عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس ایس کے وفود نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی، سیکشن افسران کو اے ایس اوز کی بڑے پیمانے پر ترقی کی منظوری دینے پر ڈی او پی ٹی کے وزیر کا شکریہ ادا کیا


’’پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت ملازمین کو حوصلہ افزائی کرنے اور طویل جمود کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے انہیں بڑے پیمانے پر ترقیاں دے رہی ہے‘‘: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈی او پی ٹی کے وزیرنے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں ملازمین کی مختلف  انجمنوں کے ساتھ رابطے کے مزید ذرائع کھلے ہیں

Posted On: 31 JUL 2023 5:24PM by PIB Delhi

مرکزی سکریٹریٹ کے ملازمین کے ایک وفد نے، جس میں مرکزی سکریٹریٹ سروس (سی ایس ایس) فورم اور لمیٹڈ ڈیپارٹمنٹل مسابقتی امتحان (ایل ڈی سی ای) کے براہ راست بھرتی کرنے والے شامل ہیں، مشترکہ طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ،پی ایم او ،عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اورخلاء کےوزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سےنئی دہلی میں ملاقات کی۔انہوں نے ڈی او پی ٹی کے وزیر کا   اس میں ذاتی طورپر دلچسپی لینے اور اسسٹنٹ سیکشن آفیسرز (اےایس اوز) کو سیکشن آفیسرز میں بڑے پیمانے پر ترقی دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MQUX.jpg

عملے کی وزارت کےعملے اور تربیت کے محکمے (ڈی او پی ٹی) نے گزشتہ ماہ اے ایس اوز کی صلاحیت کے مساوی کام کرنے والے 1,592 اہلکاروں کو فوری طور پر ایڈہاک بنیادوں پرایس اوز کے عہدے پر بڑے پیمانے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ محض پچھلے سال تقریباً 9,000 ترقیاں د ی  گئیں جبکہ  اس سے پہلے ڈی او پی ٹی نے پچھلے تین سال میں 4,000 ترقیاں دی تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WFZI.jpg

وفد کے ارکان نے کہا کہ ڈی او پی ٹی  کےوزیر انچارج ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی ہدایت پر ترقیاں دئے جانے میں تیزی لائی گئی ہے۔وزیر موصوف نے ذاتی طور پر اس پورے عمل کا جائزہ لیاتھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی اس بات کے لیے نہایت پرجوش ہیں کہ محنتی اور کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو کام کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے اور ساتھ ہی انہیں بروقت سروس کے فوائد بھی فراہم کیے جائیں تاکہ قوم کی تعمیر کے لیے اپنی بہترین خدمات دینے کے لیے وہ ہمیشہ سرگرم رہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ’’پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت  نےملازمین کی حوصلہ افزائی کرنے اور طویل جمود کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے انہیں بڑے پیمانے پر ترقیاں  عطا کی ہیں۔اے ایس او اور دیگر گریڈز میں مزید 2,000 پروموشنز دئے جانے پر کام جاری ہے اور امید ہے کہ اس سال کے آخر تک انہیں ترقیاں دی جائیں گی ‘‘ ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ نو برس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت نے وقتاً فوقتاً ان مختلف مرکزی وزارتوں میں دیرینہ جمود کے مسائل کا جائزہ لیا ہے جو عدالتوں میں زیر التوا مقدمات، اعلی درجات  میں اسامیوں کی کمی اوردیگر عملے کے  مسائل  کی وجہ سے ماضی سے حاصل میراث  ہیں ۔

وزیرموصوف نے کہا کہ صرف پچھلے سال تقریباً 9,000 بڑے پیمانے پر ترقیاں دی گئیں اور اس سے پہلے ڈی او پی ٹی نے پچھلے تین سال میں 4,000 ترقیاں دی تھیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، حکومت بعض کیڈرز اور بعض سطحوں پر طویل جمود کے بارے میں فکر مند ہے جہاں انتظامیہ کے سب سے نچلے درجے میں کام کرنے والے کچھ ملازمین ایک بھی ترقی حاصل کیے بغیر اپنی 30 سے 35 سال کی پوری مدت ملازمت گزار دیتے ہیں۔ ڈی او پی ٹی کے وزیر نےمزید کہا کہ انہوں نے محکمہ کے تمام سینئر افسران کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کی ہے اور انتظامیہ کے درمیانی اور نچلے حصوں میں جمود سے بچنے کے لیے کئی اختراعی ذرائع  وضع کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےاس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بڑی تعداد میں پروموشنز میں جمود کا نتیجہ قانونی چارہ جوئی کے نتیجے میں لیے گئے نامناسب فیصلوں یا سابقہ حکومتوں کی طرف سے آؤٹ آف ٹرن پروموشنز دینے کے لیے قوانین کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیاہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت نے   حالیہ برس میں منظور کی گئی 4,000 ترقیوں میں سے چند میں، مقدمات زیر سماعت ہونے کے باوجود، قانونی ماہرین سے مشورہ کر کے اور عدالتی جانچ پڑتال کے لیے درست انتظامات کر کے ترقیاں عطا کی ہیں۔

سی ایس ایس کاڈر سے تعلق رکھنے والے ان ملازمین کی بڑے پیمانے پر ترقی کے احکامات گذشتہ مہینوں میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی زیر صدارت ڈی او پی ٹی میں اعلیٰ سطحی میٹنگوں کے کئی دور کے بعد جاری کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CXD1.jpg

اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ یو پی ایس سی اور ایس ایس سی کے ذریعے حکومت میں زیادہ باصلاحیت اور کارآمد بھرتیاں کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نظم و نسق میں آسانی کے ساتھ ساتھ پینل میں شامل کرنےمیں معروضیت لانے کے لیے،حکومت نے گزشتہ نوسال  میں طریقہ کار کو بہتر بنایا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ترقیوں کو انجام دینے میں کوئی ذاتی ترجیحات توشامل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن ڈیٹا بیس نے  سرکاری افرادی قوت میں زیادہ جوابدہی اور کارکردگی کو فروغ دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IUCU.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس ایس کے وفود پراس بات کے لئے بھی  زور دیا کہ وہ مشن کرم یوگی پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اپنے متعلقہ کاڈرزکی تربیت کے لیے راہیں کھولیں اور عام طور پر سماج اور کام میں جوابدہی کو بڑھانے کے لئے چنتن شیویر اور ورکشاپس کا اہتمام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ’’اس سب کا مقصد نہ صرف  یہ کہ عوام کے لیے نتائج کی موثر اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے، بلکہ ملازمین کو اپنی صلاحیت کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنانا ہے۔‘‘

***********

ش ح ۔   ش م  - م ش

U. No.485


(Release ID: 1973269) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi , Punjabi