سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
خصوصی مہم 3.0 - محکمہ برائے بایو ٹیکنالوجی
Posted On:
01 NOV 2023 3:37PM by PIB Delhi
بائیو ٹیکنالوجی کے محکمے، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایس سی ڈی پی ایم 3.0 کے تحت مختلف سرگرمیوں کو کامیابی سے مکمل کیا اور مختلف زیر التوا معاملات کو نمٹانے میں اہم کامیابی حاصل کی۔ اس مہم کو ملک بھر میں پھیلے ہوئے اس کے اپنے احاطے اور اس کے 15 خود مختار اداروں میں نافذ کیا گیا تھا۔
مختلف زیر التوا معاملات کو نمٹانے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ وی آئی پی ریفرینسز ، عوامی شکایات، ریکارڈ کا انتظام، کباڑ سامان کو ٹھکانے لگانا اور دفتر اور باہری جگہوں کو کچرے سے پاک کرنا اور خوبصورت بنانا۔
مہم کے تحت، محکمہ اور اس کے خود مختار اداروں نے 30,000 سے زیادہ فزیکل فائلوں کو ختم کیا ہے اور 500 سے زیادہ ای فائلوں کو بند کیا ہے۔ 45,800 مربع فٹ سے زیادہ جگہ خالی کی گئی ہے اور کباڑ سامان اور ناقابل استعمال سامان کو ٹھکانے لگا کر 46,76,641 روپے کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔ 100 فیصد عوامی شکایات اور اپیلوں کو نمٹایا گیا ہے ۔ 98 فیصد سے زائد وی آئی پی ریفرنسز کا بھی جواب دیا گیا۔ مہم کے دوران اختیار کیے گئے چند بہترین طور طریقوں میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو ختم کرنا، نامیاتی کھاد اور ورمی کمپوسٹنگ کا استعمال، بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کے ڈھانچے کی تعمیر ، تفریحی سرگرمیوں کے لیے خالی جگہ کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔
محکمہ اور اس کے خود مختار ادارے بھی سوشل میڈیا پر سرگرم عمل رہے اور تقریباً 90 ٹویٹس کیے گئے ۔
مہم کی سرگرمیوں اور پیشرفت کا محکمہ کے نوڈل آفیسر اور بایو ٹکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری کے ذریعہ باقاعدگی سے جائزہ لیا گیا تاکہ تمام زیر التواء معاملات کو تیزی کے ساتھ نمٹانے کو یقینی بنایا جا سکے ۔
*******
( ش ح ۔ م ع ۔ ت ح (
U. No 557
(Release ID: 1973861)
Visitor Counter : 93