امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
غذا اور عوامی تقسیم نظام کے محکمے نے سووچھتا پر خصوصی مہم 3.0 کامیابی کے ساتھ مکمل کی
Posted On:
01 NOV 2023 6:18PM by PIB Delhi
غذا اور عوامی تقسیم نظام کے محکمے (ڈی ایف پی ڈی ) اور اس سے جڑے دفاتر میں سرکار میں زیر التوا معاملوں کو کم کرنے پر مرکوز سووچھتا پر خصوصی مہم 3.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ ڈی ایف پی ڈی میں زیر التوا معاملوں کے نمٹارے ، بہتر جگہ کے نظم وضبط اور ماحولیات کو صاف اور سرسبز بنانے پر خصوصی زور دیتے ہوئے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک خصوصی مہم 3.0 شروع کی تھی۔
نفاذ مرحلے کے دوران صاف صفائی کے اہداف کی شناخت کرنے کے لئے مہم 15ستمبر 2023 کو تیاری مرحلے کے ساتھ شروع ہوئی۔ مہم کے دوران دفاتر میں جگہ کے نظم وضبط اور کام کرنے کی جگہ کے تجربے کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ۔
غذا اور عوامی تقسیم نظام محکمے کےسکریٹری جناب سنجیو چوپڑا نے خصوصی مہم 3.0 کے دوران کی گئی سرگرمیوں کی پیش رفت کے بارے میں بیداری کی غرض سے ڈی ایف پی ڈی اوراس سے جڑے دفاتر کے اعلیٰ حکام کے ساتھ جائزہ میٹنگیں کیں ۔
غذ او رعوامی تقسیم نظام محکمے کے جوائنٹ سکریٹری ( انتظامیہ ) جناب راجندر کمار نے بھی محکمے کے حکام کے ساتھ ساتھ اس کی عوامی اکائیوں / منسلک دفاتر کے ساتھ کئی جائزہ میٹنگیں کیں۔ مہم کی مدت کے دوران انہوں نے ڈی ایف پی ڈی کے مختلف محکموں / ریکارڈ روم کے اچانک دورے کئے اور حکام کی کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے بیت الخلاء اور عام جگہوں کا بھی دورہ کیا اورمتعلقہ عملے کو دفتر کے احاطے میں زیادہ سے زیادہ صاف صفائی بنائے رکھنے کے لئے اپنی بہترین کوشش کرنے کی ہدایت کی ۔
خصوصی مہم 3.0 کی مدت کے دوران ڈی ایف پی ڈی کےدو انڈر سکریٹریوں کے ساتھ نائب سکریٹری اور نوڈل افسران کی ایک ٹیم نے ڈی ایف پی ڈی کے تحت منسلک دفاتر کی پیش رفت اور حصولیابیوں کا جائزہ لینے کے لئے 17 اکتوبر 2023 کو ایف سی آئی اور سی ڈبلیو سی کے دفاتر کے گوداموں اور وئیر ہاؤس کا دورہ کیا ۔
نہ صرف محکمہ بلکہ اس سے جڑے تمام دفاتر یعنی ایف سی آئی ،سی ڈبلیو سی ، ڈبلیو ڈی آر اے ، آئی جی ایم آر آئی اور این ایف آئی کانپور نے مہم میں جوش وخروش کےساتھ حصہ لیا اور 1156 مہم کے مقامات پر اسے صاف صفائی کے جشن کے طورپر منایا ۔اس سال اسکریپ اور دیگر غیر ضروری اشیا کے نمٹارے کے بعد قابل ذکر طور پر 1.84 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کردی گئی ہے ۔ مہم کے دوران 3.33 لاکھ فزیکل فائلوں کی شناخت کی گئی ،ان کا جائزہ لیا گیا اور 1.57 لاکھ فزیکل فائلوں کو ہٹادیا گیا ہے۔ 2964 الیکٹرانک فائلیں بھی بند کردی گئی ہیں ۔ اسکریپ کے نمٹارے سے پیدا کی گئی کل آمدنی 22.35 لاکھ روپے سے زیادہ ہے ۔ خصوصی مہم 3.0 مدت کے دوران اس محکمے اور اس کے متعلقہ دفاتر میں ٹیوٹر ، انسٹاگرام وغیرہ جیسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر 8 اعلیٰ ترین روایتوں ، 17 پی آئی بی نوٹس اور 1000سے زیادہ ٹویٹ جاری کئے ۔ ایک وقف کے ذریعہ رو زانہ کی پیش رفت کی نگرانی کی گئی اور ڈی اے آر پی جی کے ذریعہ ہوسٹ کئے گئے ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا۔
عوامی تقسیم نظام کے محکمے اوراس سے جڑے دفاتر میں صاف صفائی پر خصوصی مہم 3.0 کے لئے مقررشدہ ہدف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کیا اور سرکار میں زیر التوا معاملوں کو کم کیا ۔یہ مہم ملک کے مختلف حصوں میں واقع محکموں کے اندر اور اس سے جڑے دفاتر یعنی ایف سی آئی ،سی ڈبلیو سی ، ڈبلیو ڈی آر اے ، آئی جی ایم آر آئی اور کانپور میں واقع این ایس آئی میں منعقد کی گئی تھی ۔
********
ش ح۔ ج ق ۔رم
U-587
(Release ID: 1974028)
Visitor Counter : 123