وزارت سیاحت
ڈیجیٹلائزیشن کو آن لائن طبی اہمیت کے حامل سفر(ایم وی ٹی ) پورٹل کے قیام کے ذریعہ آراستہ کرنا ، طبی اورچاق وچوبند رہنے پرمبنی سیاحت کے لئے قومی حکمت عملی اورلائحہ عمل کا ایک اہم ستون ہے
Posted On:
31 JUL 2023 4:52PM by PIB Delhi
طبی سیاحت سمیت سیاحت کا فروغ اور ترقی ، بنیادی طور پر ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ ملک میں طبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وزارت سیاحت نے طبی اور چاق چوبند رہنے پرمبنی کی سیاحت کے لیے ایک قومی حکمت عملی اور روڈ میپ یعنی نقش راہ تیار کیا ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت درج ذیل اہم ستونوں کی نشاندہی کی گئی ہے:
1-صحت مندی اور چاق وچوبندرہنے کے ایک مقام کے طور پر ہندوستان کے لیے ایک برانڈ تیار کرنا۔
2-طبی اور چاق وچوبندرہنے پرمبنی سیاحت کے لیے ماحولیاتی نظام کو مستحکم بنانا۔
3- طبی اہمیت کے حامل آن لائن سفر (ایم وی ٹی) پورٹل قائم کرکے ڈیجیٹلائزیشن کوآراستہ کرنا۔
4- طبی اہمیت کے حامل آن لائن سفر کے لئے رسائی میں اضافہ کرنا۔
5-چاق وچوبندرہنے پرمبنی سیاحت کو فروغ دینا۔
6-حکمرانی اور ادارہ جاتی فریم ورک۔
تاہم، اپنی جاری سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، وزارت سیاحت، ’انکریڈیبل انڈیا‘برانڈ لائن کے تحت بیرون ملک اہمیت کی حامل اور ممکنہ مارکیٹوں میں عالمی پرنٹ، الیکٹرانک اور آن لائن میڈیا مہم چلاتی ہے، تاکہ ملک کے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو فروغ دیا جا سکے۔ میڈیکل ٹورازم یعنی طبی سیاحت کے موضوع سمیت مختلف موضوعات پر وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ڈیجیٹل پروموشنز کے پروگرام بھی باقاعدگی سے کیئے جاتے ہیں۔
حکومت ہند نے 30نومبر2016 کو کابینہ کی منظوری کے بعد ای ٹورسٹ ویزا اسکیم میں اصلاح کرتے ہوئے اسے نرم کیا ۔ ای ٹورسٹ ویزا (ای ٹی وی) اسکیم کا نام بدل کر ای ویزا اسکیم رکھ دیا گیا اور فی الحال اس میں ای ویزا کے ذیلی زمرے کے طورپر ای میڈیکل ویزا اور ای۔ -میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا شامل ہیں۔
ای-میڈیکل ویزہ اور ای-میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا کے معاملے میں، ملک میں تین بار داخلے کی اجازت ہے اور غیر ملکیوں کے علاقائی رجسٹریشن آفیسرز (ایف آر او)/غیر ملکیوں کی طرف سے ہر کیس کے میرٹ کی بنیاد پر ہر کیس کی صورت حال کی بنیاد پر 6 ماہ تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ اس سے پہلے میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا ، پرنسپل ای ویزا ہولڈر کی میعاد کے ساتھ شامل تھا۔
اس کے علاوہ ، مرکزی وزارت صحت ملک میں طبی اہمیت کے حامل سفرکو فروغ دینے کے مقصد سے ، دیگر وزارتوں اور متعلقہ فریقو ں یعنی اسپتالوں ، طبی اہمیت کے حامل سفر(ایم وی ٹی )میں سہولت فراہم کرنے والوں ، بیمہ کمپنیوں ، این اے بی ایچ وغیرہ کے ساتھ ہم آہنگی اورتال میل کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
شمال مشرقی خطہ کی ثقافت، سیاحت اور ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
*********
(ش ح۔ع م ۔ع آ)
U-487
(Release ID: 1973274)
Visitor Counter : 71