شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا


ردّی فروخت کرکے   16لاکھ روپے  کی آمدنی ہوئی

برہمپترا ندی کے  کنارے ،چشموں ، اسکولوں  سمیت 6 سرکاری دفاتراورکئی مقامی مقامات کی  صفائی ستھرائی  کی گئی

ایس سی پی ڈی ایم 3.0 کے تحت 203 ای فائلوں اور کاغذپرمبنی  206 فائلوں، 4-ایم پی حوالہ جات، 1-پارلیمنٹ کی یقین دہانی، 2-ریاستی حکومت کے حوالہ جات اور 3-پی ایم او حوالہ جات کو نمٹا دیا گیا

مہم کے دوران  ردّی اورفالتوسامان اوراشیاء کو ٹھکانے لگانے کے سبب  1000 مربع فٹ جگہ  کی گنجائش پید اکی  گئی

Posted On: 01 NOV 2023 5:56PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی #سووچھ بھارت کے لیے متاثر کن اپیل کے جواب میں، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی ٹیم  (ایم ڈی اواین ای آر) اور اس کے مختلف اداروں نے  خلوص دل اورتن من سے سووچھ بھارت پہل پرعمل  کیا۔

اس سمت میں شمالی مشرقی خطے  کی ترقی  کی وزارت (ایم ڈی اواین ای آر) کو زیر التواء حوالہ جات 3.0 کونمٹانے  سے متعلق  کامیاب اختتامی خصوصی مہم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جس میں دوسری باتوں کے علاوہ  ردی اورفاضل اشیاء  کو ٹھکانے لگانا، ریکارڈ کا بندوبست  اور زیر التواء امور کی منظوری وغیرہ شامل ہیں۔

یہ جامع مہم دو الگ الگ مراحل پر محیط ہے اور موثر حکمرانی اوریہ  عوامی خدمت کے لیے ہمارے عزم کی  ایک مثال ہے۔

تیاری کا مرحلہ (15 تا 30 ستمبر 2023): اس ابتدائی مرحلے کے دوران، ہماری سرشار ٹیموں نے باریک بینی سے جائزہ لینے کے لیے 203 ای فائلوں  ، اور کاغذپرمبنی  206   فائلوں کو ختم کرنے کے لیے کی نشاندہی کی ۔اس کے علاوہ، ہم نے  تیاری مرحلے کے آخرتک ، ارکان پارلیمنٹ کے 18 حوالہ جات  اور ریاستی حکومتوں کے 18 حوالہ جات  کے ساتھ ساتھ 5 پارلیمانی یقین دہانیوں اور ایک آئی ایم سی   حوالہ کو بھی نمٹایا، جو کہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کے دوران ترتیب دیئے جانے  کے لیے تیار ہیں۔

عمل درآمد کا مرحلہ (2 اکتوبر - 31 اکتوبر، 2023): بعد کے مرحلے میں، ایم ڈی اواین ای آر نے  203 ای فائلوں اورکاغذپرمبنی 206  فائلوں ، ارکان پارلیمنٹ کے 4 حوالہ جات، 1 پارلیمنٹ کی یقین دہانی، ریاستی حکومت کے 2 حوالہ جات،  وزیر اعظم آفس  کے 3حوالہ جات اور  آئی ایم سی کے ایک حوالہ کو کامیابی سے نمٹایاگیا۔اس کے ساتھ ساتھ ، اکتوبر 2023 میں 6  سرکاری دفاتر اور بہت سی مقامی جگہوں  کی  صفائی کی گئی، جس سے ماحولیات  کے لحاظ سے زیادہ  سازگار کام کی جگہ اور معاشرے میں تعاون ہوا۔ اہم بات یہ ہے کہ ردی اورفاضل اشیاء کوفروخت کرنے سے   15,99,859.00 روپے کی اضافی آمدنی ہوئی، جس سے   ذمہ دار وسائل کے بندوبست  اور مالیاتی کارکردگی کے تئیں  ہماری  عہدبستگی ظاہرہوتی ہے۔

مہم کے دوران وزارت اور اس کی تنظیموں کی طرف سے اختیارکئے گئے  بعض بہترین طور طریقوں میں شامل ہیں: 26اکتوبر2023کو  29ارکان پرمشتمل این ای ایچ ایچ ڈی سی کی ٹیم کے ذریعہ  وسرجن کے بعد گوہاٹی کے لچیت گھاٹ  کے مقام پر دریائے برہم پترا کے کناروں کو صاف کرنے کے لیے صفائی مہم چلائی گئی۔ اس مہم میں مڈوے جرنی اورنارتھ ایسٹ ویسٹ کلیکٹو  نے تعاون کیا۔ اس مہم کا  بنیادی مقصد فضلہ کے موثر انتظام اور علیحدگی کے طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ جمع کرنے کے مرحلے کے بعد، آلودہ فضلہ مواد (تقریباً 360 کلوگرام) کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے  کے لیے، فوری طور پر گوہاٹی میونسپل کارپوریشن (جی ایم سی ) کے حوالے کر دیا گیا۔ باقی ماندہ 72 کلو گرام صاف خشک فضلہ کو احتیاط سے  چھانٹا گیا اور پائیدار کچرے کے انتظام کے عزم کے  عین مطابق، اسے ازسرنوقابل استعمال بنانے کے لیے بھیج دیا گیاہے، جبکہ دریا کے کنارے میں جمع ہونے والے 156 کلو گرام گیلے فضلے کو  کھاد تیارکرنے کے لئے  کمپوسٹ کیا گیا۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت ایک غیربینکنگ مالیاتی کارپوریشن ، نارتھ ایسٹرن ڈیولپمنٹ فائننس کارپوریشن ،لمیٹڈ نے گواہاٹی میں آس پاس کے مارکیٹ علاقوں میں ڈسٹ بن اورکوڑے دان تقسیم کئے ۔

12اکتوبر2023کو شمال مشرقی خطے کی ترقی کے محکمے کی وزارت  (ایم ڈی اواین ای آر) کے تحت ایک سی پی ایس ای نارتھ ایسٹرن ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلومس ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے سی پی ای سی -گارچک ،گواہاٹی -781035کے آڈیٹوریم میں این ای ایچ ایچ ڈی سی کے ذیلی اداروں اور مقامی اسکول کے طلباء کے لئے بیداری پیداکرنے اورکیمپس کو فضلے سے مبرابنانے سے متعلق ایک ورکشاپ کاانعقاد کیا۔

**********

 

(ش ح۔ع م ۔ع آ)

U-589


(Release ID: 1974065) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Manipuri