مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پروجیکٹ-اسمارٹ کے حوالے سے رئیلٹرز کے نقطہ نظر اور ضروریات کو سمجھنے کے لیے اوپن سیمینار کا انعقاد


سابرمتی، سورت، ویرار اور تھانے ایچ ایس آر اسٹیشنوں کے لیے ‘اسٹیشن ایریا ڈیولپمنٹ پلان’ کی تیاری میں تعاون کے لیے سیمینار میں  غوروخوض

Posted On: 31 OCT 2023 6:17PM by PIB Delhi

ممبئی - احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل ٹرانسپورٹ (پروجیکٹ-اسمارٹ) کے ساتھ اسٹیشن ایریا ڈیولپمنٹ کے پروجیکٹ کے حوالے سے رئیلٹرز کے نقطہ نظر اور ضروریات کو سمجھنے کے لیے آج یہاں ایک کھلا سیمینار منعقد ہوا۔

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) کے ماہرین کی ٹیم، نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹڈ(این ایچ ایس آر سی  ایل ) ، وزارت ریلوے، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ آرگنائزیشن(ٹی سی پی او) کے نمائندے ، گجرات اور مہاراشٹر کے ریاستی حکام، رئیلٹرز اور نجی شعبے کے  جیسے سی آر ای ڈی اے آئی، ایف آئی سی سی آئی اور سی آئی آئی  حکام نے  سیمینار میں بحث میں حصہ لیا۔

اپنے ابتدائی کلمات میں، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری،  محترمہ ڈی تھارا نے کہا کہ پروجیکٹ- اسمارٹ ملک میں پائیدار شہری ترقی اور تیز رفتار ریل نقل و حمل کے لیے ایک معیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک بھر میں مستقبل میں ہونے والی پیش رفت کے لیے ایک ماڈل کا کام کرے گا۔

ممبئی احمد آباد ہائی اسپیڈ ریلوے (ایم اے ایچ ایس آر) کوریڈور کا پرجوش پروجیکٹ حکومت ہند نے جے آئی سی  اے کے ساتھ مل کر شروع کیا ہے جس کا مقصد ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کے ساتھ شہری زندگی اور نقل و حمل کے رابطے کی نئی وضاحت کرنا ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور ریلوے کی وزارت نے چار ماڈل ایچ ایس آر اسٹیشنوں (گجرات میں سابرمتی، سورت اور مہاراشٹر میں ویرار اور تھانے) کو تیار کرنے کے لیے  جے آئی سی اے کے ساتھ ‘ممبئی - احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل ٹرانسپورٹ (پروجیکٹ-اسمارٹ) کے ساتھ اسٹیشن ایریا ڈیولپمنٹ’ کے پروجیکٹ کے تحت تکنیکی تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔نیشنل ہائی اسپیڈ ریلوے کارپوریشن لمیٹڈ(این ایچ ایس آر سی ایل) اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ مشترکہ طور پر ایچ ایس آر اسٹیشنوں کے ارد گرد تین بفر زون میں اسٹیشن کے علاقے کو تیار کیا جائے گا۔

پروجیکٹ-اسمارٹ  میں  ممبئی - احمد آباد ہائی اسپیڈ ریلوے(ایم اے ایچ ایس آر) اسٹیشنوں کے آس پاس کے علاقوں کو ترقی دینے کا تصور کیا گیا ہے تاکہ مسافروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی رسائی اور سہولت کو بڑھایا جائے اور اسٹیشن کے علاقوں کے آس پاس معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ پروجیکٹ ریاستی حکومتوں، میونسپل کارپوریشنوں اور شہری ترقیاتی اتھارٹیز کی ایم اے ایچ ایس آر اسٹیشنوں کے ارد گرد کے علاقوں کی منصوبہ بندی، ترقی اور انتظام کرنے کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

توقع ہے کہ سیمینار کے دوران  ہوئے غوروخوض سے سابرمتی، سورت، ویرار اور تھانے ایچ ایس آر اسٹیشنوں کے لیے ‘اسٹیشن ایریا ڈیولپمنٹ پلانز’ اور ماڈل ہینڈ بک کی تیاری میں خاطر خواہ  مدد ملے گی، جس میں جاپان، ہندوستان اور دیگر ممالک میں ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈیولپمنٹ(ٹی او ڈی) اور اسٹیشن ایریا ڈویلپمنٹ کےلیے اپنائے گئے تجربات اور طریقہ کار شامل ہیں۔

*******

 

ش ح۔ ج ق۔ رض

U. No.531


(Release ID: 1973631) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi