وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت نے خصوصی مہم 3.0 کا انعقاد کیا


کل 5346 مربع فٹ کی جگہ خالی کی گئی اور سکریپ ڈسپوزل سے 6,000,00  روپے کی  کمائی ہوئی

Posted On: 02 NOV 2023 6:45PM by PIB Delhi

  وزارت سیاحت اور اس کے ماتحت دفاتر / تنظیموں جیسے انڈیا ٹورازم ڈومیسٹک دفاتر ، نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی (این سی ایچ ایم سی ٹی)، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ (سی آئی ایچ ایم)، انڈین کلنری انسٹی ٹیوٹ (آئی سی آئی)، یووا ٹورازم کلب (وائی ٹی سی) وغیرہ نے حکومت ہند کے ذریعہ چلائی جانے والی خصوصی مہم 3.0 میں سرگرمی سے حصہ لیا۔

مہم کے دوران عملدرآمد کے لیے مجموعی طور پر 5737 اہداف کی نشاندہی کی گئی۔ ان اہداف کے مقابلے میں کامیابیاں 5687 ہیں۔ کل 5346 مربع فٹ کی جگہ کو خالی کرایا گیا ہے اور سکریپ ڈسپوزل سے 6,000,00 روپے  کی کمائی ہوئی ہے۔

مجموعی طور پر 3496 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا ہے اور 1633 الیکٹرانک فائلوں کو بند کردیا گیا ہے۔ ملک بھر میں کل 412 'سوچھتا مہم'  تقریبات منعقد کی گئیں۔ خصوصی مہم 3.0 کے تحت نافذ کی جانے والی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر نشر کیا گیا ہے۔ خصوصی مہم  کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف سوشل میڈیا ہینڈلز پر 200 سے زیادہ پوسٹس اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ (آئی ایچ ایم) کے طلبہ اور سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈروں نے صفائی مہم میں حصہ لیا تاکہ نہ صرف دفتر اور انسٹی ٹیوٹ کے احاطے کے اندر بلکہ سیاحوں کے دورہ کردہ علاقوں میں بھی جن بھاگیداری کے تصور کو آگے بڑھایا جاسکے۔ خصوصی مہم کے تحت ساحلوں، اسکولوں اور کالجوں کے کیمپس، عجائب گھروں اور عوامی مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ عام جگہوں کی صفائی اور بحالی کے لیے شجرکاری مہم چلائی گئی ہے۔ ریکارڈ روم مینجمنٹ کو بھی پرانی فائلوں کو ہٹانے اور پرانی اور غیر استعمال شدہ اشیاء کو ٹھکانے لگا کر مناسب توجہ دی گئی ہے تاکہ زیادہ فعال جگہ بنائی جاسکے۔ وزارت سیاحت، ٹرانسپورٹ بھون میں کوریڈور کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، جو کام کی جگہ کی آرائش اور فعالیت کو بڑھانے کے عزم کا غماز ہے۔ انڈیا ٹورازم آفس دہلی نے سیاحوں کے بہتر تعامل کے لیے 12 ماڈیولر ورک اسٹیشن تشکیل دے کر دفتر کی جگہ کو جدید بنایا۔

روپروپ

وزارت سیاحت، ٹرانسپورٹ بھون میں کوریڈور کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، جو کام کی جگہ کی خوبصورتی اور فعالیت کو بڑھانے کے عزم کا غماز ہے

انڈیا ٹورازم آفس کولکاتا نے گاندھی میموریل میوزیم میں صفائی مہم چلائی

روپروپ

انڈیا ٹورازم آفس شیلانگ نے اپنے دفتر کی جگہ کو صاف کرنے اور احیا کرنے کے لیے پہل کی ، جس سے کچرے سے پاک بھارت میں حصہ ڈالا گیا

انڈیا ٹورازم آفس دہلی نے سیاحوں کے بہتر تعامل کے لیے 12 ماڈیولر ورک اسٹیشن تشکیل دے کر اپنے دفتر کی جگہ کو جدید بنایا

 

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 621


(Release ID: 1974260) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Manipuri