کارپوریٹ امور کی وزارتت

سی سی آئی نے ایس کے فائنانس لمیٹڈ میں انڈیا بزنس ایکسیلنس فنڈ – IV کے ذریعہ اقلیتی سرمایہ کاری سے متعلق مجوزہ امتزاج  کو منظوری دی

Posted On: 31 OCT 2023 8:32PM by PIB Delhi

کمپیٹیشن آف کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ایس کے فائنانس لمیٹڈ میں انڈیا بزنس ایکسیلنس فنڈچہارم کے ذریعہ اقلیتی سرمایہ کاری سے متعلق مجوزہ امتزاج کو منظوری دے دی ہے۔

انڈیا بزنس ایکسیلنس فنڈ - چہارم (ایکوائرر) ایک زمرہ دوئم كا متبادل سرمایہ کاری فنڈ ہے جو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔یہ بنیادی طور پر ایکویٹی اور ایکویٹی سے منسلک آلات اور/یا قرض اور/یا میزانین یا ہندوستانی یا ہندوستان سے متعلقہ کمپنیوں کے دیگر آلات میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ یہ ایک سیکٹر ایگنوسٹک فنڈ ہے، جو درمیانے درجے کی کمپنیوں کو ترقی رُخی سرمایہ فراہم کرتا ہے۔

ایس کے فائنانس لمیٹڈ (ٹارگٹ) ٹارگٹ ایک غیر بینکنگ فنانس کمپنی ہے جو ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ ایک غیر بینکنگ نان ڈپازٹ ٹیكنگ نظام كے لحاظ سے اہم اثاثہ والی مالیاتی کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ گاڑیوں کے لیے فنانسنگ (نئی اور استعمال شدہ) اور بہت چھوٹیم چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو قرض فراہم کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔ یہ كمپنی بڑی سے  کم درمیانی آمدنی والوں اور اپنا روزگار آپ كرنے والے لوگوں كی ضرورتیں، جو (نیم شہری/دیہی علاقوں میں) منظم قرضے تک کم سے کم رسائی کے ساتھ۔ زیادہ تر بینکوں سے محروم ہیں، پوری كرتی ہے۔

مجوزہ امتزاج كا تعلق  ٹارگیٹ میں ایکوائرر کے ذریعہ اقلیتی سرمایہ کاری سے ہے۔ یہ سرمایہ كاری ہدف کے ایکویٹی حصص کی رکنیت کے ذریعے اور ٹارگیٹ کے پروموٹر مسٹر راجندر کمار سیٹیا سے ٹارگیٹ کے بقایا ایکویٹی شیئرز کی خریداری ك ذریعہ كی گئی ہے۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم بعد میں سامنے آئے گا۔

******

 

U.No:525

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1973610) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi