صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے نے خصو صی مہم 3.0 کے تحت خاطر خواہ کامیابی حاصل کی


خصوصی مہم کے تحت 17221 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا،4692 فزیکل فائلوں کا خاتمہ کیا گیا، 2847 عوامی شکایات نمٹائی گئیں اور کباڑ کے سازوسامان کو فروخت کرکے 395483 روپے کی آمدنی حاصل کی گئی

Posted On: 31 OCT 2023 8:25PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے ( ڈی او ایچ ایف ڈبلیو )سووچھتا  پر خصوصی مہم  3.0 انجام دے رہا ہے اور محکمے  ( ہیڈ کوارٹر )کے اندر زیرالتوا معاملات  نمٹا رہا ہے اور ملک  کے مختلف حصوں  میں واقع   ذیلی دفاتر ،  آٹو نومس  اداروں   اور سی پی ایس  ای   اور اس سے منسلک  تمام  محکموں کے اندر  بھی زیرالتوا معاملات کو نمٹارہا ہے ۔اس  مہم کے جو مقاصد ہیں، ان میں  زیرالتوا معاملات کو کم سے کم کرنا ،  سووچھتا کو  ادارہ جاتی بنانا ، اندرونی  نگرانی کے طریق کار کو  مستحکم کرنا ،  ریکارڈ کے بندوبست میں  افسروں   کو تربیت دینا   اور بہتر ریکارڈ کے بندوبست کے لئے فزیکل ریکارڈس کو ڈجیٹائز کرنا شامل ہے۔اس خصوصی مہم کے دوران  صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کے   فیلڈ افسروں   پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور  اس مہم کے تحت  مختلف سرگرمیاں ان  فیلڈ افسروں کے ذریعہ انجام دی جارہی ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کےسکریٹری جناب   سدھانش پنت اور جوائنٹ سکریٹری   جناب  ایلنگ  بام  رابرٹ سنگھ  کے علاوہ  خصوصی  مہم  3.0 کے نوڈل افسروں کی جانب سے  مستقل جائزہ لیا جارہا  ہے تاکہ اس مہم کے فعال نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے ۔

                                                      بعد                                                    پہلے

نئی دلی کے صفدر جنگ اسپتال اور وردھمان میڈیکل کالج میں صفائی ستھرائی کی مہم

 

ہماچل  پردیش کے  بدّی  میں   ڈی ڈی سی (آئی )، سینٹرل  ڈرگس  اسٹینڈرڈ   کنٹرول آرگنائزیشن  (سی ڈی ایس سی او) کےدفتر میں صفائی ستھرائی کی  مہم

آندھر ا پردیش  کے منگلا گری میں واقع  ایمس میں  پلاسٹک  کیبس  کی بنائی گئی  مرالس تاکہ اپ سائکلنگ کی حوصلہ افزائی کی جاسکے

نئی دلی کے ایمس میں  ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر انسٹی ٹیوٹ  راٹری  کینسر اسپتال  ( بی آر اے آئی آر سی ایچ  )  میں  نکّڑ ناٹک کا اہتمام کیا گیا

اس مہم  کے نفاذ  کے مرحلے کی پیش رفت کے بارے میں   باقاعدہ   صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے  (ڈی او ایچ ایف ڈبلیو ) کی جانب سے   انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے ( ڈی اے آر ڈی جی کے ) ایس سی ڈی پی ایم  پورٹل   (https://scdpm.nic.in) پر رپورٹ کیا گیا۔

25 اکتوبر  2023 کو  ڈی اے آر ٹی ای کے  پورٹل پررپورٹ کی گئی   کامیابی کے  ڈاٹا کی اطلاع کے مطابق    ڈی او ایچ ایف ڈبلیو نے   ایم پیز کے  65 حوالہ جات نمٹائے  اور  2847 عوامی شکایات  بھی نمٹائیں  جبکہ  17221 فزیکل فائل کا جائزہ لیا گیا اور  4692 فائلوں کو تلف  کیا گیا اس  کے علاوہ ڈی او ایچ ایف ڈبلیو کے  مختلف دفاترکی جانب سے 1339 صفائی ستھرائی کی مہم انجام دی گئیں اور 14657  مربع فٹ جگہ کو  دفاتر کے استعمال کے لئے خالی کرایا گیا۔کباڑ  کو فروخت  کرکے  395483 روپے  کی آمدنی بھی حاصل کی گئی ۔

********

 

  ش ح۔ ح ا ۔رم

U-540      


(Release ID: 1973686) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi