وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بنگلہ دیش فضائیہ (بی اے ایف) کے اہلکاروں نے اپنے یوم تاسیس کی یاد میں دیما پور، ناگالینڈ کا دورہ کیا

Posted On: 01 NOV 2023 12:55PM by PIB Delhi

بنگلہ دیشی فضائیہ 28 ستمبر 1971 کو دیما پور، ناگالینڈ میں ایک چیتک، ایک مسلح اوٹر اور ایک ڈکوٹا، 09 افسران اور 57 جوانوں کے ساتھ وجود میں آئی تھی۔ اس دن تین پائلٹس، اسکواڈرن لیڈر سلطان احمد اور فلائٹ لیفٹیننٹ بدرالعالم جو کہ پاکستان ایئر فورس سے منحرف ہو گئے تھے اور ایک سویلین پائلٹ، کیپٹن شہاب الدین احمد نے دیما پور میں کلو فلائٹ میں بھارتی فضائیہ کی طرف سے اپنی تربیت کا آغاز کیا جسے بنگلہ دیش فضائیہ کا پہلا یونٹ سمجھا جاتا ہے۔ 16 دسمبر 1971 کے بعد، بنگلہ دیش کے وجود میں آنے کے ساتھ ہی، کلو فلائٹ طیارے گولیوں سے چھلنی تھے، لیکن پھر بھی پرواز کے قابل تھے، جن کو بھارت نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے حوالے کیا تھا۔

بنگلہ دیش افواج کے اہلکاروں میں جنگ آزادی کے جذبے کو زندہ رکھنے کے لیے، بنگلہ دیشی فضائیہ کے 20 افسروں اور اہلکاروں نے گروپ کیپٹن تنویر مرزان کی قیادت میں 31 اکتوبر 2023 کو بنگلہ دیشی فضائیہ کے یوم تاسیس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر دیما پور کا دورہ کیا۔ بھارتی فضائیہ  کے افسران اور عملہ بشمول ڈورنیئر اور ایم آئی  17-وی 5 اسکواڈرن سے تعلق رکھنے والے افراد نے کلو فلائٹ کے ساتھ تاریخی تعلق رکھنے والے  بنگلہ دیش فضائیہ کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی، انہوں نے ہمیشہ ان اہم مقامات کا دورہ کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے جو 1971 کے دوران جنگ آزادی سے  متعلقہ مقامات تھے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان گہرے تعلقات اور دوستی کی عکاسی کرتا ہے اور بنگلہ دیش کی آزادی میں بھارتی فضائیہ کے کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MU61.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 547


(Release ID: 1973815) Visitor Counter : 174