وزارتِ تعلیم
ہندوستان کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عالیجناب شیخ عبداللہ بن زاید سے ملاقات کی
عالیجناب شیخ عبداللہ بن زاید نے جناب دھرمیندر پردھان کا پرتپاک خیرمقدم کیا، دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات پر زور دیا
توانائی کی منتقلی اور پائیداری میں پہلا ماسٹر کورس جنوری 2024 میں آئی آئی ٹی دہلی ابوظہبی کیمپس میں شروع ہوگا: دھرمیندر پردھان
جناب دھرمیندر پردھان نے وزیر مملکت برائے ابتدائی تعلیم اور اے ڈی ای کے کی چیئرپرسن محترمہ سارہ مسلم کے ساتھ بات چیت کی، آئی آئی ٹی دہلی-ابوظہبی کے عبوری کیمپس کا دورہ کیا
آئی آئی ٹی دہلی-ابوظہبی کیمپس ہندوستان-یو اے ای دوستی کی مثال ہوگی – جناب دھرمیندر پردھان
جناب دھرمیندر پردھان نے ابوظہبی میں ایک گلوبل ٹیک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہب71 کا دورہ کیا
Posted On:
02 NOV 2023 5:10PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عالیجناب شیخ عبداللہ بن زاید سے ملاقات کی، جنھوں نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات پر زور دیتے ہوئے جناب پردھان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران، جناب پردھان نے دونوں ملکوں کی کثیر جہتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اوراسے آگے بڑھانے پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔ میٹنگ کا بنیادی مرکز پائیدار دوستی کے رشتوں پر تھا، جس نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کو طویل عرصے سے جوڑا ہوا ہے، نیز مضبوط جامع اسٹریٹجک شراکت داری جس میں مختلف شعبوں بشمول تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہے، تعلیم کے دائرے پر خاص زور دیا گیا ہے۔
جناب دھرمیندر پردھان نے بھی ریاستی وزیر برائے ابتدائی تعلیم اور چیئرپرسن (اے ڈی ای کے) عزت مآب محترمہ سارہ مسلم کے ساتھ بات چیت کی، اور کل آئی آئی ٹی دہلی-ابوظہبی کے عبوری کیمپس کا دورہ کیا۔ جناب پردھان نے کہا کہ توانائی کی منتقلی اور پائیداری میں پہلا ماسٹر کورس جنوری 2024 میں آئی ا ٓئی ٹی دہلی ابوظہبی کیمپس میں شروع ہوگا۔ جناب پردھان نے آئی آئی ٹی دہلی-ابو ظہبی کیمپس میں تعاون کے لیے عزت مآب سارہ مسلم اور ابوظہبی کی قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی دہلی-ابوظہبی کیمپس ہندوستان-متحدہ عرب امارات دوستی کامثال ہوگا۔
زائد یونیورسٹی میں واقع آئی آئی ٹی دہلی-ابوظہبی کے عبوری کیمپس کے دورے کے دوران جناب پردھان نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کی قیادت کے مشترکہ وژن اور ترجیحات کا ثبوت ہے۔ آئی آئی ٹی دہلی-ابوظہبی کیمپس ہندوستان کی تعلیم کو بین الاقوامی بنانے کی ہماری کوششوں میں ایک اہم پیشرفت کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ باہمی خوشحالی اور عالمی فلاح و بہبود کے لیے معلومات کی طاقت کو بروئے کار لانے کے کثیر مواقع فراہم کرے گا۔
وزیر موصوف نے ہب 71 کا بھی دورہ کیا اور اسے اختراع کاروں، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کی ایک متحرک کمیونٹی قرار دیا جو ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کی تشکیل کے لیے مل کر کام کر رہی ہے۔ جناب پردھان نے صنعت کے شراکت داروں، کارپوریٹس، سرمایہ کاروں، سرپرستوں کے ساتھ ساتھ حکومتی ریگولیٹرز پر روشنی ڈالی جو انٹرپرائز کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لیے تمام ضروری مدد فراہم کرتے ہیں اور اسٹارٹ اپس کے پیمانے کو تیزی سے بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے معاشرے کے نقطہ نظر کے ساتھ اس طرح کے سمبیوٹک اور فعال کرنے والے ماحولیاتی نظام کسی ملک کی مکمل کاروباری اور اختراعی صلاحیت کو حاصل کرنے کی کلید ہیں۔ دورے کے دوران وزیر موصوف نے ٹیک ایکو سسٹم میں اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں اور دیگرشراکت داروں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ٹیک سیکٹر میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیرموصوف کے متحدہ عرب امارات کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا، جو حالیہ برسوں میں دونوں اطراف سے ادارہ جاتی شراکت داری کے ذریعے مضبوط ہوا ہے۔ توقع ہے کہ اس دورے سے ایسے نئے اقدامات کو تقویت ملے گی جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔
************
ش ح۔ح ا۔ف ر
(U: 611)
(Release ID: 1974224)
Visitor Counter : 90