دیہی ترقیات کی وزارت
2 سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران دیہی ترقی کے محکمے کی خصوصی مہم 3.0
Posted On:
03 NOV 2023 6:45PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کے محکمے نے زیر التواء معاملات جیسے ایم پی حوالہ جات، ریاستی حوالہ جات، پی ایم او حوالہ جات، عوامی شکایات، عوامی شکایات اپیلوں اور آئی ایم سی معاملات کے نپٹارے پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ’خصوصی مہم 3.0‘ کے تحت متعدد اقدامات کیے۔ اس مہم کے اختتام تک یہ محکمہ پی ایم او حوالہ جات کے 100 فیصد، ریاستی حوالہ جات کے 100 فیصد، آئی ایم سی معاملات کے 100 فیصد، ایم پی معاملات کے 97.6 فیصد، عوامی شکایات کے 95.7 فیصد اور عوامی شکایات اپیلوں کے 94.2 فیصد نپٹارے میں کامیاب رہا۔ دیہی ترقی کے محکمے نے اس خصوصی موقع کا استعمال کام کاج جگہ کو کوڑے کباڑ سے مبر ا بنانے، عام استعمال کی جگہوں کی صفائی ستھرائی اور دفتر کے کمروں کے رکھ رکھاؤ کو یقینی بنانے کے لیے کیا ہے، جس کی جھلکیاں درج ذیل تصاویر میں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں:
انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں دفتر کی جگہ کی صفائی ستھرائی
|
پہلے
|
بعد میں
|
|
|
|
|
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:658
(Release ID: 1974583)
Visitor Counter : 92