محنت اور روزگار کی وزارت
ای ایس آئی سی نے خصوصی مہم 3.0 کا کامیابی کے ساتھ اہتمام کیا
632 مقامات پر صفائی ستھرائی سے متعلق مہم کا اہتمام کیا گیا
48000 مربع فٹ جگہ سے کوڑا کرکٹ ہٹاکر صاف کیا گیا
Posted On:
03 NOV 2023 6:49PM by PIB Delhi
ایمپلائز اسٹیٹ انشیورینس کارپوریشن، جو کہ محنت و روزگار کی وزارت کا ایک قانونی ادارہ ہے، نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک ملک بھر میں اپنے تمام تر فیلڈ دفاتر/ ای ایس آئی سی ہسپتالوں اور طبی اداروں میں خصوصی مہم 3.0 کا اہتمام کیا۔ اس مہم کا مقصد کوڑا کباڑ کو کم کرنا، مقامی وسائل کو ہموار کرنا، اور کام کاج کی جگہ کے ماحول کے مجموعی معیار کو بلند کرنا تھا، جس میں زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے بہترین طریقے اپنائے گئے ۔ای ایس آئی سی کے ذریعہ 632 مقامات کی نشاندہی کی گئی جہاں صفائی ستھرائی سے متعلق مہمات کا اہتمام کیا گیا۔
صفائی ستھرائی سے متعلق مہمات کے علاوہ، وی آئی پیز کے مختلف حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، ریاستی حکومت کے حوالہ جات کے زیر التوا معاملات بھی نمٹائے گئے۔ اس مہم کے دوران مجموعی طور پر 514 عوامی شکایات اور اپیلوں کا بھی ازالہ کیا گیا۔ کوڑے کباڑ کو ٹھکانے لگانے اور دفتری جگہ کا مؤثر انتظام بھی کیا گیا۔ ہر سطح پر ملازمین نے ماہانہ مہم میں حصہ لیا اوراسے کامیاب بنایا۔
ایمپلائز اسٹیٹ انشیورینس کارپوریشن اپنے خدمات بہم رسانی کے نظام کو بہتر بنانے کی غرض سے بہتر طور طریقے اپنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ خصوصی مہم 3.0 کی سرگرمیوں کو اپنانے کی مسلسل کوشش سے مطلوبہ نتائج برآمد ہوں گے۔
ای ایس آئی سی کے ذریعہ چلائی گئی خصوصی مہم 3.0 کے دوران جو مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں اور کامیابیاں حاصل ہوئیں، ان کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
سرگرمی
|
کلی پیش رفت (مجموعی)
|
1.
|
اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات
|
25
|
2.
|
ریاستی حکومت کے حوالہ جات
|
5
|
3.
|
عوامی شکایات
|
461
|
4.
|
عوامی شکایات کی اپیلیں
|
53
|
5.
|
ریکارڈ مینجمنٹ (فائلیں)
|
|
(i) کاغذ پر مشتمل فائلیں
|
|
جائزہ لیا گیا
|
2,58,910
|
|
ہٹائی گئیں
|
1,78,429
|
|
(ii) ای۔ فائلیں
|
|
جائزے کے لیے پیش کی گئیں
|
1331
|
|
بند کی گئیں
|
829
|
6.
|
صفائی ستھرائی سے متعلق مہم کے مقامات
|
|
صفائی ستھرائی کے مقامات
|
632
|
|
حاصل ہوئی آمدنی
|
9.7 لاکھ روپئے
|
|
خالی کی گئی جگہ
|
48000 مربع فٹ
|
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:657
(Release ID: 1974576)
Visitor Counter : 85