شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شماریات اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت 125 مقامات پر صفائی ستھرائی کی مہم مکمل کی

Posted On: 02 NOV 2023 6:11PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے اپنی متعلقہ تنظیموں اور خودمختار انجمنوں  خصوصاً بھارتی شماریاتی ادارے (آئی ایس آئی) کے ساتھ مل کر ، ایم او ایس پی آئی  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کی رہنمائی میں 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023   تک خصوصی مہم 3.0 کا اہتمام کیا۔وزارت نے ملک بھر میں وزارت کے تحت قائم مختلف فیلڈ دفاتر میں صفائی ستھرائی کی مہمات؛ زیر التواء معاملات کے نپٹارے، اور دفاتر کی کام کاج کی جگہوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی ۔

خصوصی مہم کے دوران، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے ملک بھر کے تمام تر شناخت شدہ 125 مقامات پر صفائی ستھرائی سے متعلق مہم کا اہتمام کیا۔ ایک مہینے کی مدت کے دوران ، عوام اور طلبا کے درمیان صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری پھیلائی گئی، اسکولوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق مقابلوں کا اہتمام کیا گیا، ریلیوں کا اہتمام کیا گیا، پودے لگائے گئے، دفتر کی جگہ صفائی کی گئی، سیلفی پوائنٹس تیار کیے گئے، مندروں، ندیوں، تالابوں، پارکوں، ہسپتالوں، وغیرہ جیسے عوامی مقامات کو صاف ستھرا بنایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1HWQU.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2FFCZ.png

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے بہترین طریقے کے طو رپردفتر کی دیواروں کی تزئین کاری کی، تالابوں، / ندیوں/ ساحلوں کی صفائی کی، طلبا اور عوام الناس کے درمیان صفائی ستھرائی کو لے کر بیداری پیدا کی، فاضل بوتلوں کو استعمال کرتے ہوئے پودے لگائے،  اور دیگر کام انجام دیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/37MS9.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4611B.png

 

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے اراکین پارلیمنٹ سے موصول ہوئے 100 فیصد حوالہ جات ، وزیر اعظم کے دفتر کے 100 فیصد  حوالہ جات، ریاستی حکومت کے 100 فیصد حوالہ جات، عوامی شکایات کے 100 فیصد حوالہ جات، 100 فیصد اپیلوں اور 50 فیصد زیر التوا پارلیمانی یقین دہانیوں کو نمٹایا۔ اس مہم کے دوران 100 فیصد شناخت شدہ کاغذی اور ای۔ فائلوں کو ہٹایا گیا/ بند کیا گیا۔ علاوہ ازیں، کوڑا کباڑ فروخت کرکے 179640 روپئے کمائے گئے۔

ان تمام تر کوششوں کا مقصد ، ملک کے مختلف حصوں میں پارکوں، ساحل سمندر، ندیوں، تالابوں اور ہسپتالوں، وغیرہ جیسے عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی سے متعلق مہمات کے اہتما م کے ذریعہ عوامی شراکت داری کی حوصلہ افزائی  کرنا اور اختراعی خیالات کو فروغ دینا تھا ۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:616



(Release ID: 1974278) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi