ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم  نے بھٹنڈہ، پنجاب میں ایچ پی سی ایل  کے ذریعہ 1,400 کروڑ روپے کی مالیت کے دوسرے  سلسلے کے بائیو ریفائنری پلانٹ کے قیام کی پیشرفت کا جائزہ لیا تاکہ دھان کے بھوسے کو پٹرول کے ساتھ ملا  کر ایتھنول تیار کیا جا سکے


پنجاب میں دھان کے بھوسے کو جلانے کے واقعات کو کم کرنے کے لیے پلانٹ کا قیام

Posted On: 02 NOV 2023 4:29PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت کی سرکاری سیکٹر کی کمپنی ، ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل ) ،  1,400 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے پنجاب کے بھٹنڈہ میں ایک دوسرے سلسلے کے (جی 2) بائیو ریفائنری پلانٹ قائم کر رہی ہے۔ جی 2  بائیو ریفائنری کو مرکزی حکومت کے ایتھنول آمیزش پروگرام کے تحت پیٹرول کے ساتھ ملاوٹ کے لیے ایتھنول کی پیداوار کے لیے دھان کے بھوسے کے استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پلانٹ کے قیام کی پیش رفت کی نگرانی بھی  ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) قومی راجدھانی خطہ دلی  (این سی آر)  اور ملحقہ علاقوں  کے ذریعے کی جا رہی ہے اور کمیشن نے بھٹنڈہ میں پلانٹ کے احاطے کا بھی دورہ کیا تھا اور سی ایم ڈی، ایچ پی سی ایل اور ضلع انتظامیہ، بھٹنڈہ کے ساتھ پیش رفت کا جائزہ لیا تھا۔

جب یہ پلانٹ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرے گا ، تب اس جی 2 ایتھنول پلانٹ کی ڈیزائن کردہ پیداواری صلاحیت 100 کلو لیٹر (کے ایل) ایتھنول  یومیہ ہے اور اس مقصد کے لیے 570  میٹرک ٹن دھان کا بھوسا یومیہ (2,00,000  میٹرک ٹن  سالانہ) استعمال کیا جائے گا ۔ اس سیزن میں تقریباً 1 لاکھ میٹرک ٹن  بائیو ماس آئندہ  جی 2  ایتھنول پلانٹ کے لیے فیڈ اسٹاک کے طور پر استعمال کرنے کے لیے حاصل کیا جائے گا جس کے اس سال کے آخر تک شروع ہونے کی امید ہے۔

پلانٹ نے پہلے ہی بائیو ماس کی خریداری شروع کر دی ہے اور توقع ہے کہ اگلے چند دنوں میں خریداری کے عمل میں تیزی آئے گی۔ ایچ پی سی ایل  خریداری سے متعلق مسائل کو آسان بنانے اور حل کرنے کے لیے ریاستی حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور پنجاب انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی ( پی ای ڈی اے) کے ساتھ تال میل کر رہی ہے۔ دھان کے بھوسے کی خریداری کے لیے بھٹنڈہ اور قریبی علاقوں کے اپنی مدد آپ گروپوں ( ایس ایچ جیز) کے ساتھ معاہدے کیے گئے ہیں۔ 23,000 میٹرک ٹن  سے زیادہ دھان کے بھوسے کو پہلے ہی جمع کیا جا چکا ہے۔

یہ پلانٹ پنجاب خاص طور پر ضلع بھٹنڈہ میں  دھان کے بھوسے کو جلانے کے واقعات کو کم کرے گا۔ اس سال کے ساتھ ساتھ آئندہ برسوں میں یہ دھان کے بھوسے کو جلانے کے واقعات کو کم کرے گا۔  اس کا اثر پہلے ہی نظر آ رہا ہے، کیونکہ اس سال 15 ستمبر سے یکم نومبر تک، بھٹنڈہ میں دھان کی پرالی کو جلانے کے کل واقعات 2022 میں 880 کے مقابلے میں کم ہو کر 294 ہو گئے ہیں۔

**********

(ش ح۔ م ع   ۔ت ح  )

U.No. 607


(Release ID: 1974225) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Marathi , Hindi