وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک سے بات چیت کی


قائدین نے باہمی تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے  کی عہدبندگی کا اعادہ کیا

دونوں قائدین نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 03 NOV 2023 11:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم محترم جناب رشی سونک سے آج ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم سونک کو اپنے عہدے کے ایک برس کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔

قائدین نے تجارت، سرمایہ کاری، ابھرتی ہوئی تکنالوجی، دفاع، سلامتی، صحت اور دیگر شعبوں سمیت باہمی جامع تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے باہمی طور پر فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدے کی جلد از جلد تکمیل کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔

دونوں قائدین نے مغربی ایشیائی خطے میں پیدا ہوئی صورتحال اور اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے دہشت گردی، بگڑتی ہوئی سلامتی صورتحال اور شہریوں کی ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں قائدین نے علاقائی امن، سلامتی، استحکام اور انسانی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

دونوں قائدین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اور دیوالی کے تیوہار کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

 

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:671


(Release ID: 1974655) Visitor Counter : 94