خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈبہ بند خوراک  کی صنعت کی وزارت  نےسوچھتا پکھواڑہ کا انعقاد کیا

Posted On: 31 OCT 2023 8:22PM by PIB Delhi

ڈبہ بند خوراک  کی صنعت کی وزارت نے 16 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے، وزارت جل شکتی کی ہدایات کے مطابق سوچھتا پکھواڑا کا انعقاد کیا ہے۔ اس مہم کے دوران کئی زیر التواء معاملات کو حل کیا گیا اور صفائی سے متعلق سرگرمیاں وزارت کے احاطے میں انجام دی گئیں۔

سوچھتا پکھواڑہ کے دوران، ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری، جناب منہاج عالم نے وزارت کے تمام افسران اور اہلکاروں کو 'سوچھتا کا  عہد'  کروایا اور صفائی کے لیے پرعزم رہنے کا عہد کیا۔

اس پندرہ دن کے دوران وزارت کے مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس اور مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ہندوستان کو کوڑا کرکٹ سے پاک بنانے کا پیغام دیا۔

سوچھتا پکھواڑا کے تحت ڈبہ بند خوراک  کی صنعت کی وزارت میں صفائی کے موضوع پر ایک مضمون نویسی مقابلہ اور کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں وزارت کے افسران اور عملہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اس پندرہ دن کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔

سوچھتا پکھواڑہ کو فروغ دینے کے لیے، وزارت کی جانب سے 16 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک کی گئی سرگرمیوں اور پروگراموں کو تصویروں اور ویڈیو کے ساتھ سوچھتا پکھواڑہ  پورٹل اور وزارت کے تمام سوشل میڈیا ہینڈلز پر پوسٹ کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

524


(Release ID: 1973543) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi