوط کیا جا سکے۔

جناب گریدھر ارمانے، دفاعی سکریٹری نے اپنے خطاب میں خود کفالت یا دفاع میں خود انحصاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ دفاعی سفارت کاری کے میدان میں ہندوستان کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے دوست بیرونی ممالک کے فوجی اہلکاروں کی تربیت اور دو طرفہ اور کثیر جہتی مشترکہ مشقوں میں شرکت میں ہندوستان کے تعاون کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ایچ اے ڈی آر ، ساحلی سلامتی اور سمندری بیداری میں شراکت کے علاوہ بحر ہند کے خطے میں پہلے جواب دہندہ ہونے کے ہندوستان کے کردار کے بارے میں بھی بات کی۔

اجلاس  V- ہندوستانی دفاعی صنعت باہمی تعاون کی صلاحیت کی تعمیر کے لیے فعال کے طور پر: پانچویں اجلاس کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل سبرت ساہا (ریٹائرڈ) نے کی، جس میں کموڈور اے پی گولیا، جناب آر ایس بھاٹیہ اور جناب آر شیوا کمار نے ’پالیسی اقدامات‘، ’صنعتی تعاون‘ اور ’اسٹارٹ اپ‘ کے عنوانات پر روشنی ڈالی۔ پانچویں اجلاس  کا اہم نکتہ یہ تھا کہ ہندوستان کو ہندوستانی حل کے ساتھ مستقبل کی جنگیں جیتنے کی تیاری کرنی چاہئے۔ بات چیت میں ہندوستانی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں، ممکنہ اور مستقبل کی رفتار اور باہمی تعاون اور انفرادی صلاحیت کی تعمیر میں اس کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس میں گھریلو اور بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں پالیسی فریم ورک، ڈی آر ڈی او، نجی دفاعی شعبوں اور ایم ایس ایم ایز کے کردار کا تجزیہ کیا۔

اجلاس VI- جامع ڈیٹرنس- دی انڈیا وے: چھٹے اور آخری اجلاس کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا (ریٹائرڈ) نے کی۔ سفیر ڈی بی ونکٹیش ورما اور کرنل کے پی ایم داس (ریٹائرڈ) نے سفارت کاری اور ٹیکنالوجی کے موضوعات پر بات چیت کی۔ اس اجلاس کا محور جامع ڈیٹرنس کے لیے ہندوستان کے منفرد انداز کو تلاش کرنا، اس کے فلسفے، عملیت اور  چین کی ثابت قدمی اور مختلف بحرانوں سے متاثر ہونے والی علاقائی اقتصادی بدحالی سمیت مستقبل میں ہونے والی پیش رفتوں کو دریافت کرنا تھا۔

اپنے اختتامی کلمات میں، سی او اے ایس نے مختلف اجلاسوں کے دوران زیر بحث چند اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے علاقائی استحکام اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے میں ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہند بحرالکاہل دنیا کی جامع گفتگو میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اس خطے میں ’ڈیٹرنس‘ کو ناکام نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے فوجی توازن کے ذریعے علاقائی استحکام کے حصول کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہم خیال ممالک کے درمیان تعاون پر مبنی تحفظ اور شراکت داری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جنگ کے حرکیاتی آلات نے بھی قابل ذکر تکنیکی ترقی کی ہے اور یہ مجموعی طور پر، جنگ کی جگہ زیادہ پیچیدہ، مقابلہ کرنے والی اور مہلک بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاق ٹیکنالوجی اب سپر پاور پر مرکوز نہیں رہی۔

ہندوستانی دفاعی صنعت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے ذکر کیا کہ ہندوستان کی حکومت نے پالیسیوں کو فعال کرنے، دفاعی صنعتی راہداریوں کے قیام اور متعدد فریقین کے توسط سے ہینڈ ہولڈنگ کے ذریعہ صنعت کی ترقی میں سہولت فراہم کی ہے۔ اس سے دفاعی صنعت کو چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی ہے اور نتائج دکھانے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا بھی اظہار کیا کہ جامع ڈیٹرنس، سلامتی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، اور اس میں فوجی، اقتصادی، سفارتی، ٹیکنالوجی اور معلوماتی عناصر شامل ہیں۔

اپنے خطاب کا خلاصہ کرتے ہوئے، جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ امن مضبوطی کے مقام سے حاصل ہوتا ہے اور طاقت ہم خیال قوموں کے اتحاد سے آتی ہے، جو بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی اور باہمی تعاون پر مبنی سلامتی کی شراکت داری ہی آگے کا راستہ ہے۔

تقریب کا اختتام فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار کے ذریعے تمام مقررین اور شرکاء کے شکریہ کے ووٹ کے ساتھ ہوا۔

چانکیا دفاعی مذاکرات 2023 نے ایک ایسے مستقبل کے لیے راہ ہموار کی ہے ،جہاں بات چیت، نظریات اور حکمت عملی ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال عالمی اور علاقائی ماحول میں پروان چڑھے۔ ہندوستان، اپنے بھرپور ورثے اور مستقبل کے وژن کے ساتھ، لچکدار اور خوش آئند نظریہ رکھتا ہے، جو قریب اور دور، خطے میں اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کے لیے اقوام کی برادری میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

******

 

ش  ح۔ ا ع ۔ م ر

U-NO. 684



(Release ID: 1974767) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Marathi , Hindi