وزارتِ تعلیم

جناب سنجے کمار نے اختراعی متبادلوں کے فنکشنل پروٹو ٹائپ بنانے  کے لیے نوجوانوں کو ترغیب فراہم کرنے  کے مقصد سے قومی سطح کی اختراعی چنوتی  کا آغاز کیا


وزیر تعلیم نے نوجوان اختراع کاروں کی اختیارکاری کے مقصد سے اے ٹی ایل میراتھن پروگرام کے لیے تعاون کیا

Posted On: 02 NOV 2023 6:20PM by PIB Delhi

اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے آج ایک قومی سطح کی اختراعی چنوتی کا آغاز کیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو اختراعی حل کے فنکشنل پروٹوٹائپ بنانے کے لیے ترغیب فراہم کرنا ہے۔ وزارت تعلیم نے یونی سیف اور یوواہ کے ساتھ شراکت داری میں نیتی آیوگ کے اٹل اختراعی مشن کی قیادت میں اے ٹی ایل میراتھن پروگرام کے ساتھ تعاون کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YUR7.jpg

ڈاکٹر چنتن ویشنو (مشن ڈائرکٹر، اے ایم آئی)، جناب وپن کمار (ایڈشنل سکریٹری، وزارت تعلیم)، کیون فرے (جنریشن ان لمیٹڈ کے سی ای او)، دھوارکا شری رام (یوواہ کے سربراہ، یوتھ ڈیولپمنٹ اینڈ پارٹنرشپس، یونی سیف) اور ابھیشک گپتا (سی او او یوواہ، یونی سیف) نے اس تقریب میں شرکت کی۔

اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ عملی تعلیم پر توجہ دینے کے ساتھ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) فریم ورک کے توسط سے بھارت میں تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔ اسکولی تعلیمی کونسل جیسی پہل قدمی اور مختلف پروگرام اس نقطہ نظر کو فروغ دینے میں تعاون دے رہے ہیں۔ اے ٹی ایل میراتھن کے ساتھ تعاون اس سمت میں ایک اہم قدم رہا ہے، جس میں گذشتہ چھ برسوں میں پورے بھارت کے اسکولی طلبا کے ذریعہ 32000 سے زائد اختراعات پیش کی گئیں۔

اس موقع پر جناب سنجے کمار نے کہا کہ اس پروگرام کے توسط سے، ہمارا مقصد طلباء کو اجتماعی طور پر کام کرنے میں مدد فراہم کرنا، انہیں بہترین طور طریقوں سے متعارف کرانا ہے جو ان کی اختراعی ہنرمندی کو پروان چڑھاتے ہیں اور انہیں رول ماڈل کے ساتھ جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسکول اختراعی کونسل  کے تحت پروگرام کے بہترین اختراع کاروں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے بھی پابند عہد ہیں، جس میں 200 اختراع کاروں کے لیے ایک لاکھ روپئے کا سیڈ فنڈ فراہم کیا جائے گا، جس میں اے ٹی ایل میراتھن کے فائنلسٹوں پر غور کیا جائے گا۔

اس برس کے اے ٹی ایل میراتھن کا موضوع ’’بھارت کا 75واں یوم جمہوریہ ‘‘ ہے اور اس میں خلاء، زراعت، شمولیت، تباہکاری انتظام، موبیلٹی، صحت، تعلیم اور ہنرمندی ترقیات جیسے شعبوں سے متعلق مسائل کی تفصیلات شامل ہیں۔ طلبا کی ٹیموں کی ان چنوتیوں کو حل کرنے والے پروجیکٹس بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو اسٹوڈینٹ اننوویٹر پروگرام میں حصہ لینے کا موقع ملے گا، جس میں بھارت کی اہم کمپنیوں اور انکیوبیشن سینٹروں کے ساتھ انٹرنشپ شامل ہے۔ انہیں نیتی آیوگ کے اے آئی ایم سے اسناد اور مختلف دلچسپ مواقع بھی حاصل ہوں گے۔

وزارت تعلیم اس تعاون کے امکانات کے بارے میں پرجوش ہے اور غیر معمولی اختراعات ملاحظہ کرنے کے لیے پر امید ہے جو نوجوان طلبا اے ٹی ایل میراتھن پروگرام کے توسط سے بھارت اور دنیا کی ترقی میں تعاون دیں گے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:615



(Release ID: 1974333) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi