بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے چوکسی بیداری ہفتہ 2023 کے تحت انسانی چین، نکٹر ناٹک اور واکاتھن کا اہتمام کیا

Posted On: 03 NOV 2023 6:00PM by PIB Delhi

این ایچ پی سی نے آج فرید آباد میں این ایچ پی سی کارپوریٹ دفتر میں چوکسی بیداری ہفتہ 2023 کے دوران انسانی چین، ’نکڑ ناٹک‘ اور واکاتھن کا اہتمام کیا۔ ان سرگرمیوں کا اہتمام مراری لال سینئر سیکنڈری اسکول، فریدآباد کے ساتھ مل کر کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز طلبا  کے ذریعہ اسکول کی عمارت سے این ایچ پی سی کارپوریٹ دفتر تک ایک انسانی چین بناکر کیا گیا جس کا مقصد چوکسی کے بارے بیداری پیدا کرنا تھا۔بعد ازاں، این ایچ پی سی کارپوریٹ دفتر میں طلباء کے ذریعہ چوکسی سے متعلق بیداری کے موضوع پر ’نکٹر ناٹک‘ پیش کیا گیا۔اس موقع پر این ایچ پی سی کے ملازمین کے لیے ایک واکاتھن کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس واکاتھن کا آغاز این ایچ پی سی کے ڈائرکٹر (عملہ) جناب اُتم لال اور این ایچ پی سی کے چیف نگرانی افسر جناب سنتوش کمار کے ذریعہ کیا گیا۔ اسکولی طلباء اور این ایچ پی سی کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے واکاتھن میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JJHQ.jpg

این ایچ پی سی کے ڈائرکٹر (عملہ) جناب اُتم لال اور این ایچ پی سی کے چیف نگرانی افسر جناب سنتوش کمار، این ایچ پی سی افسران، مراری لال سینئر سیکنڈری اسکول، فرید آباد  کا عملہ اور طلباء، این ایچ پی سی کارپوریٹ دفتر میں ’چوکسی بیداری ہفتہ 2023‘ تقریب کے دوران

این ایچ پی سی  30 اکتوبر 2023 سے 05 نومبر 2023 تک چوکسی بیداری ہفتہ منا رہا ہے جس کے تحت مقالہ نویسی، مباحثے، نظم گوئی، پینٹنگ مقابلے، وغیرہ جیسے پروگراموں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:653



(Release ID: 1974544) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi