وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے میری ماٹی میرا دیش مہم کی امرت کلش یاترا کے اختتامی پروگرام میں شرکت کی


ملک کے ہر حصے سے جمع کی گئی مٹی سے تیار کردہ امرت واٹیکا اور امرت مہوتسو میموریل کا سنگ بنیاد رکھا

’میرا یووا بھارت‘ – ایم وائی بھارت پلیٹ فارم لانچ کیا

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 3 ریاستوں یا مرکز زیر انتظام علاقوں - 1. جموں و کشمیر، 2. گجرات اور 3. ہریانہ اور راجستھان کو آزادی کا امرت مہوتسو ایوارڈ پیش کیا

اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 3 وزارتوں کو آزادی کا امرت مہوتسو ایوارڈ پیش کیا - 1. وزارت خارجہ، 2. وزارت دفاع؛ اور وزارت ریلوے اور وزارت تعلیم کو مشترکہ تیسری پوزیشن کے لیے

میرا بھارت 21ویں صدی میں ملک کی تعمیر میں بڑا کردار ادا کرنے جا رہا ہے

میری ماٹی میرا دیش ابھیان ایک زندہ مثال ہے کہ ہندوستان کے نوجوان کس طرح منظم ہیں اور ہر مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں

کئی عظیم تہذیبیں فنا ہو چکی ہیں لیکن ہندوستان کی مٹی میں ایک ایسا شعور ہے جس نے اس قوم کو زمانہ قدیم سے آج تک بچا رکھا ہے
ہندوستان کی سرزمین روحانیت کے تئیں روح کے لیے وابستگی پیدا کرتی ہے

امرت واٹیکا آنے والی نسل کو ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے بارے میں سکھائے گی

امرت مہوتسو نے ایک طرح سے آنے والی نسلوں کے لیے تاریخ کے گمشدہ صفحات کو شامل کر دیا ہے

آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران، ملک نے راج پتھ سے کرتویہ پاتھ تک کا سفر مکمل کیا

ایم وائی بھارت ہندوستان کی نوجوان طاقت کا اعلامیہ ہے

Posted On: 31 OCT 2023 8:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں کرتویہ پتھ پر میری ماٹی میرا دیش مہم کی امرت کلش یاترا کے اختتام کے موقع پر پروگرام میں شرکت کی۔ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کی اختتامی تقریب کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے امرت واٹیکا اور امرت مہوتسو میموریل کا سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نوجوانوں کے لیے ’میرا یووا بھارت‘ – ایم وائی بھارت پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔

جناب مودی نے سب سے زیادہ کارکردگی دکھانے والی 3 ریاستوں یا مرکز زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ وزارتوں یا محکموں کو آزادی کا امرت مہوتسو ایوارڈ بھی پیش کیا۔ سب سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی 3 ریاستیں یا مرکز زیر انتظام علاقوں میں مشترکہ تیسری پوزیشن کے لیے جموں و کشمیر، گجرات اور ہریانہ اور راجستھان ہیں، جب کہ سب سے اوپر 3 کارکردگی دکھانے والی وزارتیں وزارت خارجہ، وزارت دفاع، اور وزارت ریلوے اور وزارت تعلیم مشترکہ تیسری پوزیشن کے لیے ہیں۔

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ کرتویہ پتھ سردار صاحب کی یوم پیدائش کے موقع پر مہایگیہ کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ 12 مارچ 2021 کو یاد کرتے ہوئے جب آزادی کا امرت مہوتسو کا آغاز مہاتما گاندھی کی ڈانڈی یاترا سے متاثر ہو کر شروع کیا گیا تھا، وزیر اعظم نے 31 اکتوبر 2023 کو سردار پٹیل کی یوم پیدائش پر آزادی کا امرت مہوتسو کے اختتام کا مشاہدہ کیا۔ ڈانڈی مارچ یاترا سے تشبیہ دیتے ہوئے جس میں ہر ہندوستانی کی شرکت دیکھی گئی، وزیر اعظم نے آزادی کا امرت مہوتسو کی طرف توجہ مبذول کرائی جس نے لوگوں کی شرکت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ ”ڈاندی مارچ نے آزادی کے شعلے کو پھر سے روشن کیا جب کہ امرت کال ہندوستان کی ترقی کے 75 سالہ سفر کی قرارداد بن رہا ہے“، جناب مودی نے زور دے کر کہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کی 2 سالہ طویل تقریبات ”میری ماٹی میرا دیش ابھیان کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہیں۔ انہوں نے اسمارک کا سنگ بنیاد رکھنے کا بھی ذکر کیا جو آنے والی نسلوں کو آج کی تاریخی تنظیم کی یاد دلائے گا۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں، مرکز زیر انتظام علاقوں اور وزارتوں کو بھی مبارک باد دی۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ جب کہ ہم ایک عظیم الشان جشن کو الوداع کہہ رہے ہیں، ہم ایم وائی بھارت کے ساتھ ایک نئی قرارداد شروع کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ”ایم وائی بھارت تنظیم 21ویں صدی میں ملک کی تعمیر میں بڑا کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔“

ہندوستانی نوجوانوں کی اجتماعی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ”میری ماٹی میرا دیش ابھیان اس بات کی زندہ مثال ہے کہ ہندوستان کے نوجوان کس طرح منظم ہیں اور ہر مقصد کو حاصل کرسکتے ہیں۔ پی ایم مودی نے ملک کے کونے کونے سے لا تعداد نوجوانوں کی شرکت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ 8500 امرت کلش پورے ملک سے کرتویہ پتھ پر پہنچ چکے ہیں اور کروڑوں ہندوستانیوں نے پنچ پران کا عہد لیا ہے اور مہم کی ویب سائٹ پر سیلفیز اپ لوڈ کی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امرت واٹیکا جو پورے ملک سے پودے لگا کر قائم کیا جائے گا آنے والی نسل کو ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے بارے میں سکھائے گا۔ وزیر اعظم نے سامعین کو نئی پارلیمنٹ بلڈنگ میں آرٹ ورک جن، جننی، جنم بھومی کے بارے میں بتایا جسے تمام ریاستوں کی مٹی سے 75 خواتین فنکاروں نے بنایا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تقریباً 1000 دنوں تک جاری رہنے والے آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کا سب سے زیادہ مثبت اثر ہندوستان کی نوجوان نسل پر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نسل نے غلامی کا تجربہ نہیں کیا ہے اور وہ آزاد ہندوستان میں پیدا ہونے والے پہلے وزیر اعظم بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے کے اے ایم نے عوام کو یاد دلایا ہے کہ غیر ملکی دور حکومت میں کوئی ایک لمحہ بھی ایسا نہیں تھا جب آزادی کی کوئی تحریک نہ چلی ہو اور کوئی طبقہ یا علاقہ ان تحریکوں سے اچھوتا نہ ہو۔

وزیر اعظم نے کہا، ”امرت مہوتسو نے ایک طرح سے آنے والی نسلوں کے لیے تاریخ کے گمشدہ صفحات کو جوڑا ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے امرت مہوتسو کو عوامی تحریک بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر ترنگا کی کامیابی ہر ہندوستانی کی کامیابی ہے۔ لوگوں کو جدوجہد آزادی میں اپنے خاندانوں اور گاؤں کے تعاون کے بارے میں معلوم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مجاہدین آزادی کا ضلع وار ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے اے کے اے ایم کے دوران ہندوستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور دنیا کی سرکردہ 5 معیشتوں میں ہندوستان کے عروج، چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ، جی 20 سربراہی اجلاس کی تنظیم، ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز میں 100 سے زیادہ تمغے جیتنے کا تاریخی ریکارڈ، پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح، ناری شکتی وندن ادھینیم کی منظوری، برآمدات میں نئے ریکارڈ، زرعی پیداوار، وندے بھارت ٹرین نیٹ ورک کی توسیع، امرت بھارت اسٹیشن مہم کا آغاز، ملک کی پہلی ریجنل ریپڈ ٹرین نمو بھارت، 65000 سے زیادہ امرت سروور کی تخلیق، ہندوستان میں بنائے گئے 5G کا آغاز اور توسیع، اور کنیکٹیوٹی کو بہتر بنانے کے لیے پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان کے آغاز کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا، ”آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران، ملک نے راج پتھ سے کرتویہ پاتھ تک کا سفر مکمل کیا۔ ہم نے غلامی کی بہت سی علامتیں بھی ہٹا دیں۔ انہوں نے انڈیا گیٹ پر نیتا جی سبھاش بوس کے مجسمے، بحریہ کے نئے نشان، انڈمان اور نکوبار کے جزیروں کے لیے متاثر کن ناموں، جنجاتیہ گورو دیواس کا اعلان، صاحبزادے کی یاد میں ویر بال دیوس اور وبھاجن دیواس کی یاد میں ہر سال 14 اگست کو منانے کے فیصلے کا ذکر کیا۔

اپنے خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی ہر شہری کی مشترکہ قراردادوں کی تکمیل ہے اور اتحاد کے ساتھ اس کی حفاظت کرنے پر زور دیا۔ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی کے 100 سال مکمل ہونے پر ملک اس خاص دن کو یاد رکھے گا۔ وزیر اعظم نے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ”جو عزم ہم نے لیا ہے، وہ وعدے ہمیں پورے کرنا ہوں گے جو ہم نے آنے والی نسل سے کیے تھے۔“ ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ہندوستانی کا تعاون اہم ہے۔ آؤ، ہم امرت مہوتسو کے ذریعے وکست بھارت کے امرت کال کا ایک نیا سفر شروع کریں۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ، مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اس موقع پر موجود تھے۔

 

پس منظر

میری ماٹی میرا دیش

میری ماٹی میرا دیش مہم ان ویروں اور ویرانگنوں کو خراج تحسین ہے جنہوں نے ملک کے لیے سب سے بڑی قربانی دی ہے۔ جن بھاگیداری کے جذبے کے تحت، اس مہم میں ملک بھر میں پنچایت/گاؤں، بلاک، اربن لوکل باڈی، ریاستی اور ملکی سطحوں پر منعقد کی جانے والی بہت سی سرگرمیاں اور تقریبات شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں میں شیلافلکم (یادگار) کی تعمیر شامل ہے تاکہ ان تمام بہادروں کو تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کیا جا سکے جنہوں نے عظیم قربانی دی ہے۔ شیلافلکم میں لوگوں کی طرف سے ’پنچ پران‘ کا عہد؛ دیسی پودے لگانا اور ’امرت واٹیکا‘ (وسودھا وندھن) تیار کرنا اور آزادی کے جنگجوؤں اور شہید ہونے والے مجاہدین آزادی (ویرون کا وندن) کے اہل خانہ کے اعزاز میں اعزازی تقاریب کا انعقاد شامل ہے۔

36 ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں 2.3 لاکھ سے زیادہ شلافلکام تعمیر کیے جانے کے ساتھ یہ مہم ایک بڑی کامیابی بن گئی۔ تقریباً 4 کروڑ پنچ پران عہد کی سیلفیز اپ لوڈ کی گئیں؛ ملک بھر میں 2 لاکھ سے زیادہ ”ویروں کا وندن“ پروگرام؛ 2.36 کروڑ سے زیادہ دیسی پودے لگائے گئے ہیں۔

’میری ماٹی میرا دیش‘ مہم میں امرت کلش یاترا بھی شامل ہے، جس میں دیہی علاقوں کے 6 لاکھ سے زیادہ دیہاتوں اور شہری علاقوں کے وارڈوں سے مٹی اور چاول کے اناج کا مجموعہ شامل ہے، جسے بلاک سطح پر بھیجا گیا۔ بلاک کے تمام دیہاتوں کی مٹی کو ملایا گیا اور پھر ریاستی دارالحکومت تک پہنچایا گیا۔ ریاستی سطح سے مٹی کو ہزاروں امرت کلش یاتریوں کے ساتھ قومی دارالحکومت بھیجا گیا۔

میری ماٹی میرا دیش مہم کو ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے اختتامی پروگرام کے طور پر تصور کیا گیا تھا۔ آزادی کا امرت مہوتسو 12 مارچ 2021 کو ہندوستان کی آزادی کے 75 سال منانے کے لیے شروع ہوا۔ اس کے بعد سے اس میں پرجوش عوامی شرکت کے ساتھ پورے ملک میں دو لاکھ سے زیادہ پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

ایم وائی بھارت

’میرا یووا بھارت‘ – ایم وائی بھارت ایک خود مختار ادارے کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک مکمل حکومتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جا سکے۔ ملک کے ہر نوجوان کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، ایم وائی بھارت حکومت کے پورے میدان میں ایک قابل عمل میکانزم فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھائے گا تاکہ وہ اپنی خواہشات کو سمجھ سکیں اور ’وکست‘ بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون کر سکیں۔ ایم وائی بھارت کا مقصد نوجوانوں کو کمیونٹی چینج ایجنٹ اور قوم کے معمار بننے کی ترغیب دینا اور انہیں حکومت اور شہریوں کے درمیان ’یووا سیتو‘ کے طور پر کام کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اس لحاظ سے، ’میرا بھارت‘ ملک میں ’نوجوانوں کی قیادت میں ترقی‘ کو بڑا فروغ دے گا۔

**************

ش ح ۔ س ک

U: 530


(Release ID: 1973656) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri