نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

 ہندوستان ،افریقی یونین کے درمیان اشتراک سے متعلق ورکشاپ کل منعقد ہوگا


جی20 فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس میں پہلاورکشاپ

Posted On: 31 OCT 2023 9:05PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ  ،مختلف موضوعات پر فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس کا اہتمام کرے گا،جو جی 20 نئی دلی لیڈرس اعلامیہ (این ڈی ایل ڈی )، میں زیر بحث ا ٓیاتھا۔10فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس بھی یکم نومبر 2023سے 9 نومبر  2023تک منعقد کئے جارہے ہیں۔ ورکشاپس کے موضوعات میں  جی 20سے جی 21 ، ترقی کے لئے ڈاٹا ، سیاحت ، ڈجیٹل پبلک بنیادی ڈھانچہ  ، پائیدار ترقی ، اہداف   ،تجارت ، ہندوستانی ترقیاتی ماڈل ،خواتین پر مبنی ترقی ، کثیر رخی ترقیاتی بینکوں میں اصلاحات  اور کلائیمیٹ فائنانس اور گرین ڈیولپمنٹ (سبز ترقی ) شامل ہیں۔

ایک بہتر ،جامع اور سب کی شمولیت والے عالم  کے لئے ہندوستانی افریقی یونین تعاون کے موضوع پر اس سیریز میں  پہلا ورکشاپ نئی دلی کے ہوٹل تاج پیلس میں کل منعقد ہوگا۔ یہ  مذاکرات کے لئے ایک پلیٹ فارم اور نظریات کے تبادلے  ، تین اہم موضوعاتی شعبوں  میں  توجہ کے لئے ایک  پلیٹ فارم کے طورپرکام کرے گا۔ ان موضوعات میں  ہندوستان اور افریقی یونین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ان کی مشترکہ کوششوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے تاکہ زیادہ شمولیت  والی پائیدار اور لچکدار عالمی کمیونٹی  پیدا کی جاسکے ۔ ورکشا پ میں حسب ذیل تین اجلاس شامل ہوں گے۔

  1. سب کی شمولیت  والی دنیا کے لئے ہندوستان اور افریقی یونین کے درمیان اشتراک:

ہندوستان اور افریقی  یونین کے درمیان شراکت داری کا مقصد تجارت ، سکیورٹی اور ترقی جیسی عالمی حکمرانی کے مختلف  پہلوؤں میں  شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ یہ موضوع اس بات کی کھوج کرتا ہے کہ کس طرح  دونوں   ممالک  ایک ساتھ  مل کر  کام کرسکتے ہیں تاکہ ایک زیادہ مساوی اور سب کی شمولیت  والی دنیا کو فروغ دیا جاسکے ۔

  1. پائیدار اور لچک دار بنیادی ڈھانچے سے متعلق  ہندوستان اور افریقی یونین کے د رمیان اشتراک  :

معاشی کوششوں کو  فروغ دیتا ہے تاکہ افریقی خطے میں پائیدار اور لچک دار بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ کو فروغ دیا جاسکے۔

  1. مینیجنگ مائی گریشن   - ہندوستان اور افریقی یونین کا شراکتداری  کا رول :

ہندوستان اور افریقہ دونو  ں  ہی  ایک  پیچیدہ مسئلے  مائی گریشن ( نقل مکانی ) سے متاثر ہورہے ہیں  ۔ یہ موضٰوع  ان چیلنجوں سے نمٹنے میں ہندوستان اور افریقی یونین کے درمیان شراکت داری کے رول  اور نقل مکانی سے نمٹنے کے مشترکہ چیلنجوں کی کھوج کرتا ہے۔

مقررین میں  سفارت کار ، ماہرین تعلیم  آر آئی ایس ،  سی ڈی آر آئی جیسے تھیمیٹک کے نمائندے شامل ہیں۔ اہم  موضوعاتی شعبوں میں  ہندوستان اور افریقی یونین کے درمیان  مستقبل کے  امکانی  تعاون  کے لئے  امکانی شعبوں اور  پالیسی سفارشات کے علاوہ ٹھوس نظریات  پیدا کرنا ہے۔یہ حکومت کے اہلکاروں ، ماہرین اور اشتراک کے لئے سول سوسائٹی کے نمائندوں کے واسطے ایک موقع ہوگا اور یہ زیادہ شمولیت  والے اور پائیدار مستقبل کے لئے ایک خاکہ تیار کرسکے گا۔

 اس  طرح کے 10 فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس کا اہتمام یکم نومبر  2023سے  9 نومبر 2023 تک منعقد کیا جارہا ہے۔ ان ورکشاپس کے موضوعات میں ترقی کے لئے ڈاٹا جی 20 سے جی 20 تک سیاحت ڈجیٹل پبلک بنیادی  ڈھانچہ ،پائیدار ترقیاتی اہداف ، تجارت ،  ہندوستانی ترقیاتی ماڈل ، خواتین کی قیادت میں ترقی  ،کثیر رخی ترقیاتی بینکو ں کی اصلاحات اور کلائیمٹ فائنانس  کے علاوہ سبز ترقی شامل  ہے۔

********

 

  ش ح۔ ح ا ۔رم

U-52 9     


(Release ID: 1973634) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi