الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وزیر راجیو چندر شیکھر کل افتتاحی فائنڈ (ٖFIND) فیسٹیول 23 اور ایکیہ نوا لانچ میں شرکت کریں گے
Posted On:
03 NOV 2023 7:20PM by PIB Delhi
ہنر مندی اور صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت، جناب راجیو چندر شیکھر، فائنڈ فیسٹیول 23 میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہیں، جو ایکیہ اسکولوں کی طرف سے کی جانے والی ایک پہل ہے جس کا مقصد K-12 کی تعلیم کو تبدیل کرنا اور بنگلورو میں K-12 تعلیمی اختراع میں ایکیہ نوا کا آغاز کرنا ہے۔
وزیر جناب راجیو چندر شیکھر کی شرکت تعلیمی اختراع میں حکومتی تعاون کی اہمیت اور ہندوستان کے نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار کرنے کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتی ہے۔ وزیر موصوف تعلیم کے شعبے میں تعلیمی عمدگی اور تکنیکی ترقی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عزم پر روشنی ڈالیں گے۔
اس دن کی کارروائی میں ایک پینل مباحثہ شامل ہوگا جس میں ڈاکٹر بندو ہری، جناب میکن مہیشوری اور جناب عزیز گپتا سمیت تعلیمی اور کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والے رہنما شامل ہوں گے، جناب اکشے سکسینہ سیشن کی نظامت کریں گے جو مکالمے اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔ وزیر جناب راجیو چندر شیکھر تعلیمی اداروں، طلبا، پالیسی سازوں اور اس تقریب میں شرکت کرنے والے کرناٹک کے تعلیمی شعبے کے سرکردہ رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔
اس تقریب میں K-12 کی تعلیم میں ایک نئے ماڈل ایکیہ نوا متعارف کرایا جائے گا جو جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور ڈیزائن سوچ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
فائنڈ (FIND) فیسٹیول ایکیہ اسکولوں کی طرف سے کی جانے والی ایک پہل ہے، جس کا مقصد K-12 تعلیم میں تبدیلی کے مکالمے کو فروغ دینا ہے۔ یہ فیسٹیول اسٹیک ہولڈروں کے متنوع گروپ کو اکٹھا کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں اساتذہ، طلبا، اسکول کے رہنما، اور پالیسی ساز شامل ہیں، تاکہ باہمی تعاون اور بصیرت کا اشتراک کیا جا سکے جو تعلیم کے مستقبل کی تشکیل کرے گا۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 661
(Release ID: 1974624)
Visitor Counter : 92