وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت ہند کے اکاؤنٹس کا مالی سال 24-2023 کے لئے ستمبر 2023 تک کاماہانہ جائزہ

Posted On: 31 OCT 2023 5:48PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت ہند کے اکاؤنٹس کے ستمبر 2023 تک کے ماہانہ جائزے کو یکجا کرکے رپورٹس کو شائع کردیا گیا ہے۔ اس کے اہم نکات اس طرح ہیں:۔

حکومت ہند نے ستمبر 2023 تک 1417278 کروڑ روپے (مجموعی وصولی بی ای 24-2023 کا 52 فیصد) وصول کیا جس میں 1160340 کروڑ ٹیکس آمدنی (مکمل رقم برائے مرکز)، 236772 کروڑ روپے غیر ٹیکس آمدنی اور 20166 کروڑ روپے غیر قرضہ کیپٹل وصولی شامل ہیں۔ اسمیں 13216 کروڑ روپےئ کی قرض وصولی  اور 6950 کروڑ روپے کی متفرق وصولیاں شامل ہیں۔

حکومت ہند نے 455444 کروڑ روپے ریاستوں کو اس مدت کے لئے ٹیکس کی منتقلی کے حصے کے طور پر دیئے جو گزشتہ برس کے مقابلے 79338 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔

حکومت ہند کے مجموعی اخراجات 2119139 کروڑ روپے ہیں جن میں سے 1628511 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ کے اور 490628 کروڑ روپے کیپٹل اکاؤنٹ کے ہیں۔ ریونیو اخراجات کی مجموعی رقم میں سے 484329 کروڑ روپے سود کی ادائیگی میں اور 206396 کروڑ روپے بڑی سبسڈیز کی مد میں ہیں۔

******

 

 

U.No:515

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1973508) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi