کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں / متعلقہ وزارتوں / محکموں کے ساتھ پی ایم گتی شکتی ویبنار کا اہتمام کیا
Posted On:
03 NOV 2023 6:58PM by PIB Delhi
پی ایم گتی شکتی کی اختیارکاری کی صورتحال کا جائزہ لینے اور بنیادی ڈھانچہ منصوبہ بندی کے لیے پی ایم گتی شکتی کے اصولوں کی ضلعی/مقامی سطح پر اختیارکاری سے متعلق آگے کے راستے کا جائزہ لینے کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران کے ساتھ آج ، صنعت کے فروغ اور داخلی تجارت کے محکمے، تجارت و صنعت کی وزارت، کے ذریعہ ایک ویبنار کا اہتمام کیا گیا۔ اس ویبنار کے ایجنڈے میں مندرجہ ذیل امور شامل تھے: ڈی پی آئی آئی ٹی اور بی آئی ایس اے جی- این کے ذریعہ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان (این ایم پی)کا مظاہرہ؛ شہری اور دیہی علاقوں میں ضلعی/مقامی سطح پر پی ایم گتی شکتی این ایم پی کی اختیارکاری کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ بات چیت؛ اور باہم تدریس کو فروغ دینے اور ریاستی سطح کے بنیادی ڈھانچہ نیٹ ورکس کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنے کے مقصد سے بنیادی ڈھانچہ سے متعلق مخصوص وزارتوں کے ذریعہ تجربات ساجھا کرنا۔
اپنے افتتاحی تبصرے میں، ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے منفرد جی آئی ایس پر مبنی پلیٹ فارم اور وزارتوں / محکموں اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آفاقی منصوبہ بندی وسیلے کے طور پر پی ایم گتی شکتی کے مضمرات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بصیرت افروز پی ایم گتی شکتی پروگرام کو آئندہ مرحلے کے طور پر ضلعی/شہری مقامی اداروں / بلاک کی سطح تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا اور علاقائی ترقیاتی اصولوں پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی۔
اسپیشل سکریٹری (لاجسٹکس)، ڈی پی آئی آئی ٹی، محرمہ سمیتا ڈاورا نے انقلابی ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ منصوبہ بندی کو اجاگر کیا جس نے 11.98 لاکھ کروڑ روپئے (143.92 بلین امریکی ڈالر) کے بقدر کے مرکزی وزارتوں اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 300 سے زائد پروجیکٹوں کو تغیر سے ہمکنار کیا۔ اس کے علاوہ، لاجسٹکس بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے ریاستوں کے 5496 کروڑ روپئے (660 ملین امریکی ڈالر) کے بقدر کے 200 سے زائد پروجیکٹوں کی تجویز پیش کی گئی۔ انہوں نے ٹولس کی ترقی کے سلسلے میں باہمی تدریس کی حوصلہ افزائی اور وزارتوں/ محکموں اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تجربات کو بروئے کار لانے ؛ پی ایم گتی شکتی کے فوائد زمینی سطح یعنی ضلعی / شہری مقامی اداروں / بلاک کی سطح تک پہنچانے کی غرض سے پی ایم گتی شکتی کے اصولوں کو اپنانے کے لیے ضلعی رابطہ کاری پروگرام کے اہتمام؛اور ریاستی انتظامیہ کے تربیتی اداروں میں پی ایم گتی شکتی کے موضوع پر باقاعدہ کورسز کو ادارہ جاتی شکل دینے کے توسط سے صلاحیت سازی پر زور دیا۔
پی ایم گتی شکتی کے وسیع تر استعمال کو فروغ دینے کے لیے اسپیشل سکریٹری (لاجسٹکس) نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جیو ٹیگڈ ڈاٹا کی ترقی کے لیے مقامی ریموٹ سینسنگ ایجنسیوں/ خلائی ایجنسیوں کا استعمال کرنا چاہئے اور پی ایم گتی شکتی کے تحت ادارہ جاتی میکنزم کی باقاعدہ میٹنگوں کا اہتمام کرنا چاہئے اور جامع ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچہ منصوبہ بندی کے ساتھ علاقائی ترقی کے اصولوں کو مربوط کرناچاہئے۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پی ایم گتی شکتی کا استعمال کرتے ہوئے سماجی بہبودی اسکیموں کے لیے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کی نقشہ بندی اور نفاذکاری منصوبے وضع کرنے میں اپنی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ریاستی افسران کی تربیت کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا جس پر بی آئی ایس اے جی – این نے مسلسل تعاون فراہم کرانے کے لیے اتفاق کیا۔
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے، مرکزی وزارتوں/محکموں اور ریاستوں کے ریزیڈنٹ کمشنر حضرات سمیت 650 سے زائد افسران نے اس ویبنار میں شرکت کی، جو تمام تر 36 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں، بنیادی ڈھانچہ اور سماجی شعبے کے محکموں/ وزارتوں اور بی آئی ایس اے جی ۔ این پر احاطہ کرتے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:659
(Release ID: 1974625)
Visitor Counter : 79